امریکی ٹیرف، پاکستان کو خطے کے تین،پانچ ممالک کو پاکستان پر مسابقتی برتری حاصل ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد پاکستان کو خطے کے 3ممالک جبکہ پانچ ممالک کو پاکستان پر مسابقتی برتری حاصل ہو گی ، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی مسابقتی برتری 3فیصد کم رہے گی ۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ بھارت کاٹیرف26 فیصد ہوگا اس طرح بھارت کو 3فیصد کی مسابقتی برتری حاصل ہو گی ،چین پر 34 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے اور پاکستان کو5فیصد مسابقتی حاصل ہو گی۔بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان کو8فیصد، سری لنکا کے مقابلے میں15فیصدمسابقتی برتی حاصل ہو گی۔ نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان کو پاکستان پر 19فیصد مسابقتی برتری حاصل ہو گی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسابقتی برتری حاصل ہو گی پاکستان کو پاکستان پر
پڑھیں:
ٹرمپ ٹیرف وار: کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگادیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی نے کینیڈا سمیت دنیا کے ان تمام ممالک کو شدید ردعمل پر مجبور کردیا ہے جو امریکا سے دو طرفہ تجارت کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض ممالک نے امریکی ٹیرف کے جواب میں نسبتاً زیادہ سخت ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے چھیڑی گئی عالمی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ آئی ایم ایف نے بھی ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیدیا۔ اور کہا کہ امریکا شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔
دوسری طرف یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے جوابی تیاریوں کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔
چین نے کہا ہے کہ امریکا نیا ٹیرف منسوخ کرے۔ جاپانی وزیراعظم شیگرو ایشیبا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا اقدام غیر منصفانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے انٹارکٹیکا کے پینگوئنز بھی ٹرمپ ٹیرف متاثرین میں شامل
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ پاکستان پر29 فیصد عائد کیا گیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادی 30 سال سے مراعات لے رہے ہیں۔امریکی مصنوعات پر ڈیوٹیز لگانے والوں کو اب جواب ملے گا۔ اب میں آپ کو بتادوں کہ وہ دن گنے جاچکے ہیں، درآمدات پرٹیرف لگے گا۔ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بیرون ملک گاڑیوں کی درآمد 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چین پر 34 فیصد اور یورپی یونین پر 20 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم 58 فیصد ٹیرف وصول کرتا ہے۔ہم پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد، تھائی لینڈ پر 36 فیصد، سوئٹزر لینڈ پر31 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، ملائشیا پر 24 فیصدکمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقہ پر 30 فیصد، برازیل اور سنگاپور پر 10 فیصد، اسرائیل اور فلپائن پر 17 فیصد، چلی اور آسٹریلیا پر 10 فیصد، ترکیہ پر 10 فیصد، سری لنکا پر 44 فیصد، کولمبیا پر 10 فیصد جوابی ٹیرف لگا دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرمپ ٹیرف وار چین عالمی ردعمل کینیڈا یورپی یونین