مسائل کا حل صرف جمہوری ظریقہ سے مملن ‘ نواز شریف ‘ بلوچستان کے دورہ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں رؤف عطا نے نوازشریف سے درخواست کی کہ سیاسی قائدین اور بلوچستان کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں۔ اعلامیے کے مطابق تمام رہنماؤں کو اکٹھا کرنے سے صوبے کے مسائل کے حل پر قومی اتفاق رائے قائم کیا جاسکے گا۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے جمہوری طرز عمل ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔ نوازشریف نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا اور انہوں نے ہر ممکن اقدامات کرنے اور امن کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔ نوازشریف نے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ سابق وزیراعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے پرامن، خوشحال، ترقی یافتہ بلوچستان اور ملکی بہتری کیلئے مستقبل میں مشاورت جاری رکھنے کا عزم کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلوچستان کے کے مسائل
پڑھیں:
پاراچنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے مشترکہ کمیٹی کا دورہ
وزارت دفاع کی ہدایت پر پی اے اے اور پی آئی اے ارکان پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کرنے والی مشترکہ کمیٹی ائیرپورٹس اتھارٹی کے چھ اور پی آئی اے کے دو ارکان پر مشتمل ہے۔ مشترکہ کمیٹی نے ایئرپورٹ آپریشنلائزیشن کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے دورہ پاراچنار ایئرپورٹ مکمل کرلیا۔ پی اے اے کے مطابق دورہ پاراچنار ایئرپورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔ جوائنٹ بورڈ آف آفیسرز نے ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزارت دفاع کی ہدایت پر پی اے اے اور پی آئی اے ارکان پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کرنے والی مشترکہ کمیٹی ائیرپورٹس اتھارٹی کے چھ اور پی آئی اے کے دو ارکان پر مشتمل ہے۔ مشترکہ کمیٹی نے ایئرپورٹ آپریشنلائزیشن کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔