افطار ڈنر میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور صحافیوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی جنگ میں وہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شرکاء نے دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں میں افوا ج پاکستان، پارلیمنٹرینز اور سول سوسائٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس نازک مرحلے میں عالمی برادری پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے نئے ركن طلحہ بركی کے اعزاز میں ماہر امور خارجہ و چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ محمد مہدی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں قونصل جنرل تركیہ درمس بستاگ، قونصل جنرل ایران مہران مواحد فر، قائم مقام قونصل جنرل چین مسٹر کاؤ، پولیٹیکل افسر چین مسٹر فین، پولیٹیکل افسر جاپان موچی زوکی،  ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر مسعودی، کلچرل قونصلر فرانس مسٹر فیبرک، انگلینڈ ہائی کمشن کے سربراه برائے پنجاب امور مسٹر بین وارنگٹن، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ركن پنجاب اسمبلی ملک ریاض، سینیئر صحافی سلیم بخاری، بیدار بخت بٹ، صدر پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر  امجد مگسی، سینیئر صحافی صفدر علی خان، سینیئر صحافی تصور شہزاد، گوہر علی، گوہر بٹ، جاوید فاروقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف یک زبان ہوکر اتحاد اور یگانگت کی آواز بلند کی۔
 
شرکاء نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کی جنگ میں وہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شرکاء نے دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں میں افوا ج پاکستان، پارلیمنٹرینز اور سول سوسائٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس نازک مرحلے میں عالمی برادری پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ اس تقریب کے میزبان ماہر امور خارجہ محمد مہدی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے ضروری ہے تمام اداروں اور عوام میں ہم آہنگی، یکسوئی ہو اور وہ اپنے ہدف کے حوالے سے واضح ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کی باہمی مشاورت سے اتحاد کو تقویت ملتی ہے اور یہی اتحاد دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر دہشتگردی کیخلاف سینہ سپر ہو جانا چاہیے تاکہ ہم اپنی آنیوالی نسلوں کو امن اور استحکام منتقل کر سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دہشتگردی کی شرکاء نے کہا کہ

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہی ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرک پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا،

ان کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود پولیس کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اسلحہ اور دیگر ضروری آلات خریدے جارہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے نئے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
  • دہشت گردی کیخلاف جنگ: غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز  کا پاکستان کیساتھ یک زبان ہونے کا عزم
  • سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہی ہیں، علی امین گنڈاپور
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں: چیٍنی قونصل جنرل
  • عالمی تعاون سےپاکستان دہشتگردی پرقابوپاسکتا ہے: چینی قونصل جنرل
  • پاکستان عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے,قونصل جنرل یانگ یوڈونگ
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان عالمی تعاون سے دہشتگردی پر قابو پاسکتا ہے، چینی قونصل جنرل
  • کراچی:تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کے مخالف ہیں، چینی قونصل جنرل