حماس دہشت گرد نہیں بلکہ اپنے حق کے لیے جہاد کر رہا ہے، حماس ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ 2 ملین لوگ کیمپوں میں رمضان گزار رہے ہیں، غزہ میں 48 ہزار لوگوں کو شہید کیا گیا ہے جس میں زیادہ خواتین اور بچے ہیں، عالمی چارٹر کے تحت یہ کھلی نسل کشی ہے جو اسرائیل کررہا ہے جس میں اسے امریکہ برطانیہ اور یورپ مدد فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے مظالم امریکی پشت پناہی میں جاری ہیں، لیکن عالمی ضمیر اور امت مسلمہ اس قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، غزہ میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، نیتن یاہو دہشت گرد امریکہ کے تعاون سے فلسطین میں کھلی دہشت گردی کر رہا ہے، پاکستانی قوم مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف ہے جبکہ حکمران خاموش ہوکر جابروں کا ساتھ دے رہے ہیں، حماس دہشت گرد نہیں بلکہ اپنے حق کے لیے جہاد کر رہا ہے، حماس ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، پاکستان کی عوام ہمیشہ اہل فلسطین کے ساتھ رہے ہیں اور ان مصائب اور پریشانیوں میں بھی25 کروڑ پاکستانی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام جامع العلوم معصوم شاہ روڈ کے سامنے غزہ کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور صیہونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل ملتان، حافظ محمد اسلم نائب امیر ضلع، مرزا تنویر احمد نائب امیر ضلع، اسد منیر نائب امیر ضلع، رانا فیضان جہانگیر ڈپٹی جنرل سیکریٹری، معاذ امجد ڈپٹی جنرل سیکریٹری، حنظلہ سلیم ڈپٹی جنرل سیکریٹری، یحیی عبداللہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ 2 ملین لوگ کیمپوں میں رمضان گزار رہے ہیں، غزہ میں 48 ہزار لوگوں کو شہید کیا گیا ہے جس میں زیادہ خواتین اور بچے ہیں، عالمی چارٹر کے تحت یہ کھلی نسل کشی ہے جو اسرائیل کررہا ہے، جس میں اسے امریکہ برطانیہ اور یورپ مدد فراہم کررہے ہیں، مسلم ممالک کی بے حسی اور خاموشی بھی اس کو مزید مظالم کرانے میں مدد کررہی ہے، اسرائیل ہمارے بچوں کو شہید کرسکتا ہے ہمارے مجاہدوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، نیتن یاہو گریٹر اسرائیل کی بات کررہاہے اسرائیل حرم تک جانے کی بات کررہاہے مگر کوئی تحفظ کے لیے کھڑا نہیں ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس امت کا فرض کفایہ ادا کررہا ہے، مسلمان ممالک کے حکمران اپنے لوگوں کو فتح کررہے ہیں، حماس فلسطین کی اصل فورس ہے وہ جمہوری عمل کے ذریعے اقتدار میں آئے، حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور مظلوم فلسطینیوں کی مکمل داد رسی کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کر رہا ہے رہے ہیں
پڑھیں:
نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کے مخالفت میں بیانات مگر مچھ کے آنسو ہیں، اسد اللہ بھٹو
سینئر رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک طرف پانی نہیں ہے، دوسری طرف سندھ میں تیار فصلوں کا مناسب ریٹ نہیں مل رہا، جب کہ بیج، کھاد اور ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سندھ کے لوگ دوہری اذیت میں مبتلا ہیں، حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے دریائے سندھ سے نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کے مخالفت میں بیانات کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ وفادار نہیں ہے، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ذمہ دار شخص ہیں، انہیں کینالوں کے مسئلے پر سچ بولنا چاہیئے، پہلے مسلسل انکار کے بعد اسمبلی میں قرارداد دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے، حکومتیں کسی غلط کام کی مذمت نہیں کرتی بلکہ اس کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھاتی ہیں، پیپلز پارٹی بتائے کہ انہوں نے کینالوں کو روکنے کے لیے کون سے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، جماعت اسلامی پہلے دن سے میدان میں ہے، تمام بیراجوں پر ٹیلی میٹر سسٹم لگایا جائے تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم ہو سکے، پانی زندگی ہے۔ جماعت اسلامی عید کے بعد حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں بجلی بلوں، مہنگائی سمیت عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور تحریک چلائے گی، جس میں لانگ مارچ اور گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے شامل ہوں گے۔
اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ایک طرف پانی نہیں ہے، دوسری طرف سندھ میں تیار فصلوں کا مناسب ریٹ نہیں مل رہا، جب کہ بیج، کھاد اور ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سندھ کے لوگ دوہری اذیت میں مبتلا ہیں، حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھارو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سندھ کے اطلاعات سیکریٹری مجاہد چنا، مقامی رہنما مولانا عطاء الرحمان بلوچ، عبدالسمیع ہالیپوٹو، حمزہ ناہیوں اور دیگر ذمے دار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اسد اللہ بھٹونے گلشن حدید پہنچ کر مقامی صحافی اور نجی چینل کے رپورٹر (کے ٹی این نیوز) وحید مراد سیال کی والدہ کے انتقال پر تعزیت مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ امیر ضلع ملیر سید مفخر علی، مقامی رہنما جاوید اقبال اور محمد علی برڑو بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔