حزب اللہ کے ہاتھوں شامی فوجیوں کا مبینہ قتل، شام کا جوابی حملہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
شام کی فوج نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر تین شامی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام لگانے کے بعد لبنان پر راکٹ حملے کردیے ہیں۔
لبنانی عسکریت پسند گروپ نے مبینہ طور پر شام میں حمص کی مغربی سرحد کے قریب فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد انہیں لبنان میں لے جاکر مارا گیا۔
یہ دعویٰ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے وزارت دفاع کے حوالے سے کیا ہے۔ شام کی وزارت دفاع نے حزب اللہ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے "خطرناک حد سے تجاوز" قرار دیا ہے۔
وزارت نے اس حملے کے جواب میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
تاہم دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے شامی حکومت کی جانب سے لگائے گئے اس سنگین الزام کی تردید کی ہے۔
شام سے داغے گئے راکٹ سرحد کے قریب لبنانی سرزمین پر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حزب اللہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: پولیس نے دہشتگردوں کے 3 تھانوں پر حملے پسپا کر دیے، امن دشمن فرار
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔
لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔
ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہو گئے۔
کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کیلئے شرائط بتا دیں
پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران جمرود ایف سی چیک پوسٹ پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا، ایف سی باڑہ رائفلز کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے: رانا مشہود