شیعہ علماء کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کی پریس کانفرنس، یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پریس کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو، جنرل سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی،نائب صدر علی محمد بخاری اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابومریم بھی شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ مقررین نے اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر سخت کارروائی کرے۔ اس موقع پر پاراچنار کے مسدود راستوں کو کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔
بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے واقعات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ پریس کانفرنس میں مختلف مذہبی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، جنہوں نے اتحاد اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کو مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے اور اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے۔ پریس کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو، جنرل سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی،نائب صدر علی محمد بخاری اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابومریم بھی شریک ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کونسل سندھ کے صدر ملی یکجہتی کونسل شیعہ علماء کونسل پریس کانفرنس میں
پڑھیں:
بولان، شیعہ علماء کونسل کیجانب سے یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کیخلاف نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں جامع مسجد و کاظمیہ امام بارگاہ گوٹھ چھلگری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے مولانا شرف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔