2025-01-27@17:03:13 GMT
تلاش کی گنتی: 2022
«بن گیا»:
(نئی خبر)
بھارتی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے درمیان 12 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 126 بھارتیوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن میں سے 96 بھارتی واپس وطن لوٹ چکے ہیں تاہم اب تک 12 بھارتی فوجی روس کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے لڑنے والے 16 دیگر بھارتی تاحال لاپتا ہیں۔ روسی حکومت کو بھی ان کا علم نہیں۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ 2 بھارتی شہری اب بھی روسی فوج کا حصہ ہیں اور یوکرین کے خلاف جنگ میں...
لاہورایئرپورٹ پر پی آئی اےکاطیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا ۔کپتان کی غفلت و لاپرواہی پرپی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے لیا،کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراؤنڈ کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں،ذرائع کے مطابق سی اے اے نے کپتان کےالکوحل ٹیسٹ سیمپل لینے کے احکامات جاری کردئیے۔حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے150دمام سے ملتان جارہی تھی ،ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی طرف موڑا گیا ۔کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر36ایل پر جہاز کو اتار دیا، لینڈنگ کے وقت لاہورایئرپورٹ کے رن وے کی لائٹیں بھی...
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سےن لیگ کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ن لیگ نےپی ٹی آئی کےمطالبات کا جواب دینے پر مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورکمیٹی رکن رانا ثناءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کوتمام صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں،رانا ثناء اللہ نےپی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کو حکومت کیخلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔مطالبات تحریری مانگے گئے مگر پی ٹی آئی نے خود ہی ٹی او آرز بھی دے دئیے ،ن لیگ ٹی او آرز اس وقت دئیے جائیں گے جب حکومت جوڈیشل کمیشن پر رضا مند ہو، ابھی تک حکومت جوڈیشل کمیشن پر راضی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ن...
بنگلادیش (نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بینک فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک کے ریلیشن شپ آفیسر، شہیب الرحمان نے بینک کی جانب سے کیس دائر کیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق کرکٹر اور انکے 3 ساتھیوں نے (تقریبا 41.4 ملین ٹکہ) دو الگ الگ چیکس کے ذریعے منتقل کرنے تھے تاہم وہ اس میں ناکام رہے ہیں۔اس کیس میں شکیب کی کمپنی، الحسن ایگرو فارم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر غازی شاہگیر حسین، اور ڈائریکٹرز عماد الحق اور ملائکار بیگم کو نامزد کیا گیا ہے۔ کیس کے بیان کے مطابق، زیر بحث چیک قرضوں کے کچھ حصے کی ادائیگی کے لیے جاری کیے...
کرم سے فریقین کے جرگہ مشران کا وزیر اعظم کو مشترکہ خط، زمینی حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبات سامنے رکھ دیئے
پشاور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرم کے دونوں فریقین کے جرگہ مشران نے وزیراعظم، وزیر اعلی سمیت دیگر حکام کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ میں کامیاب جرگے پر دستخط کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کیلئے کرم میں موجود ہیں، کرم میں اشیاء ضروریہ، تیل، گیس، ادویات کی شدید قلت ہے، ادویات نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج نیوز کے مطابق مشران کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کرم میں بڑی تعداد میں پھنسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے علاقوں میں ضروری سفر کرنا چاہتے ہیں، ضلع بھر کے لئے مستقل طور پر کانوائے کا بندوسبت کیا جائے۔ پاکستان جون 2025 تک پانڈا...
دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے ایک جاری بیان کے مطابق، الداخلہ کے قریب کشتی حادثے میں بچ جانے والوں میں 21 پاکستانی شامل ہیں، مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانیوں کو بچایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کردی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کو کھانا، پانی، دوائیں اور کپڑے فراہم کردیے گئے ہیں جبکہ میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔اے کیو آئی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 553 ریکارڈ کیا گیا جسے خطرناک درجے کی فضائی آلودگی کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرےنمبر پر رہا، نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 425 پارٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔ادھر آلودگی میں کراچی بھی کسی سے پیچھے نہیں، آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے اور اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔ بیان کے مطابق وزیراعلی پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا۔ اس میں کہا گیا کہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر...
کیا واقعی ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی ٹائیکون عدیل ساجن کی شکل میں نیا پیار مل گیا؟ تہلکہ خیز خبر
ابوظہبی (نیوز ڈیسک) ہندوستانی سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مبینہ طور پر پاکستانی سابق کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم تاجر عادل ساجن سے مل رہی ہیں۔نجی چینل کے مطابق ثانیہ مرزا، جو اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں ہے، اب ایک بار پھر خبروں میں ہے، کیونکہ اسے عادل ساجن کے ساتھ جوڑا جارہاہے – ساجن ایک مشہور ارب پتی ہیں جو حال ہی میں شارک ٹینکس میں بھی شامل ہے۔ ان کے مبینہ تعلقات کے بارے میں گونج اس وقت شدت اختیار کر گئی جب عادل خلیجی ملک میں ثانیہ کے ولا کو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات بڑھ رہے...
لاہور : مشہور گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے جدا ہوئے 12 سال ہو گئے ہیں۔ وہ 1955 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصلی نام کنیز فاطمہ تھا۔ وہ معروف گلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں اور سرسید گرلز کالج سے بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ 1972 میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی آواز کے جادو سے پہچانی جانے لگیں۔ مہناز بیگم نے غزل، ٹھمری، دادرا، خیال اور دیگر موسیقی کی اصناف میں مہارت حاصل کی تھی۔ پی ٹی وی کے پروگرام ’’نغمہ زار‘‘ میں پرفارم کرنے کے بعد ان کی شہرت فلموں تک پہنچی، جہاں بھی انہوں نے اپنی آواز کا جادو دکھایا۔ انہوں نے اپنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)القادر ٹرسٹ کیس (190 ملین پاؤنڈ ریفرنس) میں سزا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی ہے، مذکورہ درخواست 21 جنوری کو ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو وکلا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ شامل ہیں، جن کے وکالت نامے مجرموں سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کردئے گئے ہیں۔ جیل حکام وکالت نامے پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
کیا ٹک ٹاک آج سے امریکا میں بند ہو رہی ہے؟ ٹک ٹاک کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز نیویارک: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے آج یعنی اتوار سے امریکا میں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر بائيڈن نے پابندی کے معاملے پر فوری مداخلت نہیں کی تو اتوار سے 17 کروڑ امریکی صارفین کے لیے ایپ سروس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی سپریم کورٹ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے...
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش تقریباً دو ماہ بعد پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق چار سالہ ارشمان اپنی والدہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 نومبر 2024 کو موہڑہ گھاڑ نزد ہوشیال گیا جہاں وہ شادی کی تقریب سے لاپتہ ہوگیا تلاش کے باوجود نہ ملنے پر پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز تقریباً دو ماہ بعد بچے کی لاش پانی کے تالاب سے ملی، لاش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ پولیس نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے...
ضیا دور سب سے خوفناک تھا، ذوالفقار بھٹو کوعہدے سے ہٹاکرقتل کیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ ضیا الحق کا دور سب سے خوفناک تھا، اس دور میں ٹارچر سیلز بنائے گئے، لوگوں کو مہینوں عقوبت خانوں میں رکھا جاتا تھا، منتخب وزیراعظم بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔ لاہور میں پہلی بین الاقوامی جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اہم فیصلوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے جبری گمشدگیوں، قیدیوں کے حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے...
لاہور کے نجی ہوٹل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نےپاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرنمنٹل رائٹس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل انیمل اینڈ انوائرمنٹ کانفرنس پر مبارکباد دیتا ہوں ،کہا جاتا ہے پاکستان میں انسان محفوظ نہیں تو جانوروں کی بات کیوں کی جائے ۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ججوں پر بات کی جاتی ہے قانون تو ایک ہے لیکن ججمنٹ کیوں مختلف ہوتی ہے ،قانون ایک ہوتا ہے لیکن کیس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے ،بچپن میں سنا ہے شیر پرائڈ اور جرات کی نشانی ہوتا ہے جب لندن زوو گیا تو دیکھا یہاں تو شیر قید ہے ،ہر مذہب میں زندگی...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔ ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم...
مریم نواز— فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی اور 455 پر کام شروع کردیا گیا جبکہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری کے بعد 67 پر کام شروع کردیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا...
رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی رہنما اپنے بیانات میںکہتے رہے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے سے قطع نظر ہم مذاکرات جاری رکھیں گے، دیکھتے ہیں کہ وہ مذاکرات جاری رکھتے ہیں یا ختم کر دیتے ہیں۔ مجھے اندازہ نہیں ہے، اپنے بیانات میں تو پی ٹی آئی کے مختلف رہنما یہ کہتے رہے ہیں کہ فیصلہ چاہے جو بھی ہو مذاکرات جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ سوال پوچھ رہے ہیں مجھے پتہ ہی نہیں ہے کہ عرفان صدیقی نے کیا کہا ہے جب اینکر نے بتایا کہ انھوں نے کیا بات کی ہے...
کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 سے 25 کلو میٹر...
اسلام آباد: الائیڈ سکول جناح گارڑن برنچ میں “میری پہچان پاکستان ” کے عنوان سے ثقافتی دن منایا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: الائیڈ سکول جناح گارڑن برنچ میں “میری پہچان پاکستان ” کے عنوان سے ثقافتی دن منایا گیا۔طلبہ و طالبات نے بلوچستان، سندھ ،خیبرپختونخواہ، پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان کے سٹال لگائے،طلبہ نے علاقائی لباس زیب تن کرنے کے ساتھ علاقائی پکوان اور ہینڈی کرافٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا تھا۔پرنسپل میڈم شائستہ کے مطابق طلبہ و طالبات نے ثقافتی موسیقی پر علاقائی رقص کیا۔ والدین کی بھرپور شرکت۔اس تقریب کا مقصد طلبہ و طالبات کو پاکستان کے تمام علاقوں کی ثقافت سے آشنا کرانے کے ساتھ ساتھ آپس میں اتفاق سلوک...
راولپنڈی سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال 23 نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔ بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہاہے کہ شیر کے رہن سہن پر جو پڑھایا گیا وہ حقیقی زندگی سے بالکل مختلف تھا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کاکہناتھا کہ پاکستان میں بہترین اسلامی سکولز موجود ہیں،ہمیں سکول کے دور میں حقیقت سے برعکس پڑھایا جاتا رہا،ان کا کہناتھا کہ شیر کے رہن سہن پر جو پڑھایا گیا وہ حقیقی زندگی سے بالکل مختلف تھا، سینئر جج سپریم کورٹ نے کہاکہ صرف اسلام آباد ہائیکورٹ میں گمشدہ افراد کے کیسز کی شنوائی ہوئی،جبری گمشدگی کے حوالے سےججمنٹ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دی،بنیادی حقوق کی بہت سی اسلام آباد ہائیکورٹ کی ججمنٹس ملیں گی۔ ملتان ٹیسٹ...
ویب ڈیسک:ڈیجیٹل ایف ڈی آئی اقدام، پاکستان میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو فعال کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا، ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کا ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے تحت سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اقدام کا آغاز کیا گیا،پاکستان اس اقدام کو لاگو کرنے والا پہلا ملک ہے،پاکستان کی ڈیجیٹل ایف ڈی آئی-اینبلنگ پروجیکٹ ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے ساتھ،...
جنوبی کوریا: معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز سیئول: جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کی حراست میں توسیع دیے جانے پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت کی جانب سے مارشل لا لگانے کی کوشش پر معطل صدر یون سک یول کی حراست میں مزید 20 دن کی توسیع دیئے جانے کے بعد ان کے حامیوں نے عدالت پر دھاوا بولا دیا۔ رپورٹ کے مطابق معطل صدر کے مشتعل حامیوں کی جانب سے عدالتی بلڈنگ کے دروازوں اور کھڑیوں کو توڑا گیا جب کہ فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔...
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمانی امور کیلئے قانون سازی کی کمیٹی قائم کی ہے ۔کمیٹی میں 10 ارکان کو شامل کیا گیا ،ان میں سید نوید قمر، شیر رحمان، فاروق ایچ نائک، شہادت حسین اعوان ،شازیہ مری ،طارق شاہ جاموٹ ،بیرسٹر ضمیر ،میر اعجاز جھکرانی ، سلیم مانڈوی والا ،عبدالقادر پٹیل شامل ہیں۔کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
رباط(صباح نیوز)مراکش کشتی حادثے کے سلسلے میں امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات میں کشتی کے 20 مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں، یہ مسافر فیصل آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے سینیگال یا سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق مراکش میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی کا ایک مبینہ مسافر سفیان علی 4 اگست 2024، غلام مصطفی 31 جولائی، سید مہتاب الحسن 24 اپریل، رئیس افضل 16 ستمبر، علی حسن 4 اگست کو وزیٹر ویزا پر فیصل آباد سے فلائی دبئی کی پرواز سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حامد شبیر 27 اگست کو عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر سینیگال کیلئے روانہ ہوئے، وسیم خالد 2 اگست کو وزٹ، سید محمد عباس کاظمی 8 ستمبر کو...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کی تاریخی حقوق طلبہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت صوبائی ناظم عمیر شامل لاکھو نے کی ریلی کا آغاز سول اسپتال چوک سے ہوا جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی اسٹیشن روڈ پہنچی جہاں سندھ طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا کئی دہائیوں کے بعد طلبہ کا یہ سب سے بڑا پاور شو تھا شہریوں نے بھر پور انداز میں طلبہ ریلی کا استقبال کیا۔
محراب پور (جسارت نیوز) پلاٹ کے تکرار پر تصادم، خاتون سمیت متعدد افراد زخمی، درس تھانے کی حدود درس شہر میں پلاٹ کی ملکیت کی تکرار پر 2 گروپوں میں تصادم ہو گیا، جس میں ڈنڈے، اینٹیں چل گئیں ۔ مسمات ممتاز ڈیپر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گندے پانی کی مین سیوریج کی مرمت مکمل نہ ہو سکی، شہر کے مزید علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے، علاقے کے اسکول بازار بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم، عوام پریشان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اچانک ریلوے پھاٹک کے قریب گندے پانی مین سیوریج لائن کا مین ہول بیٹھ گیا جس کی وجہ سے پورے شہر میں گندا پانی کھڑا ہو گیا، شہر کے بازار اور گلیاں گندے پانی میں ڈوب گئے، گندے پانی کی وجہ سے بہت سی مارکیٹیں بند رہیں جبکہ گورنمنٹ پرائمری اور مڈل اسکول ٹائون اور ہائی سیکنڈی گرلزہائی اسکول میں اساتذہ گندے پانی سے گزر کر اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچے لیکن طلبہ کی حاضری صفر رہی، نیشنل بینک اور الائیڈ...
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیا،بنگلہ دیش سرحد پر ہفتے کی صبح دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس کے بعد جھڑپ ہوئی تاہم پیراملٹری فورس نے بتایا کہ صورت حال پر قابو پالیا گیا ہے ۔دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان جھڑپ سرحد کے اسی مقام پر ہوئی ہے جہاں بھارت باڑ لگا رہا ہے تاہم بی جی بی نے مذکورہ علاقے کو بنگلہ دیش کی حدود قرار دیا ہے ، جس کے بعد 6 جنوری سے کام روک دیا گیا تھا جبکہ مذاکرات کے نتیجے میں اگلے ہی روز باڑ پر کام دوبارہ شروع کردیا گیا۔بی ایس ایف نے بیان میں کہا کہ کسانوں کے درمیان جھڑپ کے بعد بی ایس...
مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے ، 8 جاں بحق 12 کو بچایا گیا۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے ۔ایف ائی اے حکام کے مطابق 20 افراد کراچی، لاہور اور فیصل اباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے ، 7افراد وزیٹرز اور 1عارضی رہائشی ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال گئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 افراد وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر ایتھوپین ایئر سے کراچی سے سینیگال گئے ، 2 افراد نے 18 ستمبر کو لاہور سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب کا سفر کیا، 9 افراد کا تعلق گجرات سے ہے ،...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ اسپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے...
لندن میں غزہ کے اسپتالوں کی تعمیر کے لیے غزہ کولامتعارفاسرائیل کی طرف سے اسپتالوں کو نشانہ بنائے جانے کے سبب غزہ کی پٹی میں صحت کا شعبہ مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔اس سلسلے میں 43 سالہ فلسطینی اسامہ قشوع نے لندن میںکولا غزہ کے نام سے مشروب متعارف کرایا اور امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ کوکا کولا کے اس متبادل سے ملنے والے منافع کو غزہ پٹی کے شمال میں واقع الکرامہ اسپتال کی تعمیر نو پر خرچ کریں گے۔ الکرامہ اسپتال کے انتخاب کی وجہ بیان کرتے ہوئے فلسطینی نے بتایا کہ یہ نسبتا چھوٹا اسپتال ہے جس کو چلانا آسان ہے اور اس پر زیادہ لاگت نہیں آئے گی۔ اسرائیلی فوج نے...
بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد آصف، محمد ایوب خان اور محمد نجم الدین بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہو گئے۔ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تینوں ججز کو ایک سال کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے۔
سٹی42: پنجاب کے مختلف شہرآج شب بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ موٹر وے پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو مکمل جبکہ لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو جزوی طور پر بند کر دیا ۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ تک بند کیا گیا ۔ Waseem Azmet
جدید ٹیکنالوجی کے انتہائی عمل دخل نے انسانی زندگی پر نہایت گہرے نقوش ثبت کئے ہیں۔بہت سی آ سا ئشیں اور آسانیاں تو ہمارے حصے میں آئیں مگر زندگی کا حقیقی لْطف چھن گیا،رشتوں ناطوں اور خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر لطف اندوز ہونے کا احساس کہیں گْم ہو کر رہ گیا ، ہم گفتگو کافن بھول گئے ،دوسروں کوقائل کرنے، سمجھانے اور منانے کے ہْنرسے نا آشنا ہو گئے۔یہ اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معاشرے کے دکھ، درد ، کرب اور انسانی احساس کے انت کی کہانی ہے۔ ہمارے علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی بنا پر میرے بچے اندھیرے کے خوف اور سناٹے سے نا آشنا ہیں۔ اندھیرے کا لمس بذاتِ خود میرے...
’ساکنانِ شہرِ قائد‘‘ کے زیرِ اہتمام سالانہ عالمی مشاعرہ ایکسپو سینٹر، گلشن اقبال میں منعقد کیاگیا. مشاعرے کی صدارت استادالاساتذہ پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر، وجیہ ثانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مشاعرہ، رات ۰۱ بجے سے صبح ۵ بجے تک جاری رہا۔ سامعین کی بڑی تعداد شعرا کے کلام سے محظوظ ہوئی اور خوب داد تحسین دی، شرکاءکا جوش وخروش دیدنی تھا۔ اس عالمی مشاعرے کی بنیادا?ج سے ۹۲برس پہلے مرحوم اظہر عباس ہاشمی نے رکھی ، جس کا تسلسل برقرار رکھ کرمحمود احمد خان اپنی ادب دوستی کا بین ثبوت دی رہے ہیں۔مشاعرہ کانآغاز تلاوتِ کلامِ مجید اور نعت سرورِ کائنات ؐسے کیا گیا. ’’ساکنانِ شہرِ قائد‘‘ کے منتظم اعلیٰ ، محمود...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے بچے صارم کی ڈوبی ہوئی لاش ٹینک سے مل گئی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ، بچے کی گمشدگی کے بعد تاوان کی جعلی کالز والے گروپ متحرک ہوگئے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم ولد محسن کی لاش نارتھ کراچی فائیو آئی بنت انم اپارٹمنٹ کی بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ ننھے صارم ولد محسن کی لاش کا عباسی شہیداسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔پولیس سرجن کراچی نے بتایا کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی لگی نمبر پلیٹ کار سے اسمگلڈ شدہ چھالیہ برآمد ہوئی ،پولیس کسٹمز کے 4اہلکاروں کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئی ۔ ذرائع کے مطابق گڈا پ ٹاون تھانے کی حدود میں کسٹمز کے عملے نے ایک کار کو مشتبہ سمجھ کر روکا ، جس پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی تھی اس کی تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ کار میں اسمگلڈ شدہ چھالیہ منتقل کی جارہی ہے ،کار کے ڈرائیور سے اسمگلڈ شدہ چھالیہ کے بارے میں پوچھ گچھ جاری تھی کہ پکڑے جانے والے شخص نے علاقائی پولیس کو بلالیا۔ بعد ازاں چھالیہ اسمگل کرنے والی کار اس میں سوار شخص اور کسٹمز کے عملے کے 4 اہلکاروں...
تہران (آن لائن) ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 میں سے 2 جج شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے...
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بزنس کیلئے از سر نو قانون ساز کمیٹی تشکیل دیدی ۔ پارلیمانی کمیٹی 10 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل بنائی گئی ہے ۔پارلیمانی کمیٹی میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں سید نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک شامل ہیں جبکہ شہادت حسین اعوان، شازیہ مری، طارق شاہ جاموٹے ، بیرسٹر ضمیر گھمرو، میر اعجاز جاکھرانی، سلیم مانڈوی والا، عبدالقادر پٹیل کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف)کی چیک پوسٹ کے قریب دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھڑپ ہوئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیا،بنگلہ دیش سرحد پر ہفتے کی صبح دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس کے بعد جھڑپ ہوئی تاہم پیراملٹری فورس نےبتایا کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان جھڑپ سرحد کے اسی مقام پر ہوئی ہے جہاں بھارت باڑ لگا رہا ہے تاہم بی جی بی نے مذکورہ علاقے کو بنگلہ دیش کی حدود قرار دیا ہے، جس کے بعد 6جنوری سے کام روک دیا گیا تھا جبکہ مذاکرات...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹر سالِ اوّل کے حالیہ متنازع نتائج اور ان میں سنگین بے ضابطگیوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط ارسال کیا ہے اور استفسار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ جواب دیں کہ گزشتہ سال کی تحقیقاتی رپورٹ میں جن لوگوں کو بے ضابطگیوں کاذمہ دار قرار دیا گیا تھا آج وہ ترقی پا کر دوبارہ انٹر بورڈ میںاعلیٰ عہدوں پر موجود ہیں ،ایک سال کے دوران ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے بجائے انہیں ترقی کیوں دی گئی ؟ منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے ساتھ ہونے والی حق تلفی کا ازالہ اور ان کے تعلیمی...
انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں میچ کے دوران سانپ پچ پر پہنچ گیا۔ یہ واقعہ ملائیشیا کے شہر جوہر میں آئرلینڈ اور انگلینڈ میں میچ کے دوران پیش آیا، انگلش ٹیم کی بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ دکھائی دیا جس پر مقابلہ روک دیا گیا۔ بیٹر جیمائمہ اسپینسر نے بیٹ کو الٹا کرکے اس کے ہینڈل سے سانپ کو پچ سے ہٹایا اور پھر اسے وہاں سے باہر لے جایا گیا، بعد میں یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد آصف، محمد ایوب خان اور محمد نجم الدین مینگل کی بطور ایڈیشنل ججز تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزارت قانون نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ایک سال کےلیے بلوچستان ہائی کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کے نام گزٹ آف پاکستان میں شامل کیے گئے ہیں۔
فوٹو: فائل پنجاب پولیس کے زیر حراست خیبر پختونخوا کے ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کا 10 سالہ بیٹا انتقال کرگیا۔ ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کے بھائی کرامت اللّٰہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفیر کو 24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج میں پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمالترنول میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال کی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔ کرامت اللّٰہ نے بتایا کہ سفیر معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کے ساتھ ڈرائیور تھا۔ معاون خصوصی نیک محمد نے ابھی تک ہمارا نہیں پوچھا۔ بچے کی موت سے متعلق خیبر ٹیچنگ اسپتال کی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے آئین کے آرٹیکل 191-اے سے متعلق سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 191-اے کے تحت بینچز کے اختیارات کے معاملے پر 16 جنوری کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت نے سنا جبکہ موجودہ بینچ کے رکن جسٹس عقیل عباسی ہائی کورٹ میں مذکورہ مقدمے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ سپریم کورٹ سے جاری حکم نامے میں...
لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ...
اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر ملنے پر مزید ردعمل دیا ہے کہ نام نہاد ’بند لفافے‘ کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھولیں، اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب مقدمے کا مقصد محض پروپیگنڈا کر کے صبح شام جھوٹ بولنا ہو تو کوئی چیز پبلک نہیں ہو سکتی۔ پوسٹ کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو خواتین کو سیاست میں گھسیٹ کر ان کا...
نائیجر: آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بیان میں بتایا کہ ریاست نائیجر کے علاقے میں پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس سے تیل پھیل گیا اور دھماکا ہوا۔ ریاست نائیجر کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام نے بتایا کہ مرنے افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل جمع کرنے کے لیے آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو روکنے کی ہر کوشش کے باوجود تیل اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی، ایسے میں...
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ فائرنگ میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو ٹارگٹ بنایا گیا، بعد ازاں حملہ آور نے...
پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کا حصہ بننے کاخیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاپہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پروجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کیفروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ منصوبہ ان شعبوں پرتوجہ مرکوز کریگا جو براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لییترغیب کاباعث بن سکتیہیں، ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک...
واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔ بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ...
بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر دونوں ممالک کے کسانوں میں جھڑپ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی چیک پوسٹ کے قریب دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھڑپ ہوئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیا-بنگلہ دیش سرحد پر ہفتے کی صبح دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس کے بعد جھڑپ ہوئی تاہم پیراملیٹری فورس نے بتایا کہ صورت حال پر قابو پالیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے کسانوں کے درمیان جھڑپ سرحد کے اسی مقام پر ہوئی ہے جہاں بھارت باڑ لگا رہا ہے تاہم بی جی بی...
سیف علی خان پر حملے کا ملزم چھتیس گڑھ میں گرفتار، ابتدائی بیان بھی دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )بالی ووڈ ہیرو سیف علی خان پر چاقو حملے کے دو دن بعد ایک ملزم کو بھارتی ریاست چھتیش گڑھ میں گرفتار کرلیا گیا، جس کو ممبئی پولیس اپنی تحویل میں لے گی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت 31 سالہ آکاش کیلاش کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں ڈورگ ریلوے اسٹیشن میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ممبئی پولیس اس کی تصدیق کرے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف کے عہدیداروں نے دعوی کیا کہ ملزم کو ممبئی...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹر سالِ اوّل کے حالیہ متنازع نتائج اور ان میں سنگین بے ضابطگیوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط ارسال کیا ہے اور استفسار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ جواب دیں کہ گزشتہ سال کی تحقیقاتی رپورٹ میں جن لوگوں کو بے ضابطگیوں کاذمہ دار قرار دیا گیا تھا آج وہ ترقی پا کر دوبارہ انٹر بورڈ میں اعلیٰ عہدوں پر موجود ہیں،ایک سال کے دوران ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے بجائے انہیں ترقی کیوں دی گئی؟ منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے ساتھ ہونے والی حق تلفی کا ازالہ اور ان کے تعلیمی مستقبل کو تاریک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جنوری 2025ء) مغربی افریقہ کے اٹلانٹک کے ساحلی علاقے سے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران کشتی غرق ہونے کے نتیجے میں پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں سے چوالیس پاکستانی تھے۔ بتایا گیا ہے کہ بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ کا رخ کرنے والے ان پاکستانیوں میں سے تقریباﹰ تمام کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ دو جنوری کو تارکین وطن سے بھری یہ کشتی اسپین کے جزائر کیناری کی جانب روانہ ہوئی تھی، تاہم راستے میں یہ سمندری لہروں سے شکست کھاتے ہوئے ڈوب گئی تھی۔ اس واقعے پر پاکستانی صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا...
بھارت کے شہر کلکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کو عصمت دری کر کے قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم سنجے رائے کو مجرم قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کلکتہ لیڈی ڈاکٹر ریپ اور قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں مرکزی ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کیلیے 300 اہلکار تعینات کیے گئے تاکہ کوئی بھی ملزم تک نہ پہنچ سکے۔ رائے کو تین گاڑیوں کے قافلے میں عدالت لایا گیا، جیسے ہی رائے کو لایا گیا، لوگوں نے سنجو رائے کو پھانسی دو کے نعرے لگانا شروع کیے۔ سیشن کورٹ کے جج انیربن داس نے آر جی کار عصمت دری اور قتل کیس کے مرکزی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا ٹرمپ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی آج تشریف لائے اور ان کیساتھ پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما تھے، ملاقات میں آئین کے تحفظ کیلئے مل کر چلنے پر گفتگو کی گئی۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی الیکٹورل الائنس نہیں،سنگل پوائنٹ ایجنڈاتھا، ایجنڈایہ تھاکہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو، آئین کی بالادستی کیلئے مل کرجدوجہد کریں گے اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹوکو اپنانے والا پہلا ملک ہے اور یہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کیلئےاہم کرداراداکررہاہے، پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جو...
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق القادر ٹرسٹ کو سرکاری کنٹرول میں دے...
موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے لالہ موسیٰ کے ابوبکر کو اسپین بھجوانے کیلئے پورے خاندان نے 40 لاکھ روپے جمع کر کے دیے تھے۔موریطانیہ کشتی سانحہ میں لالہ موسیٰ گجرات کا ابوبکر بھی سفر کر رہا تھا گھر والوں کا کہنا ہے کہ ابوبکر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ابوبکر کے کزن نے بتایا کہ انہوں نے سب بہن بھائیوں سے اکٹھا کرکے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دیے تھے۔ اگر ہمیں ان حالات کا علم ہوتا تو مزید رقم کا بھی بندوبست کر دیتے کم ازکم بچے کی جان تو بچ جاتی۔ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زمین فروخت کرکے دو بچوں کے باپ ابوبکر کو بہتر مستقبل کےلیے اسپین بھیجنے...
لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد سے پاکستان کے ٹرمپ انتظامیہ سے تصادم کا امکان بڑھ گیا ہے۔ برطانوی اخبار ”دی ٹیلی گراف“ کیلئے ممبئی سے سمن لطیف نے لکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ملنے والی سزا نے ٹرمپ انتظامیہ کی ان سینئر شخصیات کے ساتھ حکومت پاکستان کا تصادم کا آغاز کر دیا ہے جو ان کی رہائی کیلئے مہم چلا رہے تھے۔ عمران خان کے خلاف یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے دیا گیا ہے، جن کے اتحادی رچرڈ گرینل اور میٹ گیٹز، عمران خان کی رہائی...
کراچی(نیوز ڈیسک)نارتھ کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے بعد ایم کیو ایم کے ایم پی اے عبدالوسیم کو دیکھ کر اپارٹمنٹ کے مشتعل رہائشیوں اور خواتین نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا بچہ چلا گیا، اب آپ سیاست کرنے آگئے۔ نارتھ کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔ اپارٹمنٹ کے رہائشی افراد اور خواتین رکن سندھ اسمبلی کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے، مشتعل رہائشیوں نے ایم پی اے پر چڑھائی کردی، جبکہ خواتین نے عبدالوسیم کو گھیر لیا۔ فلیٹ کے مشتعل مکینوں اور خواتین نے کہا کہ ہمارا بچہ چلاگیا، آپ لوگ...
کانگریس کے خزانچی نے کوٹلہ مارگ پر واقع کانگریس پارٹی کے نئے دفتر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اندرا بھون کو جدید سہولیات اور تاریخی ورثے کے عکاس کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے حال ہی میں دہلی میں اپنے نئے ہیڈکوارٹر "اندرا بھون" کا باضابطہ افتتاح کیا تھا، جس میں پارٹی نے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کانگریس کے خزانچی اجے ماکن جنرل سیکریٹری برائے مواصلات جے رام رمیش اور میڈیا و تشہیر کے چیئرمین پون کھیڑا نے آج اندرا بھون میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اجے ماکن نے کوٹلہ مارگ پر واقع کانگریس پارٹی کے نئے دفتر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اندرا بھون...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں اب کوئی سقم باقی نہیں رہا، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جس سے پیسہ لیا، اُسی کو واپس کردیا گیا، تحریک انصاف سیاست کو مذہب سے دور رکھے، القادرٹرسٹ کے کیس کا قانونی طور پر دفاع نہ کرسکے تو مذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایک فیصلہ آیا جو پاکستان کی تاریخ میں فیصلوں میں سر فہرست ہے، یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے کیسز آئے ہیں، لیکن اس طرح کا کلیئر کٹ کیس پہلے نہیں دیکھا۔ وزیر اطلاعات نے...
پشاور(نیوز ڈیسک) نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں نگران دور میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو ہٹانے کیلئے خیبرپختونخوا ملازمین سروسز 2025 کے نام سے بل تیار کیا گیا ہے۔ نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو نکالنے کا بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، متن کے مطابق اس بل کے تحت نگران حکومت کے دوران بھرتی کئے گئے ملازمین کو نوکری سے ہٹانا ہے۔ بل کے متن میں کہا گیا کہ نگران حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئی تھیں، متعلقہ ادارے اس ضمن میں بل پاس ہونے پر نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔ نوٹیفیکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایا جائے...
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، فیصل چوہدری ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی کو اپیل کا حق حاصل ہے، چاہتے ہیں آئندہ فیصلے بھی انصاف پر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ 22 جنوری کو ترکیہ سے CTF 151 کا چارج لے گی۔ سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہو گی۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں قائم کی گئی ہیں۔ سی ٹی ایف151 کا مشن اپنے دائرہ کار والے علاقوں میں بحری قزاقی کو روکنا ہے۔ سی ٹی ایف 151 بحری قزاقی کے ساتھ انسانی سمگلنگ، غیر منظم اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ سی ٹی ایف 151 جنوری 2009 میں قائم کی گئی۔ سی...
عمران خان پر190 ملین پا ئو نڈ کیس میں کرپشن ثابت،سزا خوش آئند ,چوری چھپانے کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں،حکومت
عمران خان پر190 ملین پا ئو نڈ کیس میں کرپشن ثابت،سزا خوش آئند ,چوری چھپانے کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال نہ کریں،حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پانڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا...
بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔ انہوں نے...
عمران خان کو سزا ،پاکستان ، ٹرمپ انتظامیہ میں تصادم کا امکان بڑھ گیا، برطانوی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 190 ملین پانڈ کیس میں احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد سے پاکستان کے ٹرمپ انتظامیہ سے تصادم کا امکان بڑھ گیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ عمران خان کو ملنے والی سزا نے ٹرمپ انتظامیہ کی ان سینئر شخصیات کے ساتھ حکومت پاکستان کا تصادم کا آغاز کر دیا ہے جو ان کی رہائی کیلئے مہم چلا رہے تھے۔ عمران خان کے خلاف یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری...
ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ججوں میں علی رازینی اور محمد مغیثی شامل ہیں، دونوں جج صاحبان قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشتگردی سے متعلق کیسز کی سماعت کررہے تھے، جج علی رازینی پر 1998 میں بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا اور وہ اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ ایرانی میڈیا نے...
گجرات (ویب ڈیسک) مراکش کے سمندر میں ظلم کی داستان رقم ہوئی جب 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد سمندر کا نوالہ بنا دئیے گئے، واقعے میں بے رحمی، سفاکی اوردرندگی دیکھنے کو ملی۔ انسان نما بھیڑیوں کے سامنے بے بس تھی زندگی کوئی بھوک سے مرا۔ کوئی بیماری سے اور جو زندہ بچ گیا اسے تشدد کر کے مار دیا گیا۔ آج نیوز کے مطابق سانحے پر گجرات کے 3 دیہات میں سوگ کا ماحول ہے گاؤں جوڑا کا ابوبکر، میاں ریحان اور عمر مرزا اورعلی گاؤں گھر کو کا قصنین، شہزاد اور رضوان درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے، ڈھولہ کے سفیان اورعاطف کو ہتھوڑوں، راڈوں سے قتل کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش سید انجم رضا Israel and Hamas Ceasefire - Ceasefire and Hostage Release Deal – Middle East Updates اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدہ جیت کس کی؟؟ مصر،قطر اور امریکہ معاہدے کے ضامن بن گئے رہبر مسلمین نے دی فلسطینیوں کو جیت کی مبارکبا تاریخ: 18 جنوی 2025 خلاصہ پروگرام...
ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی سپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون...
مراکش کشتی حادثے کے سلسلے میں امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات میں کشتی کے 20 مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں، یہ مسافر فیصل آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے سینیگال یا سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق مراکش میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی کا ایک مبینہ مسافر سفیان علی 4 اگست 2024، غلام مصطفی 31 جولائی، سید مہتاب الحسن 24 اپریل، رئیس افضل 16 ستمبر، علی حسن 4 اگست کو وزیٹر ویزا پر فیصل آباد سے فلائی دبئی کی پرواز سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حامد شبیر 27 اگست کو عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر سینیگال کیلئے روانہ ہوئے، وسیم خالد 2 اگست کو وزٹ، سید محمد عباس کاظمی 8 ستمبر کو وزیٹر...
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 8 سالہ صارم کی گمشدگی کا مقدمہ 11 روز قبل اس کے والد محسن پرویز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کیے گئے مقدمہ کے مطابق، صارم مدرسہ سے واپس آتے ہوئے لاپتا ہوا تھا، مدرسے کے قاری نے بتایا کہ صارم چھٹی ہوتے ہی گھر روانہ ہوگیا تھا۔ مقدمہ میں دعویٰ کیا گیا کہ صارم کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اغوا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، بچے کے والد کومختلف موبائل نمبروں سے بھتے کے پیغام بھی ملے، پولیس نے موبائل فون نمبروں کی معلومات حاصل کیں، جن نمبروں سے میسجز ملے وہ پنجاب اور بلوچستان کے تھے، میسجز کرنے والوں نے سوشل میڈیا پلیٹ...
190 ملین پاؤنڈ کیس وہ گڑھا ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کیلئے کھودا اور خود گرگئے، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہوئے، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرگیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتے کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اربوں اور کھربوں کے منصوبے لگائے، نواز شریف کو کرپشن کیس پر وزارت عظمیٰ سے نہیں ہٹایا گیا تھا، بیٹے سے تنخواہ لینے پر نوازشریف کو کرسی سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ جان چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے این سی اے کو خط لکھا تھا، اس خط پر این سی...
لاہور: برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے اوپر لگنے والے بجلی چوری کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق جواد احمد نے کہا کہ وہ گھر پر تھے جب ان کی اہلیہ نے سیلون سے کال کی اور بتایا کہ کچھ افراد سروے کے نام پر میٹر چیک کر رہے ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ گرین میٹر اتار لیا گیا ہے، جو شہری کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے۔ جواد احمد کے مطابق، ان کے علاقے میں چوریوں کے پیش نظر میٹر کو جنگلے میں بند کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹر کی جانچ کیے بغیر اسے بجلی چوری کا الزام...
ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں سپریم کورٹ کے تین ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 3 میں سے 2 جج شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کا محافظ بھی زخمی...
ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ سے ایک جج زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ک بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 جج جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا جواب ہے، ایرانی پاسداران انقلاب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ججوں میں علی رازینی اور محمد مغیثی شامل ہیں، دونوں جج صاحبان قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشتگردی سے متعلق کیسز کی سماعت کررہے تھے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک جج زخمی بھی ہوا ہے جب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ یہ...
---فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے نے بانیٔ پی ٹی آئی کی صداقت اور امانت کے پرخچے اڑا دیے، انتہائی ڈھٹائی سے کرپشن چھپانے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی 100 سے زیادہ سماعتیں ہوئیں، تحریکِ انصاف والوں کے عجیب و غریب سوالات ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی 190 ملین پاونڈ کیس میں تاخیری حربے استعمال کرتے رہے۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ فیصلے کا انتظار کرنے والے کل رو کیوں رہے تھے؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس جب ہائیکورٹ جائے گا تو ختم ہو جائے گا: علیمہ خانبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے لیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔ جیو نیوز نے ’ خبررساں ایجنسی اے ایف پی ‘ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان انٹریشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا، انہوں نے کہاکہ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شکستوں سے پریشان ہو کر ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی...
بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے میرا خیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔ نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے میرا خیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔ شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔