UrduPoint:
2025-04-05@02:39:21 GMT

منوج کمار، پیدائش ایبٹ آباد میں انتقال ممبئی میں

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

منوج کمار، پیدائش ایبٹ آباد میں انتقال ممبئی میں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) 'دیش بھگتی‘ کی وجہ سے بالی ووڈ میں اپنا منفرد مقام حاصل کرنے والے منوج کمار دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ بھارت کے مقامی میڈٰیا کے مطابق وہ جمعے کے دن ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

حب الوطنی پر مبنی فلموں کی وجہ سے منوج کمار کو 'بھارت کمار‘ کا لقب دیا گیا تھا۔

ان کی فلموں کا مرکزی موضوع قومی یکجہتی اور قومی فخر تھا۔ وزیر اعظم مودی کا خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے منوج کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''منوج کمار جی کی فلموں نے قومی فخر کا جذبہ بیدار کیا اور وہ ان کی فلمیں آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہیں گی۔‘‘

منوج کمار، حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن بھی رہے۔

(جاری ہے)

1950ء کی دہائی میں اداکاری کا آغاز کرنے والے اس سینئر اداکار کو کئی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں بھارتی سنیما کا سب سے بڑا اعزاز 'دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘ بھی شامل ہے۔

منوج کمار اپنی فلموں 'اپکار‘ (1967)، 'پورب اور پچھم‘ (1970) اور 'کرانتی‘ (1981) کے لیے خاص طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔ ان سبھی فلموں کا موضوع دیش بگھتی یعنی حب الوطنی تھا۔

زندگی پر ایک نظر

منوج کمار کا اصل نام ہری کرشن گری گوسوامی تھا۔ وہ 24 جولائی 1937 کو اب پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے۔

تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان بھارت منتقل ہو گیا۔ بچپن ہی سے انہیں فلموں سے گہرا لگاؤ تھا اور وہ راج کپور کو اپنا آئیڈیل مانتے تھے۔

منوج کمار نے سن 1950 کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی شاندار اداکاری سے ایک مخصوص شناخت بنا لی۔

انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری، اسکرین رائٹنگ، گیت نگاری اور ایڈیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دیکھائے۔

ان کی اولین کامیاب فلموں میں ''ہریالی اور راستہ‘‘ اور ''وہ کون تھی‘‘ شامل ہیں لیکن ان کا اصل مقام فلم ''اپکار‘‘ سے بنا، جس میں انہوں نے کسان اور سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔

ادارت: امتیاز احمد

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کو کیا پریشانی لاحق ہوگئی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کے بعد گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھیں۔

کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہونی والی پیچیدگیوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا وزن 25 کلو بڑھ گیا تھا۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ویسے تو میں اپنی شکل و صورت اور جسمانی ہیئت پر ہمیشہ پُراعتماد رہی ہوں لیکن جہانگیر کی پیدائش پر بڑھنے والے وزن کے باعث گھبرا گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن سے میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا رہی ہوں اور ہر وقت ہاتھ میں چپس کا پیکٹ رہا کرتا تھا۔

کرینہ کپور نے کہا کہ ظاہر ہے پھر وزن بھی بڑھنا تھا لیکن مجھے خود سے پیار ہے اس لیے یہ سب ٹھیک لگتا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب جہانگیر کی پیدائش کے بعد وزن بڑھا اور مجھے تب گھبراہٹ ہوئی تو خود سے کہا کہ میں اس میں بھی زبردست لگ رہی ہوں۔

اس موقع پر کرینہ کپور نے اپنی فلم "جب وی میٹ" کے ڈائیلاگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہ اصول اپناتی ہوں کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں۔

ادکارہ کرینی کپور نے خواتین کو مشورہ دیا کہ یہی وہ طریقہ ہے جس پر ہر عورت کو اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔

 

متعلقہ مضامین

  • 100 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے سینیئر بھارتی اداکار انتقال کر گئے
  • بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے متعلق اہم خبر!
  • بیٹوں کی پیدائش پر سیف 1 رات اسپتال نہیں رکے: کرینہ کپور کا شکوہ
  • بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار 87 برس کی عمر میں چل بسے
  • معروف بھارتی اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔
  • منوج کمار نے شاہ رخ خان پر 100 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ کیوں کیا تھا؟
  • بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار چل بسے
  • دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کو کیا پریشانی لاحق ہوگئی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا
  • ایبٹ آباد،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار