لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ٹور، کراچی کے بعد لاہور میں رونمائی کی گئی۔

ہاکی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی، شائقین نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پی ایس ایل کی ٹرافی 29 مارچ تک 11 شہروں کا سفر کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

لاہور قلندرز نے قومی کھیل ہاکی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

لاہور:

لاہور قلندرز نے اپنے فیوچر پلان میں قومی کھیل ہاکی کو بھی شامل کرتے ہوئے کراچی اور لاہور کی سیریز کروانے کا اعلان کر دیا۔

خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے موقع پر لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی کو بھی اوپر لانا ہے، اس لیے ہم نے اب خواجہ جنید کے ساتھ لاہور اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کروا کر دونوں شہروں کے درمیان میچز کرائیں گے۔ پی ایس ایل کھیلنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم بھی ٹرائلز کے موقع پر موجود ہوگی۔

عاطف رانا کے مطابق پی ایس ایل میں بھی لاہور اور کراچی کے درمیان میچ کا سب کو بےتابی سے انتطار ہوتا ہے، اس طرح اب ہاکی میں بھی دونوں شہروں کے درمیان میچز بہت کانٹے دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں پی ایس ایل ٹرافی لانے کا مقصد بھی پی ایس ایل کی خوشیوں میں ہاکی فیملی کو شریک کرنا ہے۔

خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید نے لاہور قلندرز کے ساتھ پارٹنرشپ کو قومی کھیل کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی ہاکی سیریز کے ساتھ ہاکی لیگ بھی پلان کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور قلندرز نے قومی کھیل ہاکی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
  • کراچی میں چینی کے ہول سیل ریٹ میں 2 روپے کمی، لاہور میں 170 روپے کلوپر فروخت
  • کراچی کے بعد لاہور میں بھی پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا
  • پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری
  • ایڈن متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
  • پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک گیر سفر، آج کراچی کے فریئر ہال میں رونمائی
  • لاہور سےکراچی،کوئٹہ جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول جاری
  • لاہور: سکیورٹی گارڈز کا شہری پر تشدد، نجی سکیورٹی کمپنی کا دفتر سیل، شوکاز جاری
  • بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈیپازٹس منجمد