غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سٹی42:غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 10 دن باقی، حکومت کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق 21 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 875,165 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
سندھ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عید الفطر پر 3 تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا واضح امکان ظاہر کیاہے۔