اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو منفی رویوں، غلط بیانیوں، جھوٹ، پروپیگنڈے کی جنگ سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے اور معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، اس دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اسلام نے ہمیں اجتہاد کا راستہ دکھایا ہے، اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے تاکہ ہم جدید دور کے تقاضوں کے مطابق چل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے کریڈٹ پر بے شمار کارنامے ہیں، اسلامی بینکاری کا قیام کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، اسی کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں سود کے بغیر بینکاری کا نظام قائم ہوا، اب اسے روایتی بینکاری سے جڑے غیر مسلم ممالک میں بھی اپنایا جارہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مفتی سرفراز نعیمی شہید نے دہشتگردی کو خلاف اسلام قرار دیا، وہ دین کی خدمت کرتے ہوئے اس دنیا سے کوچ فرما گئے، جس طرح قبلہ ایاز نے کہا کہ ایسی قوتیں جو اسلحہ کے زور پر ملک کو یرغمال بنانا چاہتی تھیں، علمائے کرام نے ایسی قوتوں کے آگے بند باندھا اور پاکستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔

بہاولنگر: سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو عمرقید کی سزا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ

پڑھیں:

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی کا سکردو میں القدس ریلی سے خطاب

القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنیوالے اسلام کے غدار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے اسلام کے غدار ہیں۔ سکردو میں القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، غزہ میں اسرائیل نے بربریت کی انتہاء کر دی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اپنے دور میں واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان کبھی غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے اسلام کے غدار ہیں۔ دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیں، ورنہ بہت نقصان اٹھائیں گے، اسلام دشمن طاقتیں مضبوط ہو رہی ہیں، مگر ہم آپس میں بٹے ہوئے ہیں، جب تک ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہیں کریں گے، تب تک ہم کامیاب نہیں ہونگے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی کا سکردو میں القدس ریلی سے خطاب
  • دنیا جلد اسرائیل کی نابودی کا منظر دیکھے گی، کراچی میں عظیم الشان آزادی القدس ریلی
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • ’گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ‘: پنجاب میں بچوں کو ہراسانی سے بچانے کی نئی مہم
  • عبدالخبیر آزاد کی ملاقات، علماء  دہشت گردی سے نجات کیلئے کردار ادا کریں: شجاعت
  • کوٹ ادو، ملی جماعتوں کے زیراہتمام جامعة الشیعہ سے پریس کلب القدس ریلی کا اہتمام 
  • ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کا احتجاجی مظاہرہ 
  • دنیا صیہونی جرائم پر جاگ اٹھی ہے، سربراہ ایرانی جوہری پروگرام
  • علما نوجوانوں کو منفی رویوں سے بچائیں، ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے جان لڑا دیں گے: شہباز شریف
  • یوم القدس کیوں اہم ہے؟