پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کیلیے کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس بار عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت ہوگی، کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عیدالفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی۔
اس میں مزید بتایا گیا کہ 20 فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی ہوگا تاہم عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کیلیے تمام بکنگ دفاتر کو ہدایت کر دی۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت کا 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے کرایوں میں کا اعلان
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔ یہ رعایت آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی ہے۔
تاہم، یہ سزا میں کمی قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ اسی طرح، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرم بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
مزید برآں، مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد، غیر ملکی افراد ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد بھی اس رعایت سے محروم رہیں گے۔
سزا میں کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگا جو ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں اور 65 سال سے زائد عمر کے مرد یا 60 سال سے زائد عمر کی خواتین ہیں۔ اسی طرح، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں اور 18 سال سے کم عمر ایسے قیدیوں پر بھی اس رعایت کا اطلاق ہوگا جو اپنی سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کر چکے ہیں۔
Post Views: 1