علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائیگا، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل کا کہنا ہے کہ بعدازنماز جمعہ شیعہ علماء کونسل ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، ملک بھر میں تمام صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژنز، اضلاع، تحصیل، گاﺅں بشمول گلگت بلتستان تا کشمیر مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں ٖغیور مسلمان باہر نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں کل جمعة الوداع بطور یوم القدس بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لیکر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہاریکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز، پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینی و غزہ کی عوام سے اظہار یکجہتی اور یوم القدس کی آزادی کیلئے بعدازنماز جمعہ شیعہ علماء کونسل پاکستان، جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں پرامن احتجاجی قدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انہوں نے کہا جمعة الوداع فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی، ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کیخلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ،جس پر ملک بھر میں تمام صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژن، اضلاع، تحصیل، گاﺅں بشمول گلگت بلتستان تا کشمیر اور ملک کے چپے چپے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کیلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک القدس ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب سید صفی الحسنین شیرازی کی قیادت میں 3بجے نکالی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ علماء کونسل ملک بھر میں یوم القدس نے کہا
پڑھیں:
قائد ملت جعفریہ کے حکم پر شیعہ علماء کونسل کل یوم القدس منائے گی ، ملتان میں بھی ریلی ہوگی
ترجمان شیعہ علماء کونسل بشارت عباس قریشی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 2بجے دن نواں شہر چوک پر اجتماع ہوگا۔ جہاں پر غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا، دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں سے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جو نواں شہر چوک پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوجائیں گی، نواں شہر چوک پر قائدین خطابات کریں گے، امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے جائیں گے۔ ترجمان شیعہ علماء کونسل بشارت عباس قریشی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 2 بجے دن نواں شہر چوک پر اجتماع ہوگا۔ جہاں پر غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔