عیدالفطر پر 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ڈھاکا(نیوز ڈیسک) عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اسلامی ممالک میں عید تعطیلات کا اعلان ہو رہا ہے ایک اسلامی ملک نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتہ دنیا بھر میں رویت کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان 30 یا 31 مارچ کو عیدالفطر کا تہوار منائیں گے۔
اسلامی ممالک میں عیدالفطر کے موقع پر طویل سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے اور اب ایک ملک نے اس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عید پر سرکاری ملازمین کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بنگلہ دیشی حکومت نے صرف 5 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب سابقہ حکم نامہ منسوخ کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں عید تعطیلات میں مزید چار دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اس نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب بنگلہ دیش میں 28 مارچ سے 5 اپریل تک مسلسل 9 دن کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان حکومت نے 30 سے 2 اپریل تین روز کی عید تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب، یو اے ای سمیت کئی ممالک کی جانب سے عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد:وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7 اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔