City 42:
2025-03-21@19:41:14 GMT

اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا . 

سٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 31 مارچ 25 سے 2 اپریل تک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ 

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بینک دولت پاکستان عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بینکوں کے وسیع ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دیرینہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کرچکا ہے تاکہ انہیں عوام الناس تک پہنچایا جاسکے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں کہ بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے بینک نوٹوں کی موثر تقسیم اور تمام کمرشل بینک برانچوں میں ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اپنی کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
نادرا کا بڑا اقدام ،پاکستان کا پہلا ڈی میٹریلائزڈ شناختی کارڈ متعارف

متعلقہ مضامین

  • عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری
  • وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • وفاقی حکومت کا عید تعطیلات کا اعلان، 31 مارچ تا 2 اپریل چھٹیاں ہونگی
  • وفاقی حکومت کا عید الفطر پر تین چھٹیوں کا اعلان
  • عید کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
  • وفاقی حکومت نے عید تعطیلات کا اعلان کردیا
  • وفاقی حکومت نےعید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
  • ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹی فکیشن جاری
  • وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا