ڈی آئی خان:

خیبر پختونخوا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ سے پولیس اہل کار کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق  بنوں کے تھانہ کینٹ کے علاقے ممش خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی

اوباڑو کے علاقے کینجھو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق، حملے میں ایم پی اے جام مہتاب محفوظ رہے، تاہم ان کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، پنجاب میں پولیس نے آگاہی مہم شرو ع کر دی
  • بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • کوئٹہ، معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید
  • ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں، مزاحمت پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی
  • باجوڑ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی
  • کراچی: ملزم نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل، بیٹی کو زخمی کردیا