2025-03-17@09:25:43 GMT
تلاش کی گنتی: 25502
«کابینہ کا»:
بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 85 ملین ڈالر (869 کروڑ روپے) کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا رپورٹس کے مطابق اس نقصان کے بعد پی سی بی کو سخت فیصلے لینا پڑے جن میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنا شامل ہے بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 18 ارب روپے خرچ کیے جو طے شدہ بجٹ سے 50 فیصد زیادہ تھے مزید برآں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر کی اضافی لاگت آئی جبکہ میزبانی فیس کے...
ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے عیدالفطرپر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عید پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں،کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سینئر وزیر نے ڈی آئی جی ٹریفک اورکمشنرزکوکرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا حتیٰ کہ کوئی ٹرانسپورٹر...
کرم میں کشیدہ حالات کی وجہ سے عدالت میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرم میں کشیدہ حالات کے باعث دیوانی مقدمے کے ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ، جس میں عدالت نے کرم میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کرنے کا فیصلہ کیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ کرم صورتحال کے باعث عدالتوں میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے ملازم گواہ ہیں۔ حالات خراب ہیں، صدہ سیشن کورٹ میں گواہ کا بیان قلمبند نہیں...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل دن 11 بجے ہوگا، رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا تبدیل کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ ہوگا جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندےشرکت...
صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی بحری جنگی بیڑے یو ایس ایس ہیری ٹرومین پر دوسری بار حملہ کیا، جس میں متعدد ڈرونز، بیلسٹک اور کروز میزائل داغے گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، یہ حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ حوثی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ پر حملے بند نہیں کرتا، وہ امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ دوسری جانب امریکہ نے بھی یمن پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں سعدہ شہر میں کینسر کے علاج کی سہولت اور زراعت کے ذخائر تباہ کر دیے گئے۔ یمنی حکام کے مطابق، رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس...
سپریم کورٹ میں اسٹون کریشنگ کیس میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو رولز کی منظوری کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا جب کہ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہم نے لوگوں کے روزگار اور ماحولیات کو بھی مدنظر رکھنا ہے،یہاں آئین پر عمل نہیں ہوتا آپ رولز کی بات کرہے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی، آئینی بنچ نے اسٹون کرشنگ پلانٹس کیخلا ف کیس پر سماعت کا آغاز کیا تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ شاہ نے بتایا خیبرپختونخوا میں کل نو سو تین کرشنگ پلانٹس ہیں، 544 فعال ہیں جبکہ 230 زیر تعمیر کرشنگ پلانٹس ہیں، 37 سٹون کرشرز کو شوکاز نوٹس 210 کو قوائد...
آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔اب ایک نئی رپورٹ میں اس سیریز کے چاروں ماڈلز کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی سیٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔یہ لیک ایک ایسے فرد کی جانب سے کی گئی ہے جو ماضی میں بھی آئی فونز کے حوالے سے مستند لیکس کرچکا ہے۔اس نئی لیک میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی ماڈلز کی تصاویر شامل ہیں۔تصاویر میں ڈمی ماڈلز کے تمام اینگلز کو دکھایا گیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17...
ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کا کہنا ہے کہ 30 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان نجی تعلیمی اداروں میں ملازمت کرتے ہیں اور ان میں سے بہت سے کم از کم اجرت سے بھی محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کی تنظیموں نے اعلی تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے استحصال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم اور جموں و کشمیر پنشنرز یونائیٹڈ فرنٹ نے سرینگر میں اپنے بیانات میں نوجوانوں کے اس استحصال کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ 30 ہزار سے زائد اعلیٰ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے 31 مارچ تک ان افراد کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے، حکومت کے فیصلے کے مطابق 31 مارچ تک ان افراد کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔ حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی بھی شخص کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، اور انہیں واپس جانے کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تاہم، حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے...
حسن علی:نئےتنظیمی پلان سےبڑےشہروں میں ڈسٹرکٹ کمیٹیاں ختم ہوجائیں گی، پلان کےاطلاق کی ابتدا لاہورسےکی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق نئی تنظیم سازی کے تحت لاہور9 ٹاؤنز اور 1 کنٹونمنٹ پر مشتمل ہوگا، ٹاؤن کی سطح پرتنظیم سازی کافیصلہ پارٹی کومتحرک کرنےکیلئےکیاگیا۔ٹاؤن کی سطح پرتنظیم سازی سےزیادہ سےزیادہ کارکنوں کولاہورتنظیم میں شامل کیاجائیگا، لاہورمیں کامیابی کےبعددیگر بڑےشہروں میں بھی اس کااطلاق کیاجائے گا۔نئےپلان کےتحت زیادہ تنظیمی عہدیداران زیادہ متحرک ہوں گے، کارکنان کی ممبرسازی میں بھی تیزی آئےگی۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی، گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور فینسی نمبر پلیٹس لگانا ممنوع قرار دیدیاگیا، سیکورٹی سکیورٹی خطرات پرصرف پولیس کی اجازت سے 2 نجی گارڈ رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مہم کے تحت کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق پہلے دو ہفتے آگہی مہم کے بعد کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ قوانین کی پاسداری کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔حکام نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ...
اسلام آباد: اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024 کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں نامزد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ججز نامزدگی کا اختیار سیشن ججز کو دے دیا۔ اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون و انصاف کو خط لکھا ہے، جس کے مطابق سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ اوورسیز خصوصی عدالتیں نامزد کریں گے۔ خط میں کہا گیاہے کہ زیر التوا کیسز اور جوڈیشل افسران...
کراچی: سندھ حکومت نے عید پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ حکام کو کرایہ کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کر دیے، ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنرز کو غیر قانونی کرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عید کے موقع پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت...
سرپم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی خاتون وکیل کے رویے پر اظہار برہمی کیا ہے اور جج آئینی بینچ نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ نے تقریر کرنی ہے تو ہم آپ کی تقریر سن لیتے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی. آئینی بنچ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرا ررکھا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی، دوران سماعت درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا. جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کو عدالت کے سامنے پیش...
شام کی فوج نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر تین شامی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام لگانے کے بعد لبنان پر راکٹ حملے کردیے ہیں۔ لبنانی عسکریت پسند گروپ نے مبینہ طور پر شام میں حمص کی مغربی سرحد کے قریب فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد انہیں لبنان میں لے جاکر مارا گیا۔ یہ دعویٰ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے وزارت دفاع کے حوالے سے کیا ہے۔ شام کی وزارت دفاع نے حزب اللہ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے "خطرناک حد سے تجاوز" قرار دیا ہے۔ وزارت نے اس حملے کے جواب میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تاہم دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این...
بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع نئی گرل فرینڈ گوری پریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا۔ اپنی سالگرہ پر منعقدہ ایک پارٹی میں عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ ایک رومانوی تعلق میں ہیں۔عامر اور گوری کی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی، لیکن اپنی مصروف زندگیوں کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ تاہم، 2 سال پہلے ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کا رشتہ آگے بڑھنے لگا۔ عامر خان نے گوری کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں سکون محسوس کروں، جو مجھے سکون دے سکے۔ اور پھر گوری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )مالی سال 25-2024 میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا خالص خسارہ 318 ارب روپے سے تجاوز کرنے کے بعد اتھارٹی کا مجموعی خسارہ اور قرضے بالترتیب 18 کھرب 20 ارب اور 31 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ اس کی سالانہ آمدن صرف 54 ارب 15 کروڑ روپے ہے. رپورٹ کے مطابق این ایچ اے کے کل اثاثوں کی مالیت 58 کھرب روپے ہے جو پچھلے 2 سال سے کم ہورہی ہے مالی سال 2022 میں 59 کھرب روپے اور مالی سال 2023 میں 58 کھرب 40 ارب روپے تھی قومی اسمبلی میں ایک تحریری بیان میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مالی سال 2024 کے لیے...
پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کی تلاش اور سیر و تفریح کی غرض سے متحدہ عرب امارات کا رخ کرتی ہے، ماضی میں تو متحدہ عرب امارات کے ویزے کا حصول زیادہ مشکل نہیں تھا تاہم اب خواہشمند افراد کو ویزے کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزارت خارجہ سے سوال پوچھا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے کیوں محدود کیے گئے ہیں اور اس پابندی کی وجہ کیا ہے۔ جس پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے جواب میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوئی باضابطہ ویزا پابندی نہیں ہے، البتہ کچھ مسائل کے باعث...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت کی جانب سے ملٹی نیشنل کافی کمپنی اسٹاربکس کو پانچ کروڑ ڈالرز (تقریباً 13 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے) بطور ہرجانہ ڈیلیوری بوائے کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے، رائیڈر کافی کی وجہ سے جھلس کر بری طرح زخمی ہوا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یہ رقم مائیکل گارشیا نامی ڈیلیوری بوائے کو ادا کی جائے گی جو اسٹاربکس کا فوڈ پیکج پہنچاتے وقت ایک گرم مشروب گرنے کے باعث جھلس گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ آٹھ فروری 2020 کو اس وقت پیش آیا تھا جب مائیکل گارشیا نے لاس اینجلس میں ایک سٹاربکس ڈرائیو تھرو سے آرڈر اٹھایا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق حادثہ اس وجہ سے...
مالدیپ(نیوز ڈیسک)مالدیپ کی حکومت نے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ہدایت پر عید الفطر کے پورے ہفتے کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اگر وزارت اسلامی امور یکم شوال کا اعلان 31 مارچ 2025 کو کرتی ہے تو سرکاری تعطیلات 31 مارچ سے 3 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی۔ عید الفطر 30 مارچ کو آنے کی صورت میں سرکاری تعطیلات کو 30، 31 مارچ اور یکم اپریل میں منتقل ہوجائے گا۔ صدر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ عید کی سرکاری تاریخ سے قطع نظر، عید کی تعطیلات 3 اپریل تک رہیں گی، تاکہ ملازمین کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ...
— فائل فوٹو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 74 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر 23 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 9 دکانوں کو سیل بھی کر دیا ہے۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالیہ حملوں کے تناظر میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس طلب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 ) سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات، خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالیہ حملوں کے تناظر میں 18 مارچ کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا ہے.(جاری ہے) وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس منگل کو دوپہر 1بجکر30منٹ پر بجے طلب کیا گیا ہے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی...
جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کی سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گی۔ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ البتہ احمد وام سے کوٹکئی تک کی روڈ بند رہے گی۔ ناصر خان کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اللہ تعالی نے رمضان المبارک کو اپنا مہینہ قرار دیا ہے`اس مہینے میں رحمت‘ مغفرت اور جہنم سے آزادی کو مسلمانوں کے لئے عام کر دیا جاتا ہے اور جو لوگ نیک کام کرتے ہیں وہ فائدے میں رہتے ہیں اور برائی کرنے والے اور دور ہو جاتے ہیں۔ رمضان کا دوسرا عشرہ آپﷺ نے فرمایا مغفرت ہے‘ یعنی اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بخشش عام ہو جاتی ہے اور جو لوگ اللہ کے سامنے جھکتے ہیں اور اپنے گناہوں پر نادم ہوتے ہیں‘ اللہ ان کی مغفرت کر دیتا ہے اور توبہ کرنے میں جلدی کرنی چاہیے اور اس مبارک مہینے میں تو ہر عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے اور جو اس مہینے میں بھی مغفرت...
قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2 بجے منعقد ہوگا، اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ٹیکس ڈیجیلائزیشن کا ٹھیکہ ”مکنسے“ نامی فرم کو دینے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔ گیس کے نئے کنکشن نہ کھولنے کے حوالے سے تشویش بارے توجہ دلاؤ بھی نوٹس میں شامل ہے۔ اجلاس میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل2025 پیش کیا جائے گا، جبکہ ایوان میں ”بے دخلی“ ترمیمی بل2025 بھی متعارف کرایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس ایوان کے سامنے رکھا جائے گا، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس بھی مزید توسیع کے لئے ایوان میں پیش ہوگا۔ آج کے اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس2024 بھی ایجنڈا پر...
بالی ووڈ کے سابق اداکار اور ہدایتکار و پروڈیوسر راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’کرش 4‘ کی ہدایت کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ان کے بیٹے اور بالی وڈ سپر اسٹار ہریتک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ایک انٹرویو میں راکیش روشن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہتر ہے کہ میں یہ کام اس وقت کروں جب میں مکمل طور پر ہوش و حواس میں ہوں تاکہ میں پورے عمل کو نظر میں رکھ سکوں اور یہ دیکھ سکوں کہ آیا صحیح طریقے سے کام ہو رہا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے 3 تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ دلیری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اور کر رہی...
بس کچھ نہ پوچھئے،ملک کی سیاست کا جو حال ہے اس موقع پر یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ماضی بعید میں ملک کی دو بڑی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی گرداب میں رہیںلیکن جب پانسہ پلٹا تو دونوں ہی جماعتیں دوبارہ اقتدار میں آ گئیں،جبکہ پونے چار سال تک بلا شرکت غیرے حکومت کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اب گرداب میں ہے،کبھی خوشی،کبھی غم کے مصداق ایسا تو ہوتا آیا ہے پاکستانی سیاست میں،یہ کونی نئی بات نہیں،کسی کا اقتدار کبھی دائمی نہیں رہا۔ اقتدار چیز ہی ایسی ہے کہ کبھی کسی سے وفا نہیں کرتا،جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ آج ہو رہا ہے،لگتا ہے تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔آپ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےملک بدری 14 دن کے لئے روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود وینزویلا کےجرائم پیشہ گروہ کے 200 سےزیادہ ارکان کو ملک بدر کر دیا ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایک غیر معمولی بیان میں کہا ہے کہ ایک جج کے پاس امریکی انتظامیہ کے فیصلے کو معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔رائٹرز کے مطابق ملک بدری کی کارروائی جج جیمز بواسبرگ کے فیصلے کے بعد ہوئی، جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اغوا، بھتہ خوری اور کنٹریکٹ کلنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے وینزویلا کے گینگ ٹرین ڈی آراگوا کے 200 سے زیادہ مبینہ ارکان کو تیزی سے ملک بدر کرنے کے لئے ایلین...
حریت ترجمان نے ضلع کولگام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں تین بے گناہ شہریوں کے اغوا اور دوان حراست دو کے قتل کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے مسلسل قبضے، مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ناانصافیوں، حریت رہنمائوں کی غیر قانونی نظربندیوں اور بھارتی فورسز...
ویب ڈیسک: شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرائیں، مدت ختم ہونے پر کسی بھی ادارے میں آپ کی بائیومیٹرک/ شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو گی اور آپ کو کئی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ مدت ختم ہونے پر ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ کی تجدید کرانا قانوناً لازم ہے، شہری اپنی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے سے کم ازکم تین ماہ پہلے اس کی تجدید کرا لیں اور غیرضروری پریشانی سے دور رہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا میعاد ختم ہونے سے پہلے کسی بھی وقت نادرا پاک آئیڈنٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرائیں یا...
کراچی: سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اقلیتی امور سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے اقلیتی برادری کے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اقلیتی برادری کےمستقل طلبہ، جنہوں نے گزشتہ سال امتحان پاس اور 50 فی صد ما رکس حاصل کیے ہیں، وہ درخواستیں جمع کروائیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست دینے والے طلبہ کے والدین کی ماہانہ آمدنی کم از کم 35 ہزار روپے ہونی چاہیے جب کہ کامیاب ہونے فی طالبعلم کو 25 ہزار روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اخراجات کی رپورٹ شایع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 869 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پی سی بی کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی...
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد مصطفی عامر (مرحوم) کا مقدمہ ختم کردیا گیا۔ منشیات کیس میں ایس ایچ او اے این ایف نےمقتول مصطفی عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات پیش کیں، جس میں مصطفی عامر کا نام عامر عرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔ ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے بیان دیا کہ ملزم عامرعرف تیمور کا انتقال ہوچکا ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کردیا۔ مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ملزم ہیں۔ عدالت نے دونوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح...

چینی کی خریدوفروخت میں ہیراپھیری کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو کریک ڈاون کا فری ہینڈ مل گیا
اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیر اعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ایف آئی اے، ایف بی آر اور آئی بی، کو چینی کے شعبے میں مبینہ ہیر پھیر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کیلئے مکمل آزادی دے دی ہےجس کے ذریعے چند ہفتوں میں اربوں روپے کمانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ کچھ اندازوں کے مطابق چینی کے شعبے کے مافیا نے مختصر مدت میں تقریباً 140 ارب روپے کے ناجائز منافع کمائے ہیں۔ دو جہتی حکمت عملی کے تحت، وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایف بی آر اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو چینی ملوں میں تعینات کر دیا ہے جنہوں نے اس شعبے میں کئی سالوں سے جاری...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بھی بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ کیس میں خاتون نے دعوی کیا تھا کہ درخواست گزار کے مبینہ ریپ کے نتیجے میں وہ ایک بیٹی کی ماں بنی اور اس کی پرورش کے لیے خرچہ دلوانے کا دعوی دائر کیا۔(جاری ہے) ٹرائل کورٹ نے 3ہزار روپے ماہانہ خرچہ مقرر کیا جس کے خلاف محمد افضل نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ اگر خاتون ثابت کر دے کہ...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاری بنی گالا اسلام آباد میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں لائی گئی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اس کے علاوہ ملزم مختلف پلیٹ فارمز پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں مواد پھیلانے...
مالدیپ کی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ہدایت پر پورے ملک میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’ صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 31 مارچ سے 4 اپریک تک عید کی تعطیل ہوگی جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر ملازمین کو ایک ہفتہ اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کا موقع ملے گا۔ تعطیلات کے بعد سرکاری دفاتر 6 اپریل کو کھلیں گے۔ بیان میں سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف— فائل فوٹو جعفر ایکسپریس واقعے پر وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے استعفے کا سوال پوچھ لیا گیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کےوزیرِ دفاع خواجہ آصفدوران خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ اپوزیشن سیکیورٹی لیپس کی ذمے دار آپ کو قرار دے کر استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے؟ جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم بنی گالہ سے گرفتارایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے ملزم کو بنی گالہ سے گرفتار کر لیا۔ اس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں۔واضح رہے کہ چند روز قبل اپوزیشن...
اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے تدارک کیلئے حکمت عملی بنانے اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن...
جنوبی وزیرستان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025) ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے باعث آج سے کرفیو نافذ کر نے کا اعلان کردیا گیا ، خیبر پختونخوا ہ کے علاقے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی۔ ان راستوں پر ہر قسم کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں یمن میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں۔اس سے ایران کو انتباہ جاری کیا گیا ہے وہ بحیرہ احمر میں اس گروپ کی حمایت اور بحری جہازوں پر حملے بند کرے۔قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ کو بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والے فضائی حملوں میں دراصل متعدد حوثی رہنمائوں کو نشانہ بنایا اور ہلاک کیا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے ایک اور بیان میں کہاکہ ہم نے انہیں زبردست طاقت سے نشانہ بنایا۔ ہم نے ایران کو خبردار کیا کہ بہت ہو چکا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یمن پر امریکی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی صرف ایران پر "زیادہ سے زیادہ دبائوکی اس حکمت عملی کا صرف آغاز ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ عمل پیرا ہے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا یہ ایک مضبوط اشارہ ہے اور یہ پچھلی انتظامیہ کی پالیسیوں سے بنیادی طور پر مختلف ہے۔(جاری ہے) سکاٹ نے کہا کہ حوثیوں اور ایران کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ صرف ایک آغاز ہے جس سے عالمی تجارت میں کمی آئے گی اور افراط زر کے دبا میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل ٹرمپ نے...
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے روس اور یوکرین کی جنگ روکنے کے لیے کوششوں پر بات چیت کی ہے۔ تاکہ خطے میں استحکام آسکے۔ علاوہ ازیں شام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس امر کا اظہار اتوار کے روز صدر ترکیہ کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔صدر ایردوآن نے نے فون کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا انہوں نے صدر ٹرمپ کے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اور براہ راست ' انیشیٹوز' کی تائید کی ہے۔ ترکیہ...
اسلام آباد: قومی سلامتی کی صورت حال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے ہوگا۔ ماہ رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت دن گیارہ کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی...
ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ سے پولیس اہل کار کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ کینٹ کے علاقے ممش خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ بورڈ نے نوٹس کوربن بوش کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے سبب بھیجا ہے۔ کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے آئی پی ایل کو جوائن کرلیا، حال ہی میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کوربن بوش کو بطور متبادل اپنے اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی سی بی انتظامیہ نے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا ہے جبکہ...
حدیدہ: امریکی فوج نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر شدید فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں حوثی رہنما انصار اللہ عبدالملک بھی شامل ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق، اتوار کے روز حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے گئے جبکہ ان کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گر گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا، تاہم حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت صنعا میں بھی امریکی حملوں کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہو گئے۔ پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد امور بشمول پاکستان، چین، گجرات فسادات وغیرہ پر سوالات کے جواب دیے۔ کئی گھنٹے پر مشتمل اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات بھارتی میڈیا میں گشت کررہے ہیں۔ بھارت کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے بھی اسے شائع کیا ہے۔ بھارت، پاکستان ماضی کو دفن کرکے مستقبل کے بارے میں سوچیں، نواز شریف وزیر اعظم مودی نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بھارت کے خلاف مبینہ طور پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ مودی نے سرحد پار سے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز منگل) 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا۔ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے متعلق حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، یہ اجلاس پہلے دوپہر ڈیڑھ بجے بلایا گیا تھا جس میں وقت کی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ پارلیمانی...
لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ٹور، کراچی کے بعد لاہور میں رونمائی کی گئی۔ ہاکی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی، شائقین نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پی ایس ایل کی ٹرافی 29 مارچ تک 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔ Post Views: 2

’اے اللہ! شکریہ مجھے اپنے در پر بلانے کا‘، کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کا عمرہ، تصاویر وائرل
کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس میہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں ان کے ساتھ ان کے بھائی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں‘۔ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan) واضح رہے کہ حنا خان نے جون 2024 میں سوشل...
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان کرکٹ میچ کے دوران چل بسے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ ہیٹ ویو کے دوران کھیلا جارہا تھا، 40 سالہ جنید ظفر خان کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گرے اور اٹھ نہ سکے۔ میچ کے وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سنٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی تھی۔ گراؤنڈ میں گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا جس کے بعد طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے دوست نے کہا کہ جنید ظفر خان روزے رکھ رہے...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)خیبرپختونخوا ہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے 3حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دئیے گئے، لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا، ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہوگئے۔ پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس...
معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کو نازیبا اشارے سے جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کیا۔ دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی علیزے شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھیں رہ لی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری بس ہوگئی ہے لہذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں‘۔ علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب بھی پیار...
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،چچا زاد بھائی ہی قاتل نکلا،پولیس کے مطابق گاؤں165،اے نائن ایل میں 3روز قبل نامعلوم شخص نے کھلاڑی کا شف تنویر کو بھینسوں کے باڑہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا اورمحض شبہ کی بنا پر اسکے چچازاد بھائی زمان کو حراست میں لیا تو اس نے اس اندھے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف تنویر کے اسکی اہلیہ سے مراسم تھے اسی بنا پر غیرت میں آکر اسے قتل کردیا۔\378
لاہور: پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جب کہ کل سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومتلاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں کل بادل بغیر برسے چھائے رہیں گے اور گزر جائیں گے۔ بادلوں کے باعث وقتی طور پر موسم ابرآلود رہے گا، تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا، جو جنگی حالت میں دشمن ممالک کے شہریوں کو بغیر سماعت ڈی پورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ قانون وینزویلا کی Tren de Aragua تنظیم کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایک وفاقی جج نے پہلے فیصلہ دیا تھا کہ اس قانون کے تحت وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے پہلے یہ قانون 1812 کی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم میں نافذ کیا گیا تھا۔ تازہ حکم نامے کے تحت وینزویلا کے تمام 14 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری، جو TdA تنظیم...
لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا، جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر حملے کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث تمام حملے ناکام بنا دیے گئے پہلا واقعہ لکی مروت میں پیش آیا جہاں تھانہ گمبیلا پر 10 سے 15 مسلح دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے حملے کو بروقت ناکام بنایا جبکہ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فرار ہو گئے دوسرا حملہ پشاور میں ہوا جہاں دہشت گردوں نے ملازئی پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا اس...
شہر قائد کراچی میں شہاب ثاقب کے گزرنے کا حیرت انگیز نظارہ دیکھ کر لوگ حیران، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون میں قید کیں، آسمان پر شہاب ثاقب کو گزرتے ہوئے رات 2 بج کر 43 منٹ پر دیکھا گیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب کے واقعات سالانہ یا باقاعدگی سے کچھ وقفوں سے ہوتے رہتے ہیں۔ کومیٹ زمین کے گرد مدار میں کروڑوں کی تعداد میں ہوتے ہیں، کومیٹ کے چھوڑے ہوئے پتھر کے ٹکڑ ے جب زمین کے مدار میں داخل ہونے پر جل جاتے ہیں اور یہ آسمان میں روشنی کی ایک لکیر پیدا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اسے عام زبان میں شوٹنگ اسٹار بھی...
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 475 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار 536 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...

دہشت گردی کیخلاف جنگ: غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز کا پاکستان کیساتھ یک زبان ہونے کا عزم
ویب ڈیسک:پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی نے سر اٹھا لیا ہے،امن کے دشمن، بزلانہ کارروائیوں میں ملوث ان عناصر کے خلاف ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز نے متفقہ طور پر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف یک آواز ہونے کا عزم کیا ہے اور ریاست کے تمام ستونوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ متحد رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ اس لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں پاکستان کی مدد کی جا سکے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا امور خارجہ کے ماہر محمد مہدی کی جانب سے ان کی...
—فائل فوٹو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے ملزم کو بنی گالہ سے گرفتار کر لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا تھا۔ کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، بینک نمائندے بن کر اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے والا گروہ گرفتارایف آئی اے سائبر کرائم کے عملے نے ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی حمایت اور تشہیر میں ملوث ہے۔ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر خصوصی بات کی۔ ترک صدر طیب اردوان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کی صورتحال سمیت ترکیہ اور امریکا تعلقات کے نئے دور میں تعاون سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ شام میں استحکام کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، طیب اردوان نے ایف 16...
نیویارک( نیوز ڈیسک)فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔ پیسے کمانے کا یہ نیا آپشن عالمی سطح پر ان کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔اس نئے آپشن سے صارفین اس مواد سے...
پاکستانی 36 رکنی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق آج صبح 11 بجے طورخم سرحد کے قریب افغانستان کے حدود میں جرگہ مذاکرات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج جرگہ ممبران کی اہم نشست ہو گی۔ پاکستانی 36 رکنی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق آج صبح 11 بجے طورخم سرحد کے قریب افغانستان کے حدود میں جرگہ مذاکرات ہوں گے۔ جرگہ مذاکرات میں 25 رکنی افغان جرگہ ممبران شرکت کریں، جرگہ سربراہ کے مطابق اگر افغان فورسز متنازعہ تعمیرات بند کرنے پر راضی ہو گئے تو گزشتہ 23 روز سے بند تجارتی گزرگاہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھولا جا سکتا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایگزیکٹیو آرڈر "اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ٹیکس دہندگان اب بنیاد پرست پروپیگنڈے کو سننے کے لیے مجبور نہیں ہیں"۔ اس بیان میں سیاستدانوں اور دائیں بازو کے میڈیا کے ایسے بیانات شامل ہیں جس میں 'بائیں بازو کے متعصب وائس آف امریکہ' کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے 'خلیج امریکہ' نہ لکھنے پر صحافی کا داخلہ روک دیا خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائس آف امریکہ (وی او اے)، ریڈیو فری ایشیا، ریڈیو فری یورپ اور دیگر آؤٹ لیٹس کے سینکڑوں عملے کو ہفتے کو ایک ای میل موصول ہوئی جس...
بھارتی دارالحکومت دہلی میں خواتین کی حفاظت کے لیے انسدادِ رومیو اسکواڈ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اسکواڈ پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہو گا جو کہ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراسگی سمیت دیگر جرائم کو روکنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال دہلی اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کے منشور میں بی جے پی نے تمام عوامی مقامات پر اینٹی رومیو اسکواڈز کی تعیناتی اور دہلی بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس کمشنر کے مطابق اس اسکواڈ میں تربیت یافتہ اہلکار ہوں گے، جو خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے پر ایکشن لیں گے اور ان کی تمام...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مہران ٹاؤن کے حلقے سے کامیاب نہیں ہوئی لیکن ہم وہاں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مہران ٹاؤن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہران ٹاؤن کورنگی میں 5 کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وسائل کراچی کے گلی محلوں کو بہتر کرنے پر صرف کر رہے ہیں۔ میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کراچی والوں سے جو وعدہ کیا تھا اسے ہم وفا کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
اسلام آباد(نیوزڈیسک)عیدالفطرپر نئے کرنسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں ،رمضان کے مقدس مہینےمیں لوگوں اور بالخصوص بچوں کی عید پر نئے نوٹوں کیساتھ عیدی کا انتظار اورامیدیں بڑھ رہی ہیں، عید خوشی کا ایک تہوار ہے ۔ کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔ عید پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال بھی نئے نوٹوں کے اجراء کے امکانات کافی معدوم ہیں،...
امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اتوار کے روز ہونے والے فضائی حملوں میں اب تک 54 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکا نے یمن میں ان حملوں کا آغاز بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیلی سمندری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں کیا تھا تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا بھی ہے جس پر حوثی باغیوں کی امداد کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ کا خطرہ، امریکا کا یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانے پر حملہ امریکا کے سیکرٹری دفاع پیٹے ہیگسیتھ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا...
ریاض: سعودی حکام نے مکہ اور مدینہ میں دکانوں اور تجارتی مراکز کی سخت جانچ شروع کر دی ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران صحت اور حفاظتی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (SFDA) نے وزارت بلدیات اور وزارت تجارت کے تعاون سے یہ مہم شروع کی۔ شعبان کے وسط سے شروع ہونے والی انسپیکشن مہم کے دوران 1,891 سہولیات کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 1,226 ٹن غیر معیاری اشیاء ضبط کی گئیں۔ حکام نے 29 غیر لائسنس یافتہ کاروبار پکڑے اور 1,480 گوداموں، فیکٹریوں اور دکانوں میں 636 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ ان خلاف ورزیوں کی بنیاد پر 11 سہولیات کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ حکام کے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ آپ کی آواز نہیں ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کافی نہیں ہیں۔ یہ کسی اور کے الفاظ اور اعمال ہیں جنہیں آپ نے اندرونی طور پر قبول کرلیا ہے۔ ایسے معاشرے میں جہاں شہادت کو اکثر محبت کا مترادف سمجھا جاتا ہے، آپ وہ ہیں جو واقعی بغیر زیادہ انحصار محسوس کیے اور شاید خود سے محبت کے ایک صحت مند احساس کے ساتھ محبت کرنے کے قابل ہیں۔ جیسے جیسے آپ اپنی زندگی میں گیئر تبدیل کرتے ہیں، یہ یقینی بنائیں کہ جب آپ اپنے آپ سے محبت کرنا جاری رکھتے ہیں، تو آپ دوسروں سے بھی محبت کرنا جاری رکھتے ہیں اور جب آپ دوسروں سے محبت...
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں...
نوشہرو فیروز میں ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال ،تین مکان اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق بھریا کے علاقے کلہوڑا کالونی میں قائم ایک غیر قانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ آگ بجھانے کے لیے نوشہرو فیروز اور کنڈیارو سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، تاہم بے قابو آگ نے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال، تین مکان اور چار دکانیں جل گئیں۔ واقعے میں چار جانور جھلس کے مارے گئے، فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کی سپیکر قومی اسمبلی کو ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز منگل) سہ پہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔ متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس...
لکی مروت پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بموں سے تباہ کردیا۔ پولیس کے مطابق کرک اور میانوالی کے سنگم پر پہاڑوں میں قائم کیمپ تباہ کردیا۔ آئی جی پی، کے پی نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کےخاتمے تک جاری رہے گا۔ Post Views: 2
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس منگل کو سہ پہر ڈیڑھ بجے ان کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔ Post Views: 2
کراچی(نیوزڈیسک)ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔ اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26سے 35سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور 3لاکھ روپے برآمد...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی موٹروے پر بڑی کارروائی، ہزاروں روپے مالیت کی ممنوع انرجی ڈرنکس ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹروے ایم 2 سروس ایریا میں ممنوع انرجی ڈرنکس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی مشروبات برآمد کرلیں۔ چیکنگ کے دوران پان شاپ سے 48 ہزار روپے مالیت کی ممنوع انرجی ڈرنکس برآمد کی گئیں، جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ممنوعہ مشروبات کی فروخت پر پان شاپ کے مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں ممنوع انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ فوڈ اتھارٹی...
کرائسٹ چرچ (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے ساتھ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔اتوار کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا.. 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں پورا کر لیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/ٖصبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح/ رات کے اوقات میں...
افطار ڈنر میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور صحافیوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی جنگ میں وہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شرکاء نے دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں میں افوا ج پاکستان، پارلیمنٹرینز اور سول سوسائٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس نازک مرحلے میں عالمی برادری پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے نئے ركن طلحہ بركی کے اعزاز میں ماہر امور خارجہ و چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ محمد مہدی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں قونصل جنرل تركیہ درمس بستاگ، قونصل جنرل ایران مہران مواحد فر، قائم مقام قونصل جنرل چین مسٹر...