ڈھاکا(نیوز ڈیسک) عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اسلامی ممالک میں عید تعطیلات کا اعلان ہو رہا ہے ایک اسلامی ملک نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتہ دنیا بھر میں رویت کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان 30 یا 31 مارچ کو عیدالفطر کا تہوار منائیں گے۔

اسلامی ممالک میں عیدالفطر کے موقع پر طویل سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے اور اب ایک ملک نے اس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عید پر سرکاری ملازمین کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بنگلہ دیشی حکومت نے صرف 5 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب سابقہ حکم نامہ منسوخ کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں عید تعطیلات میں مزید چار دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اس نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب بنگلہ دیش میں 28 مارچ سے 5 اپریل تک مسلسل 9 دن کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان حکومت نے 30 سے 2 اپریل تین روز کی عید تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب، یو اے ای سمیت کئی ممالک کی جانب سے عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
مزیدپڑھیں:دیکھتے ہیں پہلے نہر کو کون پار کرتا ہے، 100 روپے کی شرط نے 2 طلبہ کی جان لے لی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی چھٹیوں کے مطابق

پڑھیں:

بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

کولکتہ: مغربی بنگال حکومت نے عید الفطر 2025 کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے عید بونس کا اعلان کر دیا، جس سے ہزاروں ملازمین کو بڑا مالی ریلیف ملے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 44,000 بھارتی روپے سے کم ہے، انہیں 6,800 بھارتی روپے بطور عید بونس دیا جائے گا۔

یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو پرفارمنس لنکڈ بونس اسکیم کا حصہ نہیں ہیں۔ مزید برآں، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 3,500 بھارتی روپے بطور عید الاؤنس دیا جائے گا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رمضان المبارک کے آخری ایام قریب آ رہے ہیں، اور سرکاری ملازمین عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ریاستی فنانس ڈپارٹمنٹ نے بونس کی تقسیم کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان
  • حکومت سندھ نےعیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
  • بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
  • سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
  • عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی حکومت کا عید تعطیلات کا اعلان، 31 مارچ تا 2 اپریل چھٹیاں ہونگی
  • وفاقی حکومت کا عید الفطر پر تین چھٹیوں کا اعلان
  • وفاقی حکومت کیجانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان
  • وفاقی حکومت نےعید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا