آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔اب ایک نئی رپورٹ میں اس سیریز کے چاروں ماڈلز کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی سیٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔یہ لیک ایک ایسے فرد کی جانب سے کی گئی ہے جو ماضی میں بھی آئی فونز کے حوالے سے مستند لیکس کرچکا ہے۔اس نئی لیک میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی ماڈلز کی تصاویر شامل ہیں۔تصاویر میں ڈمی ماڈلز کے تمام اینگلز کو دکھایا گیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17 ائیر دیگر ماڈلز سے کتنا مختلف ہوگا۔یعنی آئی فون 17 ائر دیگر ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ پتلا فون ہوگا۔ڈمی ماڈلز یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17 ائیر سے متعلق گزشتہ چند ماہ میں سامنے آنے والی افواہیں کافی حد تک درست ہیں۔یہ نیا فون 6.

6 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ آئی فون 17 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب بلومبرگ کی یک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر کی مجموعی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی جبکہ بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا۔ایپل اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 اسٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے جبکہ قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی۔رپورٹ کے مطابق یہ ایپل کا پہلا ایسا آئی فون بھی ہوسکتا ہے جس میں کوئی پورٹ نہیں ہوگی۔جی ہاں واقعی یہ پورٹ فری آئی فون ہوگا جس کے بارے میں افواہیں برسوں سے سامنے آرہی ہیں۔اب تک کوئی اور ایسا اسمارٹ فون تیار نہیں ہوسکا جس میں کوئی پورٹ موجود نہ ہو تو یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ پہلا پورٹ فری فون بھی ہوگا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی فون 17 ائیر آئی فون 17 پرو فون ہوگا

پڑھیں:

ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، با اختیار، برابر کا پاکستانی محسوس کرے: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ پنجاب صوفیا، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔ اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔  اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نادار بہن بھائیوں کی مالی معاونت کیلئے منیارٹی کارڈ پروگرام شروع کیا ہے۔ حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔ اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے لئے گرانٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ادارے کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اقلیتوں کے مال و جان کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دے کر یقینی بنایا جارہا ہے۔ دعا ہے یہ دن سب کے لیے خوشیوں، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب کا سحر انگیز نظارہ
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق پی ٹی آئی کے ردعمل سے ایسا لگا جیسے خوشی کی خبر ملی، عظمیٰ بخاری
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا۔
  • ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ، معروف ہوٹل میں ماڈلز کی جسم فروشی کا دھندہ پکڑا گیا
  • افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی، دہشتگردی پر بھارت جیسا پراپیگنڈا ایک سیاسی جماعت بھی کر رہی: رانا ثناء
  • کراچی: آسمان پر شہاب ثاقب گزرتے دیکھا گیا
  • کراچی ایئر پورٹ خود کش بم دھماکہ کیس: ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، با اختیار، برابر کا پاکستانی محسوس کرے: مریم نواز