2025-03-28@00:05:48 GMT
تلاش کی گنتی: 15393
«گنوا کر»:
ہم نے اقوامِ متحدہ کے حکام کے پریس ریلیز کا نوٹس لیا ہے ، اس میں کم علمی ہے ، یو این کو اپنے متضاد بیانات کو روک دینا چاہیے ، اقوامِ متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان یک طرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت ثابت ہو چکی ، ریاستی اقدامات کو روکنے کے لیے منظم رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کی مدد کے لیے سڑکوں کی بندش اور دیگر تخریبی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دو طرفہ تعلقات کا عکاس نہیں۔امریکا میں پاکستان کے خلاف پیش کیے گئے بل پر...
نوجوان نسل کی محنت، ہنر کی بدولت قرض کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، ، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں اور الحمداللہ معاشی استحکام آچکا ہے ۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، 77 سالوں میں ہمارے قرضوں میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ آئی ایم ایف...
دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا دھماکا خیز مواد جائے وقوعہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، پولیس ذرائع کوئٹہ میں ڈبل روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 19زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے سامنے پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا خیز مواد جائے وقوعہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی...
دونوں اسٹار کرکٹرز 5 میچز کی سیریز میں خاموش تماشائی رہے، کوئی کردار ادا نہ کر سکے نائب کپتان شاداب خان نے 13 اوورز میں 143 رنز دیئے اور صرف ایک وکٹ لی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی کرنیوالے آل راؤنڈر شاداب خان خاموش تماشائی بنے رہے۔تفصیلات کے مطابق آل رائونڈر شاداب خان کو نائب کپتان بناکر ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پوری سیریز میں ناکام رہے، انھوں نے کسی ایک میچ میں بھی اپنے تجربہ کار ہونے کا ثبوت نہیں دیا، 5 میچز کی 4 اننگز میں 14.50 کی معمولی اوسط سے 58 رنز بنائے۔مجموعی طور پر 13 اوورز میں 143 رنز...
یوم القدس کے حوالے سے اپنے ایک خطاب میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ دشمن مسئلہ فلسطین پر ایران کے کردار کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ اسی وجہ سے تہران کو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی کا سامنا ہے۔ تاہم ایران دباؤ کے باوجود انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے اپنے راستے پر گامزن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی انقلاب کے روحانی پیشواء اور مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی" نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کے لیے امریکہ و صیہونی رژیم کی سیاسی اور میڈیا پر مشترکہ کوششیں سب پر واضح ہو چکی ہیں۔ ان کا مقصد نیل سے فرات تک صیہونی منصوبے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور ایک سیاسی کردار ادا کر رہی ہے، کچھ نہیں ہو رہا سوائے اس کے کہ فوکس ہے ہمارا خان صاحب کی رہائی کے اوپر اور اسی سلسلے میں جو آپ نے اپنے ابتدایے میں بھی فرمایا ہے، ہم لوگ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور عید کے بعد ان کو امپلیمنٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی خان صاحب چلا رہے ہیں کوئی اور نہیں چلا رہا۔ دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل(ر) زاہد محمود نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن...
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے بعض وزیروں اور اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن واپسی پر ایف بی آر کی طرف سے 24 گھنٹوں کے اندر 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اس پر ایف بی آر کی شکر گزار ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو فائدہ ہوا، یہ کارکردگی قابل ستائش ہے، میں اور پوری قوم قومی خزانے کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے یہ وصولی اچھی شروعات ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حکم امتناع ختم ہونے سے ملک کے مختلف...
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نوعمر لڑکا ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے مشرف کالونی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر نو عمر لڑکے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ موچکو پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 15 سالہ عبداللہ ولد شہباز کے نام سے کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جسے موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے دونوں ہاتھوں پر گولیاں لگی تھیں۔ بوٹ بیسن...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی میں مستحکم صلاحیت رکھتا ہے اور بہتر کنیکٹیویٹی سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کم تاخیر کی سہولت میں بہتری ممکن ہوگی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ڈیجیٹل شراکت داری کو وسعت دینے پر بات چیت کی گئی جہاں ازبک سفیر علیشیر تختایو نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی میں مستحکم صلاحیت رکھتا ہے، ہمارے پاس این سی ای آر ٹی اور این ٹی آئی ایس بی جیسے ادارے...
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ پچھلے تین ہفتوں میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے، یہ وہ رقم تھی جو بینکوں کی جانب سے عدالت سے اسٹے آرڈر لینے کے نتیجے میں پھنسی ہوئی تھی۔ اقتصادی ماہرین نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ دراصل یہ معاہدہ معیشت کو ٹریک پر رکھے گا...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 4 کامیاب...
سٹی 42:خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرکے گیارہ خوارج ہلاک کردیے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا اور پانچ خوارج واصل جہنم کردیے ، میر علی میں دوسری کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے تین مزید خوارج ہلاک کر دیے میران شاہ میں جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو انجام تک پہنچا دیا ،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کرکے ایک خارجی ہلاک کردیا، غزہ میں حماس کے ترجمان کو مارنے کی تصدیق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم کیا ،
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔سیکیورٹی فورسز کے میر علی میں آپریشن کے دوران میں 5 خوارج مارے گئے، جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی میرانشاہ میں کارروائی میں 2 خوارج مارے گئے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ایک خارجی جہنم واصل کیا گیا۔مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے...
فوٹو فائل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو قبول کرنا چاہیے کہ ٹریفک حادثات سنگین مسئلہ ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کےلیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں۔ رہنم ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ وفاق سے بھی بات کر رہے ہیں، کراچی ان کی بھی ترجیحات میں نیچے ہے۔
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں چار کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 26 اور 27 مارچ کو سیکیورٹی فورسز کی چار الگ الگ کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں مزید 3 خوارج کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا گیا۔ شمالی وزیرستان...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کی لاپروائی اور لاقانونیت کی وجہ سے ہونے والی الم ناک اموات پر نوٹس لے کر فوری کارروائی کی استدعا کردی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں لکھا کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم اور اس کی حاملہ بیوی زینب کا نومولود بچہ اس کا شکار ہوئے۔ گورنر سندھ نے...
سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیوی ٹریلر نے ایک اور جان لے لی، سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد اویس کے نام سے کی گئی، جبکہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 مارچ 2025ء) عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے لاکھوں لوگوں کو ایک مرتبہ پھر شدید بھوک اور غذائی قلت کا سامنا ہے جہاں خوراک کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں جبکہ سرحدی راستوں سے امداد کی بندش ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عسکری کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کو غذائی امداد کی فراہمی میں کڑی مشکلات حائل ہیں جبکہ امدادی کارکنوں کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ Tweet URL گزشتہ تین ہفتوں سے 'ڈبلیو ایف پی' اور اس کے شراکت داروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود علاقے میں خوراک کی فراہمی ممکن نہیں ہو...
پشاور: پشاور: تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر آنجہانی سنیل دت نے فلم سات ہندوستانی میں امیتابھ بچن کا کام دیکھ کر انھیں سائن کرنے کے لیے ہامی تو بھری لیکن دلچسپ تبصرہ بھی کیا تھا۔ لیجنڈری امیتابھ بچن کو اس مقام تک پہنچنے میں کٹھن اور دشوار گزار دور سے گزرنا پڑا ہے۔ کئی دہائیوں تک انھیں سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑی بلکہ ابتدائی برسوں میں فلم سازوں کی تنقید اور مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ ایک ایسی ہی واقعے کو یاد کرتے ہوئے اداکار شیبا اگروال کے شوہر آکاش دیپ صابر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میرے والد (منموہن صابر) فلم 'سات ہندوستانی' بنا رہے تھے اور امیتابھ اس فلم کا حصہ تھے تو سنیل دت نے ان کے کچھ شو ریلز مانگے۔ سنیل دت کو اپنی فلم...
روسی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام مستقبل کے ورلڈ آرڈر کے موضوع پر اہم کانفرنس بحیرہ اسود کے کنارے آباد روسی شہر یالٹا میں ہوگی۔ کانفرنس میں روس کے سرکاری حکام، تاریخ دان، اور سرکردہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ماہرین اور عوامی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ یہ تقریب اقوام متحدہ کے قیام کی سالگرہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور عمومی طور پر بین الاقوامی قانون کے لئے روس کے عزم کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ کانفرنس کے شرکا اہم عالمی طاقتوں کے درمیان طاقت، مکالمے اور تعاون کے بدلتے ہوئے توازن کے وقت اہم جغرافیائی سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے مستقبل کے عالمی نظام، کثیر قطبی دنیا کی تشکیل اور...

آپریشن بدرکاعلم نہیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کا ذکرنہیں ہوا، خواجہ آصف
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ آپریشن بدرکاعلم نہیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کا ذکرنہیں ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے سلامتی کمیٹی میں بات کی ہے، پی ٹی آئی کی تمام شرائط بانی پی آئی سے متعلق ہوتی ہیں،بانی پی ٹی آئی جس جرم میں قید ہیں اس جرم کے سرزدہونے میں کوئی شک نہیں، میرانہیں خیال بانی پی ٹی آئی رعایت ملے گی،قومی سلامتی کے معاملات پرمشروط بات نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں نہ جاناغلط فیصلہ تھا ، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر اپنی قیادت پر اعتماد کرناچاہئے،انہیں بیرسٹر گوہر ،اسد...
ویب ڈیسک : ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد جعفر ایکسپریس پشاور کےلیے روانہ ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپرس 11 مارچ کو کچھی میں دہشتگرد حملے کے بعد سے معطل تھی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گزشتہ روز سبی سے جعفر ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کل سے بحال ہوگی۔
ترجمان شیعہ علماء کونسل بشارت عباس قریشی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 2بجے دن نواں شہر چوک پر اجتماع ہوگا۔ جہاں پر غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا، دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں سے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جو نواں شہر چوک پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوجائیں گی، نواں شہر چوک پر قائدین خطابات کریں گے، امریکی و اسرائیلی پرچم...
پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی۔کابینہ کے اجلاس میں جنسی جرائم سے متعلق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ مریم نواز نے لیگل ریفامز کے لیے پلان بھی طلب کر لیا،کہا لا آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جلد 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ دینے...
جنگبندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیل نے حماس کے ان رہنماوں کو نشانہ بنایا جو غزہ کے انتظام میں نمایاں کردار ادا کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ مصر کا ایک وفد قطر روانہ ہو گیا تا کہ غزہ میں قید صیہونیوں کی آزادی اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اجراء کے لئے مشاورت کرے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ صیہونی رژیم نے متعد بار جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ ایک بار پھر 18 مارچ سے غزہ کے خلاف جارحیت کا آغاز کر دیا۔ اسرائیل کی اس جارحیت کا مقصد حماس کی نابودی اور غزہ پر قبضہ ہے۔ اس دوران اسرائیل نے غزہ کی عوام اور حماس کے درمیان...
ساکیت کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج وشال سنگھ کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شرجیل امام نے کھل کر ایک مخصوص برادری کے ذہن میں غصہ اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2019ء کے جامعہ ملیہ اسلامیہ فساد معاملے میں الزامات عائد کرنے کے خلاف شرجیل امام کی طرف سے دائر درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت اس کیس کی اگلی سماعت 24 اپریل کو کرے گی۔ شرجیل امام نے اپنی درخواست میں ساکیت عدالت کی طرف سے الزامات طے کرنے کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس سنجیو نرولا نے ساکیت کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ نچلی عدالت...
فوٹو: فائل ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد جعفر ایکسپریس پشاور کےلیے روانہ ہوگئی۔ جعفر ایکسپرس 11 مارچ کو کچھی میں دہشتگرد حملے کے بعد سے معطل تھی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گزشتہ روز سبی سے جعفر ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کل سے بحال ہوگی۔
پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ضلع پاڑہ چنار میں عید کی تعطیلات کے دوران اسپتال آنے والے مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی کے لئے ادویات کی ایک اور کھیپ بھیج دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاڑہ چنار کیلئے ادویات کی ایک اور کھیپ صوبائی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پہنچا دی ہے ۔ دو پروازوں کے ذریعے چار ہزار کلوگرام وزنی ادویات اور سو سے زائد مسافروں کو پشاور سے پاڑہ چنار اور پاڑہ چنار سے پشاور منتقل کیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی کہنا ہے کہ عید سے قبل ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں نہ صرف ایمرجنسی ادویات پاڑہ...
سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مینگورہ شہر، سیدو شریف، کبل ، بریکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ادھر کالام اور ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بر فباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادیٔ کالام، اتروڑ، گبرال اور ملحقہ علاقوں میں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بینک منیجر کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے اس حوالے سے نجی بینک کے حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں 16 اسکیل کے کمپیوٹر آپریٹر کو غیر قانونی ٹرانزیکشن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگیاں سامنے آگئیں کے پی کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر 53 کروڑ 90 لاکھ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز پر جواب جمع کریں، جبکہ محکمہ کے ضم ہونے کے باوجود بینک نے اکاؤنٹ سیل نہیں...
ظفر علی پر غیر ضروری طور پر ہجوم جمع کرنے، ہنگامہ آرائی کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس کی گاڑی جلانے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے شاہی جامع مسجد کے صدر ظفر علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ اب ظفر علی کیس کی اگلی سماعت 2 اپریل کو ہوگی، ایسے میں اس بار صدر کی عید جیل میں ہی منائی جائے گی۔ 23 مارچ کو سنبھل تشدد کیس میں پولیس نے جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اس کے بعد 24 مارچ کو چندوسی میں واقع ڈسٹرکٹ کورٹ کے سول جج سینیئر ڈویژن ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ آدتیہ سنگھ نے ظفر علی کی درخواست ضمانت مسترد کر...
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایک نایاب بیماری کے لیے استعمال کی جانے والی دوا انسانی خون کو مچھروں کے لیے مہلک بنا دیتی ہے اور یہ ملیریا سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔ فی الحال مچھروں کی تعداد اور ملیریا کے خطرے کو کم کرنے کے متعدد طریقوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جن میں سے ایک اینٹی پیراسٹک دوا آئیورمیکٹِن کا استعمال ہے۔ جب مچھر اس دوا کے حامل خون کو چوستے ہیں تو ان کی زندگی مختصر ہوجاتی ہے۔ لیکن محققین کا کہنا ہے کہ یہ دوا ماحولیاتی کے لیے زہریلی ہے اور جب اس کو جانوروں اور انسانوں میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے جسم میں دیگر ادویات کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) تہران نے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کیا ہے کہ یا تو وہ معاہدہ کرے یا فوجی نتائج کا سامنا کرے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس پیغام کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دے دیا ہے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک واشنگٹن اپنی ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی پالیسی تبدیل نہیں کرتا، تب تک مذاکرات ناممکن ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی نے کہا، ''اسلامی جمہوریہ نے تمام دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ وہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ دوسرے فریق کا جائزہ لے، اپنی شرائط پیش...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2025ء) توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا بنچ قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کی ماتحت عدالت نہیں ہے ، یہ کیس ایک سیاسی جماعت کے لیڈر سے متعلق نہیں بلکہ ہر کیس پر اپلائی ہونے والے اصول کا ہے، عوام بھی اس کیس پر نظر رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت سے زیرسماعت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے پر توہینِ عدالت ازخود کیس میں عدالتی معاون کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا بینچ قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کی ماتحت عدالت...
کراچی: شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب میاں بیوی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پرتجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کارڈ رائیور کی عمرسترہ سال ہے، اس کے پاس نہ ڈرائیونگ لائسنس تھا نہ قومی شناختی کارڈ جبکہ گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی جبکہ موٹر سائیکل سوار اورخاتون نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب بیوی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پرتجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ کارڈرائیورکی عمرسترہ سال ہے،اس کے پاس نہ ڈرائیونگ لائسنس تھا نہ قومی شناختی کارڈ جبکہ گاڑی کی رفتارمحفوظ حد سے کہیں زیادہ تھی۔ موٹر سائیکل سوار اورخاتون نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی...
سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر برائے قانون ، انصاف ، اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نیملاقات کی۔ وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں قانون سازی، پالیسی اصلاحات ، اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے باہمی تعاون کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ سفیر نے انسانی حقوق کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔(جاری ہے) وفا قی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی برادریوں کو آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے ،قومی کمیشن برائے اقلیت...
میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ رمضان شریف صرف بھوکا پیاسا رہنے کا مہینہ نہیں بلکہ قرآن کریم کے لافانی اور انسان ساز پیغام کو سمجھ کر اسکے مطابق اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لانے کا مہینہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کی اہمیت پر میرواعظ کشمیر نے مسجد الفاروقیہ نوشہرہ سرینگر میں ایک باوقار دینی اجتماع سے خطاب کیا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فارق نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں جاری اپنے خطبات اور وعظ و تبلیغ کی مجالس کے دوران مسجد شریف الفاروقیہ لکھری پورہ نوشہرہ میں رمضان کے آخری عشرے کی روحانی اور دینی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایام توبہ، استغفار، مغفرت اور خود احتسابی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے ہواوے کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ہواوے کے زیر اہتمام 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی فنی تربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین لاکھ نوجوانوں میں سے دو لاکھ چالیس ہزار کو بنیادی نوعیت جبکہ ساٹھ ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم...
امریکی ایوان صدر ”وائٹ ہاؤس“ میں اس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک کمسن بچہ سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی لان کے گرد لگی دھاتی باڑ کے درمیان سے نکل کر اندر داخل ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد خفیہ سروس (Secret Service) کے اہلکاروں نے فوری اور محتاط ردعمل دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک سیکرٹ سروس افسر کو بچے کو اٹھائے ہوئے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بچہ تقریباً شام 6 بج کر 30 منٹ پر باڑ سے گزرا، جو کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوول آفس میں نئی آٹو ٹیرف پالیسی کے اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد کا وقت تھا۔ سیکرٹ سروس...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاوں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی حکومت میں بلوچ لیڈر شپ پر اعتماد کیا تھا، دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا۔شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فوج قومی ہے،...

نوجوان نسل کو جھوٹے پروپیگنڈے سے بچانے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں لہٰذا اسلامی نظریاتی کونسل اورعلما کرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈے کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں۔ یہ بھی پڑھیں: قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، دعا ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، وزیراعظم شہباز شریف اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب سے جمعرات کو خطاب کرتے وزیراعظم نے گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی اور کہا کہ کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے اور ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کے لیے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور...
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دھشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دٴْکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دھشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا ء کی
لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاؤں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ نواز شریف نے اپنی حکومت میں بلوچ لیڈر شپ پر اعتماد کیا تھا، دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج قومی ہے، قوم اس کی پشت پر کھڑی ہے،...
شہرمیں ہیوی ٹریلرنے ایک اورجان لےلی ،سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن تھانےکے علاقے ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیزرفتار ٹریلرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد اویس ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی نوجوان کا نام محمد نعیم معلوم ہوا ہے۔ ایس ایچ اوسرجانی ٹاؤں غلام حسین پیرزادہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی نوجوان گلشن معمارکے علاقے میں واقع جہاں آباد گوٹھ کا رہائشی تھا اور دوستوں کے ہمراہ 2 موٹر...
جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا، عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپرطلب کرلیا،عدالتی اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتارکرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکازنوٹس جاری کردیا، معیزجعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے، ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتاسکی کہ جرم کیاکیاہے، صرف یہ کہہ دینااینٹی اسٹیٹ مواد کافی نہیں، یہ توبتایاجائےکہ کون سی رپورٹ یا خبراینٹی اسٹیٹ ہے؟ وکیل صفائی نے کہا کہ ویب سائٹ پرہرچیزموجودہے پھرجسمانی ریمانڈکیوں لیا گیا، کسی ایک لفظ کی نشاندھی نہیں کی گئی جواینٹی اسٹیٹ ہے، ایف آئی اے کی کہانی سے لگتا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے،واقعے کے ذمے داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں شیری رحمان نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے،واقعے کے ذمے داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کو تباہ کرنے کی تمام تر مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ شیری رحمن نے...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے جائزے کےلیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئی ہے۔وزارت قانون کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متعلق مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل نمبر...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کرکے انہیں آزاد کرایا، بعد میں یہی دہشتگرد زمان پارک میں نظر آنے لگے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی واپسی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ ان کا ولی خان اور اسفند یار خان کے ساتھ باہمی عزت و احترام کا رشتہ رہا۔ اے این پی کے موجودہ قائد ایمل ولی خان کے نظریات اور پالیسیوں کے ساتھ اتفاق کرنا ممکن نہ رہا، تبھی اے این پی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔...
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر2024) کے دوران ملکی معیشت کی شرح نمو(جی ڈی پی) 1.73 فیصدریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کی گئی 1.77 فیصد کے مقابلے میں کم ہے. نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کمیٹی کا حالیہ اجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی کی نظر ثانی شدہ شرح نمو 1.34 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جس کا پچھلا تخمینہ 0.92 فیصد تھا اور مالی سال 2024-25کی دوسری سہ ماہی کے لیے عبوری شرح نمو کی بھی منظوری دی گئی۔ نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کے اعداد و شمار...
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 22 اپریل کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے، عدالت 22 اپریل کو جلسے کی اجازت کی درخواست منظور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی راہنما اکمل خان باری نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 22 مارچ 2025ء کو جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، درخواست پر متعلقہ کمیٹی نے بلوا کر موقف سنے بغیر فیصلہ کیا۔ ...
پریس کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو، جنرل سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی،نائب صدر علی محمد بخاری اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابومریم بھی شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ مقررین نے اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر سخت...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگل ریفامز کےلیے پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لا آفیسرز کی 100 فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی بزدار حکومت سے بہتر، 53 فیصد کی رائے کراچی پنجاب سے نصف سے زائد شہریوں نے وزیر اعلیٰ... مریم نواز کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات کا سن کر سر...
بانی پی ٹی آئی عمران خان : فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کے کیس میں اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، جبکہ ان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھا دیا، عدالت نے اڈیالہ جیل حکام سے رپورٹ طلب کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع...
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل کا کہنا ہے کہ بعدازنماز جمعہ شیعہ علماء کونسل ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، ملک بھر میں تمام صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژنز، اضلاع، تحصیل، گاﺅں بشمول گلگت بلتستان تا کشمیر مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں ٖغیور مسلمان باہر نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں کل جمعة الوداع بطور یوم القدس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں...

بھٹ شاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس و اصغریہ تحریک کے تحت القدس سیمینار بعنوان ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کا انعقاد
مقررین نے کہا کہ ہم امیرالمومنین مولا علیؑ کی وصیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے مظلوم فلسطینی، لبنانی و یمنی بھائیوں کا ہر ممکن ساتھ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کے عنوان سے القدس سیمینار کا انعقاد بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں کیا گیا۔ سیمینار میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری رمضان علی انقلابی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، مولانا مجاور عباس اعوان، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی جنرل سیکرٹری عروج فاطمہ، اے ایس او حیدرآباد کے صدر فہد مہدی اور اصغریہ تحریک حیدرآباد کے صدر عاطف مہدی سیال...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو منفی رویوں، غلط بیانیوں، جھوٹ، پروپیگنڈے کی جنگ سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے اور معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے صوبہ ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بے مثال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ایشیا اور دنیا کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایک چار نکاتی تجویز پیش کی۔انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ایشیائی ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی اعتماد کے ذریعے یکجہتی...
نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا ہے۔ 8 کھلاڑیوں کی وطن واپسی ٹی 20 سکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے جن میں شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں،حارث رؤف اور عثمان خان کو ون ڈے سکواڈ...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور روسی نائب وزیر اعظم اوورچک سے الگ الگ ملاقات کی، جو 27 تاریخ کو بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔محمد یونس سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین بنگلہ دیش جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو...
بیجنگ :اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل گائی رائیڈر نے ، جو چین کے دورے پر ہیں اور پہلی بار بوآؤ ایشیائی فورم میں شرکت کر رہے ہیں ، چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ انٹرویو میں انہوں نے عالمی ترقی میں چین کے کردار کی مکمل تصدیق کی اور کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں چین کی مسلسل قیادت کے منتظر ہیں۔رائیڈر کے خیال میں آج دنیا گہری افراتفری کے دور میں ہے ، جغرافیائی سیاسی تنازعات یکے بعد دیگرے رونما ہو رہے ہیں، معاشی اور سماجی عدم توازن بڑھ رہا ہے، اور آب و ہوا کی تبدیلی کا ردعمل حوصلہ افزا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے...
فیصل جاوید: فوٹو فائل پشاور ہائیکورٹ نے پروویژنل نیشنل آئڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکالنے کے لیے فیصل جاوید کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل جاوید کا نام کن ایف آئی آرز کی بنیاد پر لسٹ میں شامل کیا گیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 2022، 2023 اور 2024 میں درج 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ موجود ہے، جن میں سے بیشتر میں نام نکالا جا چکا ہے، تاہم تین کیسز میں پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہے۔ عمران خان کی ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری...
ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او پاکستان کے رہنماوں کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شام میں بھی اسرائیل کی بربریت جاری ہے، جہاں منظم قتل عام کیا جا رہا ہے۔ عالمی استعماری طاقتیں اسرائیل کے جرائم پر خاموش ہیں، مگر مزاحمت کے محاذ پر کھڑا ایران واحد ملک ہے، جو کھل کر فلسطینی عوام اور غزہ کی حمایت کر رہا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم القدس صرف فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا دن نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا موقع ہے۔ اس سال جمعتہ الوداع، 27 رمضان المبارک، 28 مارچ کو یہ دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، تاکہ دنیا کو یاد دلایا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج بھی ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے بیان میں کہا کہ کلمت مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کا واقعہ؛ نتیجے میں شہادتیں انتہائی افسوسناک عمل ہے بلوچستان میں صوبائیت پرستی کے نام پر نہتے سول و ملٹری پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے دشمن کے ناپاک عزائم عیاں ہیں۔ مقصد گوادر پورٹ زون کو سبوتاژ کرنا، وقت آگیا خطے میں قیام امن کے لئے اتحادیوں کے ساتھ مکمل کوآرڈینینشن کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کی طرف بڑھا جائے۔ چین ہمارا اتحادی اور گوادر میں اہم شراکت دار ہے۔ افغانستان اس وقت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں خوارج کی کاروائیوں کی صورت انڈیا اور مغربی طاقتوں...
لبنانی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 1973 کے بین الاقوامی کنونشن نے نسل کشی کو ایک بین الاقوامی جرم تسلیم کیا اور نسل پرستانہ جبری اقدامات کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک کالم لکھا۔ یہ کالم لبنانی روزنامے "الاخبار" میں شائع ہوا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے، ان کی عزت و وقار کے تحفظ اور انصاف کے نفاذ کے اپنے عہد پر مضبوطی سے قائم ہیں۔ مظلوم فلسطینی عوام دہائیوں سے صیہونی رژیم کے ہاتھوں وحشیانہ قبضے، نسلی امتیاز کی پالیسیوں، جبری بے...
اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔پشاور، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔سوات، مینگورہ، ایبٹ آباد، چترال، شانگلہ، لوئر دیر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستا ن میں تھا۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجابمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیڑ کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تھیڑفن وثقافت کا آئینہ دار ہے. تھیڑ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تھیڑ کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کررہی ہے. فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے آرٹسٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے.تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔
پشاور: خیبر پختونخوا میں بے امنی سے کاروبار منتقل ہونے کے نتیجے میں صوبے میں بے روزگاری بڑا چیلنج بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں اور صنعتکاروں کے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث دوسرے صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں بیروز گارى میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کى روزمرہ زندگی انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا کرایہ، بجلی، گیس اور پانی کے بلز ادا کرنا مشکل...
پنجاب حکومت نے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کی مالی امداد کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے سروسز اسپتال میں محمد کمال پاشا کی عیادت کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے دیا گیا چیک محمد کمال پاشا کے حوالے کیا۔ لالی ووڈ انڈسٹری کیلئے 300 سے زائد فلموں کے اسکرپٹ لکھنے والے کمال پاشا برین سٹروک اور برین ڈیمیج کا شکار ہیں اور گزشتہ سات ماہ سے علیل ہیں۔ ان کے بیٹے کے مطابق بیماری کی شدت کے باعث وہ اپنی یادداشت بھی کھو چکے ہیں۔ ان کے بیٹے کا مزید کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے...
— فائل فوٹو پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد فیز 3 چوک میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 غیر قانونی عمارتیں گرا دی گئی ہیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا آغازسرجانی ٹاون ،منگھوپیر،سہراب گوٹھ،سپرہائی وے... بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا سے 8 کنال قیمتی اراضی واگزار کرا لی ہے۔واگزار اراضی کی مالیت 2.5 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں ان کی حالیہ سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں تاہم ایک خاص ویڈیو نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے جس میں وہ کسی چیز کو کیمرے کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچتی ہیں اور صحافیوں کی جانب سے انہیں تصاویر اور ویڈیوز کے لیے روکا جاتا ہے اس موقع پر وہ چند لمحوں کے لیے رکتی ہیں اور اپنے ہاتھ میں موجود کسی چیز کو...

انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کرے،وزیراعظم شہباز شریف کا کونسل کی گولڈن جوبلی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
اسلام آباد: روس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 30 ہزار کلو انسانی امداد کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک تقریب کے دوران روسی سفیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے توسط سے پاکستانی عوام کو 30 ہزار کلو گرام انسانی امداد حوالے کی۔ روسی حکومت کے خصوصی طیارے نے یہ امداد ماسکو سے پاکستان پہنچائی۔ وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سینیئر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ روسی فیڈریشن کے سفیر مسٹر البرٹ خوریف نے اپنے مختصر کلمات میں پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط دوستی پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ انسانی امداد کی اس تازہ ترین کھیپ کا مقصد پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں مدد...
پاکستان اور امریکا نے رواں برس جون میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، قائم مقام امریکی سفیر نے جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی، اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان امریکا کو ناخوش کیے بغیر روس سے ایل این جی حاصل کرلے گا؟ قائم مقام امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک...
چین نے محصولات عائد کرنے پر امریکہ پر مقدمہ دائر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے اضافی ٹیرف کے اقدامات کے جواب میں چین نے عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعہ حل کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کر دیا ہے، اور متعلقہ قوانین کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے چین کی برآمد کردہ مصنوعات پر عائد کیے جانے والے اضافی ٹیرف واضح یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہیں، جو عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 14 مارچ...
چین، بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں سیاسی شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور کاروباری نمائندے شامل تھے۔ جمعرات کے روز اجلاس کے افتتاح سے قبل توانائی کی منتقلی، تجارت کے نئے محرکات اور عالمی سپلائی چین کے موضوعات پر متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں ۔ مہمانوں نے “ایشیائی توانائی منتقلی تعاون”، “عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات اور درپیش چیلنجز”، “ممالک کے مابین روابط کی مضبوطی، اور تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ”...
قیصر کھوکھر؛ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو شائع کر دیا ہے جو اس وقت پنجاب اسمبلی میں زیر منظوری ہے۔ اس بل کے ذریعے مقامی حکومتوں کے نظام میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانا اور مقامی سطح پر حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس بل پر عوامی رائے بھی طلب کی ہے تاکہ عوام کے تحفظات اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے بل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
سانحہ9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس میں رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیاکہ ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکویشن کے مطابق ایم پی...
پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس میں رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیاکہ ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکویشن کے مطابق ایم پی ایم سمیت دیگر ملزمان ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں، 9 مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں سے مل کر احتجاج...
---فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں 8 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔چیف سیکریٹری کے پی کی زیرِ صدارت تعلیمی بورڈز کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی: میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیااس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔ دستاویز کے مطابق نجی اسکولوں کے امتحانی ہالز میں نقل کی زیادہ شکایات ہیں، اب صرف سرکاری اسکولوں کے امتحانی ہالز میں...
امریکا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر 5 رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پر پی آئی اے کی کیٹیگری ٹو سے ون کی جائے گی، کیٹیگری تبدیلی کے لئے ایم او یو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ہے۔ جولائی 2020 میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکے باعث پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، یو ایس ڈیپارٹمنٹ برائے ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کر دی تھی، پابندی سے قبل پی آئی اے امریکہ کے لئے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ براہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بیان دیا ہے کہ 2 لاپتہ بھائیوں کو ہرجگہ تلاش کرلیا، کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے جسٹس انعام امین منہاس نے کہا یہ پولیس نے دیکھنا ہے کہ دونوں اسلام آباد سے کیسے نکلے؟ اب کہاں ہیں؟ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی درخواست پر سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پولیس نے موقف اپنایا کہ دونوں لاپتہ بھائیوں کا ہرجگہ معلوم کیا لیکن اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ...
صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز کراچی:عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت کل فیصلہ سنائے گی، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی طور پر طلب کر لیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ یسری اشفاق کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپر طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے اجازت کے بغیرملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار...