اسپیکر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلالیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔
اجلاس منگل کو سہ پہر ڈیڑھ بجے ان کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کی سپیکر قومی اسمبلی کو ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز منگل) سہ پہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔
متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے، قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔