Daily Ausaf:
2025-04-05@01:05:22 GMT

’ 77ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے‘

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرائیوٹ حج کوٹہ میں کمی کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی شرائط کی عدم تعمیل کے باعث پرائیویٹ حج کوٹے کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، 89 ہزار 801 کے کوٹے میں سے صرف 12ہزار 500 کی بکنگ کرائی گئی۔ نجی حج آپریٹرز کی وجہ سے77ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے جس کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج بکنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز، سعودی وزارت، پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا۔ حکومت نے ٹور آپریٹرزکو 10 جنوری سے رقم سعودی عرب منتقلی اجازت دی تھی، سعودی عرب نےعازمین کی سہولیات سے متعلق بکنگ ڈیڈلائن 14فروری رکھی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ سعودی پالیسی پرعمل کیوں نہیں ہوا؟ کمیٹی 3 روز میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔
مزیدپڑھیں:امریکی مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں بھونچال

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان نے موثر حکمت عملی تیار کرلی

وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل

پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر حکومت نے موثر حکمت عملی تیار کرلی، وزیراعظم نے 2 اعلیٰ سطح کی ٹیمیں بنا دیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا،
دونوں ٹیمیں امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کریں گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے  گئے، سیکریٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر  مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا، سفیر پاکستان

امریکا ہمیشہ سے ہمارا اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے: پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ

اسٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی،
19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں، وزیراعظم کو امریکی ٹیرف کے معاملے پر پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔

کمیٹی ممبران میں وفاقی وزراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی شامل ہیں، چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری خارجہ، امریکا میں سفیر، ڈبلیو ٹی او میں نمائندے، ڈاکٹر اعجاز نبی منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ واشنگٹن اور سیکریٹری تجارت بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

امریکی اضافی ٹیرف گلوبل اکنامی کیلئے منفی ہے: ملیحہ لودھی

امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اضافی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے منفی ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس بھی جاری کردیے گئے، جس کے مطابق
ورکنگ گروپ امریکی ٹیرف کا تجزیہ کرکے سفارشات مرتب کرے گا، امریکی اضافی ٹیرف سے پاکستانی مصنوعات پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا،
ورکنگ گروپ بدلتے عالمی تجارتی حالات میں دستیاب مواقع کا بھی تجزیہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹیرف کا معاملہ، شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا
  • امریکن ٹیرف، وزیراعظم نے مذاکرات کیلئے اسٹئیرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا
  • امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان کی حکمت عملی تیار
  • امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان نے موثر حکمت عملی تیار کرلی
  • سعودی حکومت نےپاکستانی حجاج کرام کیلئے اہم فیصلہ کر لیا
  • سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر امیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ
  • عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ
  • سعودی حکومت کا پاکستانی حجاج کیلئے اہم فیصلہ
  • سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ