اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر برائے قانون ، انصاف ، اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نیملاقات کی۔ وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں قانون سازی، پالیسی اصلاحات ، اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے باہمی تعاون کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

سفیر نے انسانی حقوق کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

وفا قی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی برادریوں کو آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے ،قومی کمیشن برائے اقلیت بل اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔سفیر نے وزیر کو اپریل میں ڈچ ہاکی کے لیجنڈ فلوریس جان بوولینڈر کے آئندہ دورے کے بارے میں بھی بتایا۔اس موقع پر کھیلوں کی سفارت کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کھیلوں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ بین الاقوامی سطح پر باہمی مفادات کو آگے بڑھانے کے نیدرلینڈ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، پاکستان کا بھارتی وزیر کے بیان پر ردعمل

بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، پاکستان کا بھارتی وزیر کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا بھارت اقلیتی حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کی جانب سے ریمارکس اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال پر بحث سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا۔اپنے بیان میں شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ وہ خود اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں، ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں، اسکے بالکل برعکس بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات حکمران طبقے کے اندر موجود عناصر کی خاموش منظوری یا ان کی ملی بھگت کے ساتھ ہوتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دوسرے ممالک میں اقلیتوں کے لیے تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے بھارت اپنی ناکامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرے، اسے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے اور ان کی عبادت گاہوں، ثقافتی ورثے اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس کے علاوہ ترجمان دفتر خارجہ نے میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اس سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم ان بہادر افراد اور ہنگامی امداد فراہم کرنے والوں کو سراہتے ہیں جو بچائو اور امدادی کارروائیوں کے لئے تندہی سے کام کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس ہنگامی وقت میں ان کی بہادری اور عزم واقعی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ حکومتوں اور کمیونٹیز کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ طاقت اور لچک متاثر ہونے والوں کو شفا اور بحالی کی طرف لے جائے۔

متعلقہ مضامین

  • شی زانگ میں انسانی حقوق کے حوالے سے   حاصل کی گئی کامیابیاں کسی  جھوٹے بیانیے سے  چھپ نہیں سکتیں، چینی میڈیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مصر کے صدر کو عید کی مبارک
  • بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، پاکستان کا بھارتی وزیر کے بیان پر ردعمل
  • وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
  • وفاقی وزیر سے ڈینش سفیر کی ملاقات، بی آر آئی ایم ایم پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی
  • چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، چین
  • وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار
  • قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنا ہو گا: محسن نقوی 
  • پاکستان اور ازبکستان کا آئی ٹی اور ٹیلی کام میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق
  • ہیومن رائٹس کمیشن اور سول سوسائٹی کی انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش