سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت  سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی (انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور  بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت  سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔

احتساب کمیٹی نےکہا ہےکہ محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ دار  بھی تھے، محکمہ خزانہ آپ کے دور میں مسلسل مقروض رہا، صحت کارڈز  میں ایسے اسپتالوں کا بھی انتخاب کیا گیا جو معیار پر پورا نہیں اترتے تھے، کورونا کے دوران یو این کی دی گئی مشینری استعمال میں نہیں لائی گی، محکمہ صحت وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا۔ سوالنامے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ آپ کا پرائیویٹ سیکرٹری سابق افغان شہری اور ان کا خاندان پشاور میں ہنڈی کےکاروبار  میں ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مفتاح اسماعیل کا حکومت پر 17 ارب کے ڈاکے کا الزام


سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت پر پر پیٹرولیم مد میں17 ارب کے ڈاکے کا الزام لگادیا۔

کراچی میں پارٹی کی عید ملن پر میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نےپیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو موخر کردیں۔

حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں سنجیدہ نہیں تھی، مفتاح اسماعیل

پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کبھی نجکاری کے حامی نہیں رہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ وزراء نے اپنی تنخواہوں میں 186 فیصد اضافہ کیا ہے،پنجاب اور ارکان قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہیں میں 900 فیصد اضافہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ عام پاکستانی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو،حکومت اپنے آپ کو مراعات دیتی رہتی ہے کچھ ہوش کے ناخن لے اور لوگوں کو بھی مراعات دے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دیا جائے،حکومت آج ٹیکس لگانے کی بات کرتی ہے اور کل ریلیف دینے کی بات کرتی ہے۔

راتوں رات سولر میٹرنگ سے متعلق پالیسی بدلی گئی، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ راتوں رات سولر میٹرنگ سے متعلق پالیسی تبدیل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےپیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب ر کا ڈاکا ڈالا، ٹیکس لگایا،17 ارب روپے ہم نے ٹیکس دیا ہے اور مزید دیتے رہیں گے بجلی پر ریلیف کا کہا تھا وہ ابھی تک نہیں ملا ۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم اس حکومت سے امید ہی کرسکتے ہیں توقع نہیں کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے کراچی میں سینکڑوں افراد ٹینکر کی ٹکرسے مرگئے ہیں ،اچھی اور ذمے دار حکومت ہو تو ٹینکر اور ڈمپر کا مسئلہ 3 دن میں حل ہوسکتا ہے۔

فیٹف سے نکالنا سلطان الانا کا اہم کارنامہ ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیفٹ) سے نکالنا سلطان علی الانہ کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کی بد نصیبی ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 16سال سے حکومت کررہی ہے، دیگر سہولیات نہیں دے سکتی نہ دے مگر ڈمپر سے لوگوں کو بچائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی والے یہ بھی نہیں کرسکتے تو واپس چلے جاؤ بھائی،یہاں کراچی حیدر آباد کا موٹر وے نہیں ہے سپر ہائی وے کا نام موٹر وے رکھ دیا گیا۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حیدر آباد سے سکھر موٹر وے نہیں اورانہوں نے پچھلے ہفتے لاہور سے بہاول نگر موٹر وے بنانے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • تیمور جھگڑا اور علی امین گنڈاپور میں جھگڑا کیا ہے؟
  • سابق وزیر خزانہ کے پی کے تیمور جھگڑا نےاپنی ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھا دیے
  • 36 ارب روپے کی کرپشن ؛پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کا اپنےسابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے جواب طلب
  • 36 ارب کی خورد بردکا الزام، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا سےجواب طلب کرلیا
  • سوال نامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے: تیمور جھگڑا
  • تیمور جھگڑا سے کرپشن کی چھان بین، سوالنامہ بھجوا دیا گیا
  • پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلئے
  • پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلیے
  • مفتاح اسماعیل کا حکومت پر 17 ارب کے ڈاکے کا الزام