مراسلے میں کہا گیا کہ زیبرا کراسنگ طلبہ کے محفوظ سڑک کراسنگ کیلئے بنائی جائے گی۔ زیبرا کراسنگ کے قریب ٹریفک سلو گزرے گی۔ شہری علاقوں میں موجود تمام سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ بنائی جائے گی۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 10 دنوں کے اندر اندر زیبرا کراسنگ بنا کر رپورٹ بھجوائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت مختلف ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 18 ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ زیبرا کراسنگ بنانے کا فیصلہ بچوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ زیبرا کراسنگ طلبہ کے محفوظ سڑک کراسنگ کیلئے بنائی جائے گی۔ زیبرا کراسنگ کے قریب ٹریفک سلو گزرے گی۔ شہری علاقوں میں موجود تمام سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ بنائی جائے گی۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 10 دنوں کے اندر اندر زیبرا کراسنگ بنا کر رپورٹ بھجوائی جائے۔ اس کیساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو سڑک عبور کروانے کیلئے روزانہ ایک استاد کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بنائی جائے گی مراسلے میں کہا گیا کہ سکولوں کے

پڑھیں:

ترقیاتی منصوبوں سے طویل مدتی اقتصادی فوائد حاصل ہونے چاہئیں: احسن اقبال 

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام  2024-25ء  پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں تیسری سہ ماہی کے استعمال، مجوزہ منصوبوں اور   پی ایس ڈی پی 2025-26ء کے لیے مستقبل میں مختص کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے وزارت کے اقتصادی سیکشن کو ہدایت کی کہ وہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیں اور چوتھی سہ ماہی کی ریلیز پر اسٹیٹس رپورٹ پیش کریں۔ مؤثر سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں سے مقامی کمیونٹیز کے لیے طویل مدتی اقتصادی فوائد پیدا ہونے چاہیں۔ انہوں نے آئندہ پی ایس ڈی پی کے لیے قومی سطح کے اقدامات اور سٹریٹجک اقدامات کو ترجیح دینے کی ہدایت کی اور ان کے لیے ہر صوبے اور وفاق کی اکائی کے لیے بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گلگت بلتستان میں توانائی کے چیلنجز سے نمٹنا ایک اہم ترجیح ہے اور ہدایت کی کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے۔ انہوں نے iPAS سافٹ ویئر میں تشخیص کے عمل کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ ہدایت کی کہ صرف ان منصوبوں کو ہی شامل کیا جائے جو مطلوبہ معیار پر پورا اتریں اور یہ کہ شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے انضمام کے ذریعے نظام کو مزید خودکار بنایا جائے۔ انہوں نے سکالرشپ پروگراموں کے لیے میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کی اہمیت کو بھی دہرایا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ عوامی فنڈز کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کسٹم اہلکاروں کی گاڑی سے سینکڑوں موبائل فونز کی برآمدگی پر محکمہ کا بیان سامنے آ گیا
  • بلوچستان کی صورتحال پر سینئرسیاستدانوں پر مشتمل بااختیار کمیٹی بنائی جائے، سپریم کورٹ بار
  • پنجاب میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • لاہور میں مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
  • محکمہ خزانہ پنجاب نے پیف کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا
  • ترقیاتی منصوبوں سے طویل مدتی اقتصادی فوائد حاصل ہونے چاہئیں: احسن اقبال 
  • سندھ: تمام تعلیمی بورڈز میں مقرر چیئرمین حضرات کو فوری عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت
  • تحقیق کیلئے انسانی جسموں اور اعضاء کی شدید قلت، سائنسدانوں کا لیبارٹری میں جسم بنانے کا فیصلہ
  • برطانیہ کیلئے کینیڈا اور یورپ کیساتھ "متحدہ محاذ" بنانے کی تجویز