دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹی 20 سکواڈ کے 8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا۔
پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا ہے۔
8 کھلاڑیوں کی وطن واپسیٹی 20 سکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے جن میں شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں،حارث رؤف اور عثمان خان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اسے 5 میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ٹی 20 اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ وطن واپسی ونڈے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹی 20 اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ وطن واپسی ونڈے نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دےدی
نیپیئر : پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور کیویز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔
نیپیئر میں کھیلےگئے تین میچوں کی میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر عثمان خان اور عبداللہ شفیق نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم عثمان 39 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بعدازاں عبداللہ شفیق بھی 88 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 36 رنز بنائے۔
کپتان محمد رضوان اور بابراعظم نے تیسری وکٹ کیلئے 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضوان وکٹ گنوابیٹھے۔ آغا سلمان 40 اور بابراعظم 62 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں۔ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی شراکت داری بنائی۔ اس دوران مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان نے ڈیبیو کیا۔
پاکستان ٹیم میں عبداللہ شفیق ، عثمان خان ، بابراعظم ، محمد رضوان ،سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔