آئی ایم ایف کا وفد گورننس اور کرپشن جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

وفد سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا،گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سے فالو اپ مذاکرات کرے گا
اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارے کا مشن گورننس اور کرپشن کے تلخیصی جائزے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پیر سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا،

آئی ایم ایف وفد کے موجودہ دورے کا مقصد اصلاحاتی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی تکنیکی امداد کا حصول ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا اور گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سے فالو اپ مذاکرات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول سے متعلق پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلیے آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر تجاویز تیارکریگا۔ذرائع وزارت خزانہ کا مزید بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

بجٹ 2025-26 کی تیاری کیلئے آئی ایم ایف کا وفد 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔

ایمیزون نے ٹک ٹاک خریدنے کیلئے بولی لگا دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، بجٹ، گورننس، اخراجات میں کمی پر مذاکرات ہونگے
  • آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، گورننس اور بجٹ پر مذاکرات ہوں گے
  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچے گا
  • آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے کل سے پاکستان کا دورہ کریگی
  • بجٹ 2025-26 کی تیاری کیلئے آئی ایم ایف کا وفد 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • پاکستان کی جانب سے میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے
  • پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیم کی وزارتِ خارجہ میں اسنادِ سفارت پیش کردیں
  • پاکستانی حکام کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو