صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔

ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور خواتین قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا جبکہ بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا پر بھی

پڑھیں:

کوئٹہ، 9 روز سے ٹرین سروسز بند، عید الفطر کیلئے اسپیشل ٹرین کا اعلان

پاکستان ریلویز کے مطابق 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے اسپیشل ٹرین چلے گی، جبکہ جعفر ایکسپریس کو پیش آنیوالے واقعہ کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروسز معطل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی ٹرین سروسز 9 روز سے معطل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے لئے کوئٹہ سے پشاور اسپیشل ٹرین جانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لئے ٹرین سروس گزشتہ 9 روز سے معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے۔ حملے میں جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی، جبکہ چمن کے لئے پیسنجر ٹرین پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کیا ہے۔ جس میں کوئٹہ سے پشاور کے لئے بھی خصوصی ٹرین کا اعلان ہوا ہے۔ شیڈول کے مطابق 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کے لئے اسپیشل ٹرین چلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت کا یوم پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کیلئے سزا میں نرمی کا اعلان
  • یوم پاکستان اورعیدالفطر، صدرمملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کردی
  • یومِ پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی
  • یوم پاکستان، عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں بڑی کمی کا اعلان
  • یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان
  • یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان
  • صدر زرداری کا عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان
  • صدر مملکت کا یوم پاکستا ن اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی  کا اعلان 
  • کوئٹہ، 9 روز سے ٹرین سروسز بند، عید الفطر کیلئے اسپیشل ٹرین کا اعلان