قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ قیدیوں کی سزا میں معافی کا ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں، محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کو ہدایت کی ہے کہ جیلوں میں سرپرائز وزٹ کریں، وزیراعلی پنجاب کے پریزن ریفارمز ایجنڈا پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی بھی سطح پر قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے جدید سسٹم کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے اہلخانہ صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے رہائی کی تاریخ بارے جان سکیں گے۔ معلومات کیلئے’’ پی ایم آئی ایس، سپیس، قیدی کا کمپیوٹر نمبر لکھ کر 8070 پر مسیج کریں، جوابی مسیج میں معافیوں کی تفصیل اور رہائی کی تاریخ بتا دی جائے گی۔ تمام معلومات صرف ایک میسج پر دستیاب ہیں، جس کے سٹینڈرڈ چارجز پانچ روپے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی کی کئی صورتیں ہیں۔ سرکاری سطح پر معافی کے اعلان کے علاوہ تعلیم، تکنیکی صلاحیت کے حصول اور اچھے کردار پر سزا میں معافی ملتی ہے۔ سزا میں ہر معافی کو فوری طور پر قیدی کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا ضروری ہے، سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ اب قیدیوں یا اہلخانہ کو سزا میں معافی کا ریکارڈ حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، قیدیوں کی سزا میں معافی اور رہائی کا تمام ڈیٹا شفاف انداز میں آن لائن کیا گیا ہے، جدید سسٹم تیار کیا ہے تاکہ کسی قیدی کو مقررہ سزا سے ایک لمحہ بھی اضافی قید میں نہ رکھا جائے۔
سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ قیدیوں کی سزا میں معافی کا ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں، محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کو ہدایت کی ہے کہ جیلوں میں سرپرائز وزٹ کریں، وزیراعلی پنجاب کے پریزن ریفارمز ایجنڈا پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی بھی سطح پر قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیدیوں کی سزا میں معافی سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائےگا، چینی ریاستی کونسل
بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز ٹیرف قانون، کسٹم قانون، فارن ٹریڈ قانون اور دیگر قوانین و ضوابط نیز بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے ریاستی کونسل کا کسٹمز ٹیرف کمیشن 10 اپریل ، دن بارہ بجکر ایک منٹ سے امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی محصولات عائد کرے گا۔ان محصولات کی تفصیل اس طرح ہے۔نمبر 1. امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر موجودہ قابل اطلاق ٹیرف کی شرح کی بنیاد پرمزید 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ نمبر 2. موجودہ بانڈڈ اور ٹیکس میں کمی اور استثنیٰ کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ،لیکن اس بار عائد اضافی ٹیرف کو کم یا معاف نہیں کیا جائے گا۔ نمبر 3. 10 اپریل کو دن بارہ بجکر ایک منٹ سے قبل روانگی کے مقام سے بھیجا جانے والا سامان 13 مئی کی رات ٹھیک بارہ بجے تک درآمد کر لیا جائے گا تو اس اعلان میں مقرر کردہ اضافی ٹیرف اس سامان پر عائد نہیں کیے جائیں گے۔
Post Views: 1