Express News:
2025-04-04@23:19:12 GMT

قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

لاہور:

قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا، بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی  اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا۔ پھکووال بلاک نمبر 1 کی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف کی انتھک محنت کے نتیجے میں بروقت کارروائی ممکن ہوئی، آگ بجھانے میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

محکمہ جنگلات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جنگل میں آگ نامعلوم شخص کی لاپرواہی کے باعث لگی جس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ سینئر وزیر نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی اور 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جنگلات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ جنگلات

پڑھیں:

لاہور میں مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے لاہور کے مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ان مخصوص علاقوں میں سکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے،محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران سکولوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں۔نئے اوقات کار کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاون، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے سکولوں پر ہوگا۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم سکولوں پر ہوگا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے سکولوں پر ہو گا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کا 28 مارچ سے 21 اپریل تک کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک مختلف دنوں میں شیڈولڈ ہیں۔واضح رہے کہ چند روزقبل بھی محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کیلئے گرمیوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس میںیکم اپریل سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا گیاتھا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق سکولوں کے نئے اوقات کار کے شیڈول کے مطابق 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل کرنے کا اعلان کیاگیاتھا۔

بتایاگیاتھا کہ نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں تعلیمی اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے دن سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی۔ جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔اسی طرح سیکنڈ شفٹ سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ سکولوں کی ابتدا دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔تمام اساتذہ کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ مقررہ اوقات سے 15 منٹ پہلے سکول پہنچیں اور چھٹی کے بعد آدھا گھنٹہ مزید سکول میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو، بڑا سانحہ ٹل گیا: مریم اورنگزیب
  • لاہور میں مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
  • لاہور: قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا
  • گلگت، محکمہ اینٹی کرپشن کے دو افسران کیخلاف کرپشن کے الزام کی تحقیقات کا آغاز
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
  • پنجاب تھرمل امیجنگ استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، شہر و جنگلات کی کڑی نگرانی شروع
  • جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی اور رات کا گشت شروع کر دیا: مریم اورنگزیب
  • جنگل میں آگ لگانے، درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی کا آغاز