ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  سٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

 وزیراعظم نے سٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں 1800 پوائنٹس کے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بجلی نرخوں میں بڑی کمی سے گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا، نرخوں میں کمی کا روباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے۔

سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کی خطے کی صورتحال پر بات چیت

 وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اشارے اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومتی معاشی پالیسیوں سے ممکن ہوئی،انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار او رسرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے اور انڈیکس نئی بلندی کو چھو گیا ہے، آج 100 انڈیکس 1 ہزار 816 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار 754 پر آ گیا۔
 
 

دنیا کےکمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800پوائنٹس بڑھنے ، ایک لاکھ 20ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے کی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور ایک لاکھ 20 ہزارکی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے کی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بجلی کی نرخوں میں ایک بڑی کمی کی گئی ہے جس سے نا صرف گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ یہ کاروباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے ۔ گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں 15 سے 50 فیصد تک اضافہ
  • وزیراعظم کا پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800پوائنٹس بڑھنے ، ایک لاکھ 20ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے کی پر اظہار اطمینان
  • وزیراعظم کی پرائم منسٹررمضان پیکیج کا ماڈل دیگر حکومتی سکیموں میں بھی اپنانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنانے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پراطمینان کا اظہار
  • سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • نیا سنگ میل عبور، سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان سیاسی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، چینی صدر
  • شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع