اسلام آباد:

پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب سے جمعے کو امریکا کی ناظم الامور اور قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون اور پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پروزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی، جو وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ساختی اصلاحات اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی پر مرکوز ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق انہوں نے معیشت کی بہتری، پائیدار اور جامع ترقی کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں نجکاری، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی تنظیم نو اور وفاقی حکومت کے حجم میں کمی شامل ہیں۔

امریکی قائمقام سفیرنٹالی بیکر نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کو سراہتے ہوئے ضروری لیکن مشکل ساختی اصلاحات کے نفاذ کے لیے حکومتی عزم کی تعریف کی۔

انہوں نے ملک کی اقتصادی بحالی اور طویل مدتی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ اقتصادی اہداف کے حصول کے لیے نئے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کرنے کے کے لیے

پڑھیں:

چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی مد میں 42.3 ملین ڈالر وصول کیے، جس سے ملک کے سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر بیجنگ پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق14.2 ملین ڈالر کے ساتھ چین سے خالص ایف ڈی آئی 28.2 ملین ڈالر رہی۔

گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے فروری 2025 میں مختلف ممالک سے 173.3 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ بیرون ملک سے 78.6 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے ماہ کے دوران مجموعی طور پر خالص ایف ڈی آئی 94.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ چین نے اس خالص سرمایہ کاری میں 29.8 فیصد حصہ ڈالا ، جس سے یہ واحد سب سے بڑا سرمایہ کار بن گیا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق چین کے بعد، دیگر اہم ایف ڈی آئی شراکت داروں میں برطانیہ نے 19.2 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ نے 17.4 ملین ڈالر، امریکہ نے 14.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 13.6 ملین ڈالر، فرانس نے 10.9 ملین ڈالر اور بقیہ سرمایہ کاری مختلف ممالک سے ایف ڈی آئی آئی۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 2,295.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جبکہ بیرون ملک سے 677.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جس کے نتیجے میں 1,618.4 ملین ڈالر کی خالص ایف ڈی آئی ہوئی۔

چین نے 661.8 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی، جو پاکستان کی کل خالص ایف ڈی آئی کا 40.9 فیصد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرونی سرمایہ کاری، معاشی استحکام کی ضمانت
  • قائم مقام امریکی سفیر کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات
  • پاکستان کے معدنی ذخائر ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے مواقع فراہم کرتے ہیں، وزیر پٹرولیم
  • چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: پاک سعودی اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ،خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی وزیرِ سرمایہ کاری و سربراہ ٹاسک فورس سے ملاقات
  • وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری و ٹاسک فورس کے سربراہ کی ملاقات