Express News:
2025-04-04@23:19:13 GMT

پنجاب؛ قیدیوں کی سزا معافی، بقیہ سزا کا ریکارڈ آن لائن

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

پنجاب میں قیدیوں کی سزا معافی اور بقیہ سزا کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ سسٹم کے تحت قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے۔ قیدیوں کے اہل خانہ اب ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ کے بارے میں جان سکیں گے۔

محکمہ داخلہ کے جوابی میسج میں گزشتہ 2 معافیوں کی تفصیل اور رہائی کی تاریخ دی جائے گی۔ تمام معلومات صرف ایک میسج پر دستیاب ہیں جس کے اسٹینڈرڈ چارجز پانچ روپے ہیں۔ جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی کئی صورتیں ہیں۔ سرکاری سطح پر معافی کے اعلان کے علاوہ تعلیم، تکنیکی صلاحیت کے حصول اور اچھے کردار پر سزا میں معافی ملتی ہے۔سزا میں ہر معافی کو فوری طور پر قیدی کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان

سیکریٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب قیدیوں یا اہل خانہ کو سزا میں معافی کا ریکارڈ حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔  قیدیوں کی سزا میں معافی اور رہائی کا تمام ڈیٹا شفاف انداز میں آن لائن کیا گیا ہے۔ جدید سسٹم تیار کیا گیا ہے تاکہ کسی قیدی کو مقررہ سزا سے ایک لمحہ بھی اضافی قید میں نہ رکھا جائے۔ قیدیوں کی سزا میں معافی کا ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ کے مطابق محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کو ہدایت کی کہ جیلوں میں سرپرائز وزٹ کریں۔ کسی بھی سطح پر قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ قیدیوں سے متعلق معلومات کے لیے درج ذیل لکھ کر 8070 پر میسج کریں۔

 PMIS (Space)(Prisoner's Computer Number)

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قیدیوں کی سزا میں سزا میں معافی کا ریکارڈ آن لائن

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی کے لیے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو معافی نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا قیدیوں کے لیے خصوصی معافی کا اعلان
  • قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا
  • عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری
  • ڈیڈ لائن ختم، 8 لاکھ 85 ہزار افغان باشندے وطن لوٹ گئے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • ریان ایئر لائن نے سالانہ دو سو ملین سے زائد مسافروں کا ریکارڈ قائم کرلیا
  • نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز  سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات