روس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 30 ہزار کلو انسانی امداد کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد: روس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 30 ہزار کلو انسانی امداد کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک تقریب کے دوران روسی سفیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے توسط سے پاکستانی عوام کو 30 ہزار کلو گرام انسانی امداد حوالے کی۔
روسی حکومت کے خصوصی طیارے نے یہ امداد ماسکو سے پاکستان پہنچائی۔
وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سینیئر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
روسی فیڈریشن کے سفیر مسٹر البرٹ خوریف نے اپنے مختصر کلمات میں پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط دوستی پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ انسانی امداد کی اس تازہ ترین کھیپ کا مقصد پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں مدد کرنا تھا۔
ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے یورپ نے انسانی امداد کے لیے روسی حکومت اور اس کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ حمایت ہمارے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مضبوط دوستی اور یکجہتی کی علامت ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے امداد تقسیم کے لیے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو منتقل کردی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سے پاکستان کے لیے
پڑھیں:
نصیر آباد، یوم القدس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے القدس ریلی برآمد
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو فلسطینی عوام کی مدد کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع نصیرآباد اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور سیاسی کارکنوں سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید قادر شاہ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ظلم و ستم کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ عالمی اداروں سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے، مسلم امت کو یکجاں ہوکر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنی ہوگی۔