اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کے الزام میں ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا سوشل میڈیا پر لیک کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد نواز نامی ملزم کو اسلام آباد کے نواحی علاقے بنی گالہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر پاسپورٹ اور امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی کا الزام لگایا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہریوں کے ذاتی پاسپورٹ اور اعلیٰ سرکاری افسران کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، اور ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔

پراسیکیوٹر شیخ عامر اور سب انسپکٹر حیات میر خٹک نے ملزم کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر نے ملزم سے تفتیش کے لیے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ایف آئی اے نے اسلام آباد میں ایک اور مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا تھا جو جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ریاست مخالف مہم میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے کا الزام، مزید  13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اس کے علاوہ گزشتہ روز صحافی فرحان ملک کو ان کے یوٹیوب پلیٹ فارم کی ویڈیوز کے مواد پر کراچی میں گرفتار کیا گیا۔

مخصوص الزامات کے بارے میں ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے کہا کہ فرحان ملک نے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کئی پروگرام چلائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد پیکا جسمانی ریمانڈ منظور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد پیکا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ وی نیوز ریاست مخالف مہم سوشل میڈیا پر اسلام آباد ایف آئی اے

پڑھیں:

صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے صحافی فرحان ملک کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

فرحان ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرحان ملک کے خلاف پہلے سے انکوائریز جاری تھیں، سندھ ہائیکورٹ نے پہلے کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے برخلاف کارروائی کی ہے۔

واضح رہے کہ فرحان ملک نامور صحافی، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے فرحان ملک کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، فرحان ملک کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔

فرحان ملک کی اہلیہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ ان کے خلاف کوئی تحریری چارج شیٹ نہیں تھی اور نہ ہی ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایف آئی آر موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی ہمیں الزامات کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے تاہم وہ یہ جانتی ہیں کہ ان کے شوہر گلستان جوہر میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے آفس میں موجود ہیں۔

اہلیہ نے مزید بتایا تھا کہ فرحان ملک خود ہی ایف آئی اے کے پاس کوئی بات کرنے گئے تھے لیکن گھنٹوں انتظار کے باوجود کسی نے انہیں جواب نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سوچ رہے تھے کہ صرف ایک ملاقات ہوگی کیوں کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ ان سے کسی معاملے پر تفتیش کی جائے تاہم تقریباً 5 گھنٹوں بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا‘۔

فرحان ملک کے بیٹے نے بتایا کہ ’میرے والد دوپہر ایک بجے ایف آئی اے کے دفتر گئے تھے اور شام 6 بجے کے قریب انہیں بغیر کسی وضاحت کے گرفتار کر لیا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میرے والد کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے تو کوئی جرم نہیں کیا، وہ ایک صحافی ہیں جو لوگوں کی آواز بنتے ہیں، طاقتور لوگوں کا احتساب کرتے ہیں اور سچائی پر یقین رکھتے ہیں‘۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اسلحہ و منشیات برآمدگی کیس، ملزم کامران قریشی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹالیک کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد
  • اسلام آباد، ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • مصطفیٰ عامر قتل، ملزم ارمغان کا والد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسلام آباد: ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
  • ایف آئی اے نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار  کرلیا
  • پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیس؛ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم