2025-04-13@23:53:28 GMT
تلاش کی گنتی: 163
«پولیس اہلکاروں کی»:
ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او عیدگاہ شعور خان بنگش نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع دکان سے بریانی پارسل کروائی اور موٹر سائیکل کے ہینڈل میں لٹکانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
کراچی: اولڈ سٹی ایریا رنچھورلائن جوبلی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید ہو گیا، شہید پولیس اہلکار چاکیواڑا تھانے میں تعینات تھا اور صفورا چوک کے قریب کا ریائشی تھا۔ فائرنگ کے واقعے سے قبل شہید پولیس اہلکار بریانی سینٹر سے بریانی پارسل کروا رہا تھا مسلح ملزمان شہید پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے، ادھرایڈیشنل آئی جی نے پولیس اہلکار کی شہادت کا سخت نوٹس...
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہے، دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شانگلہ شاہ حسن اور خیبر پختونخوا پولیس کی گاڑیوں پر علاقہ دوہ خواڑو شیکولی موڑ حدود تھانہ چوگا میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہے، دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے...
— فائل فوٹو کوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ، پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہیدکوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
سریاب روڈ کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا، جسکی خلاف ورزی پر کچلاک اور سریاب کے ایس ایچ اوز اور متعدد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورانہ نے پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔ سریاب میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا، جس کی خلاف ورزی پر یہ قدم اٹھایا گیا۔ ڈی آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او کچلاک کو دو موبائلز میں سوار اہلکاروں سمیت سروس سے ڈس مس کر دیا گیا،...
سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ Post Views: 2
— فائل فوٹو سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کر لی۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغواء کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اہکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پولیس کی گشتی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہواہے ،کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر نیو سریاب تھانے کی حدود میں دہشت گردوں نے موبائل وین کو نشانہ بنایا، حملہ آور، جن کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر عبدالولی، کانسٹیبل عبدالرحمان اور کانسٹیبل مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس موبائل کا ڈرائیور خیر بخش زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے ردعمل...
کوئٹہ: نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس اہلکار چائے پی رہے تھے جب دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سریاب کے علاقے میں روپوش ہیں اور علاقے کو گھیرے...
اورنگی زیڈ ایم سی پارک کے قریب مقابلے میں پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ، ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ مومن آباد پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن زیڈ ایم سی پارک کے قریب شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کامران ولد کمال کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ روڈ پر نیو سریاب کی حدود میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں...
میرپورخاص میں سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز سے خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے خاتون اہلکار کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اہلکار مہوش جروار کی پولیس وردی میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ خاتون اہلکار کا شوہر ہوٹل چلاتا ہے، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمے درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
---فائل فوٹو کراچی میں واقع نصرت بھٹو کالونی میں علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کیا ہے۔پولیس کے مطابق آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو علاقہ مکینوں نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔دو پولیس اہلکاروں توقیر اور ماجد کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار مشکوک شخص کا پیچھا کرتے ہوئے گلی میں داخل ہوئے تھے۔زخمی اہلکار شارع نورجہاں تھانے میں تعینات ہیں، جنہیں سر پر ڈنڈے لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔
کراچی: بھٹو کالونی میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر علاقہ مکینوں نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار مشکوک شخص کا پیچھا کرتے ہوئے ایک گلی میں داخل ہوئے، جہاں مقامی افراد نے انہیں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 5 ڈاکو گرفتار تشدد کے دوران کانسٹیبل توقیر اور ماجد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو سر پر ڈھنڈے لگنے کی وجہ سے چوٹیں آئی ہیں، زخمی اہلکار شارع نورجہاں تھانے میں تعینات ہیں۔
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) رخصتی سے انکار پر قتل کی گئی پرائمری اسکول ٹیچر صدف حاصلو کی قمبر میں تدفین کردی گئی تاہم پولیس صدف کے قاتل پولیس اہلکار فرید حاصلو کو تاحال گرفتار نہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں رخصتی سے انکار پر قتل کی گئی پرائمری اسکول ٹیچر کی تدفین کردی گئی، مقتولہ کی تدفین کے بعد بھائی رضوان ودیگر مقدمہ درج کروانے تھانہ قمبر پہنچ گئے۔ مقتولہ صدف کے بھائی رضوان نے بتایا صدف اور فرید کا نکاح دوہزارچوبیس میں ہوا تھا، فرید حاصلو فوری رخصتی چاہتا۔ مقتولہ کے بھائی نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں فرید تیزاب اور پستول لے کرگھر آیا اور رخصتی کی ضد کی، میری بہن صدف کو اس کی یہ حرکت...
زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ پولیس کی پروٹوکول وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگے۔ پولیس کے مطابق چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ آگے چلنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی، حادثہ جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر پیش آیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم...
مانسہرہ میں چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ پولیس کی پروٹوکول وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگے۔ پولیس کے مطابق چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ آگے چلنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی، حادثہ جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر پیش آیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ مقامی پولیس کے مطابق پولیس وین حادثہ کے بعد ایس ایچ او شنکیاری سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، ڈی پی او مانسہرہ نے زخمی...
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور سکھن پولیس نے ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے سوشل میڈیا پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی۔ اس پوسٹ میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔
ویب ڈیسک : کراچی میں صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے پولیس افسر کو پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق صدرپاکستان کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا، ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سکھن پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ ملزم کے خلاف مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر...
— فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ بلال کے قریب موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 پولیس اہلکار اور ان کا دوست سوار تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں 1 پولیس اہلکار اور دوست جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں پولیس اہلکار عید پر گھر آئے ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ 12 روز قبل موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی دورانِ علاج چل بسا۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی عنایت اللّٰہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔
فاران یامین: تھانہ گارڈن ٹاؤن کی حدود میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ حادثہ کے بعد پولیس اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران منتقلی دم توڑ گیا۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حادثے کی حقیقت سامنے آ سکے۔ تفتیشی عمل جاری ہے اور مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آئیں گی۔ کرشمہ کیور کو...
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس گردی کی سنگین واردات سامنے آئی ہے جہاں وردی میں ملبوس سب انسپکٹر ریحان خان نے ساتھیوں نے ساتھ مل کر اوسیز اور پاکستان میں بزنس کرنے والے بزنس مین کو اغوا کرکے لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ریحان خان سب انسپکٹر و حواریوں کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی ٹارچر سیل رکھنے کا بھی انکشاف ہوا، متاثرہ بزنس مین نے پولیس سے رجوع کرلیا حکام کا سخت نوٹس سب انسپکٹر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پاکستان اور یو اے ہی میں بزنس ہے یو اے ای سے بزنس کے سلسلے پاکستان آیا ہوا تھا، لاہور سے اپنی گاڑی پر واپس اپنی رہاہش گاہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی آرھا تھا، لیک ویو جنکشن...
بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و قتل کے 4 ملزمان پولیس نے گرفتار کرلیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 2 بچی کے ماموں اور 2 قریبی رشتے دار ہیں۔ گوجرانوالہ: محرر کی خاتون پولیس اہلکار سے زیادتیگوجرانوالہ میں تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار سے زیادتی کر ڈالی۔ 6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی تھی۔پولیس اس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
پشاور پولیس نے عیدالفطر کے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ عیدالفطر کے روز شہر بھر میں ساڑھے 3 ہزار افسران اور اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ پولیس کے مطابق عید کے موقع پر تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ رائیڈر اور موبائل گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے، وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔کراچی میں گزشتہ رات دہشتگردوں کا پولیس پروار۔ قائدآباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پردستی بم سے حملہ کردیا۔ جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل کے اوپر سے دستی بم پولیس چوکی پر پھینکا گیا۔ فوٹیج میں دھماکا ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب کے مطابق زخمی اہلکاروں میں وسیم، فیاض اور یارو شامل ہیں۔یارو نامی اہلکارایس ایس یومیں تعینات ہے۔ وہ کیمپ کے پاس سے گزر رہا تھا کہ...
کراچی: قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے فوراً موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ سی ٹی ڈی کے اعلی افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی نگرانی شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے حوالے سے...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا، جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ پاس کھڑی موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کہ نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 4 اہلکار زخمی wenews پولیس گاڑی دھماکا کارروائی کوئٹہ وی نیوز
گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
لاہورکے علاقے تھانہ ڈیفنس بی میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کےمطابق حادثے میں زخمی ہونے والے محرر ارسلان کی حالت سر میں چوٹ لگنے کے باعث نازک ہے اور اس کو طبی امداد لے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں وائرلیس آپریٹر دانیال ذیشان کو بھی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ گاڑی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید کے پیش نظر خریداری کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے، تجارتی مراکز میں لوگ فیملی کے ہمراہ شاپنگ میں مصروف ہیں، ایسے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں اور مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کے لیے خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی گئی ہیں۔ صوبے بھر کے ممختلف اضلاع میں خواتین پولیس اہلکار پیدل ،موٹر سائیکل اور سائیکل پر مارکیٹوں کا گشت کر رہی ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کیا گیا ہے جو صوبہ بھر میں گشت کرے گا۔ بازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ کی اہلکار کریں...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اہلکار پر فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں Ansa Awais Content Writer
ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اہلکار پر فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
کینیا کے مشرقی علاقے گارسا کاؤنٹی میں ایک دہشت گرد حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کاؤنٹی گاریسا میں انتہا پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے حملہ کیا اور یہ دہشت گرد صومالیہ کی القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گرد تنطیم الشباب سرحد پار کرکے مذکورہ علاقے میں فوج اور شہریوں دونوں کو نشانہ بناتی ہے، الشباب کے دہشت گردوں نے علی الصبح ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے اور وہاں اسلحہ بھی موجود تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی...
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس کی جانب رکنے سے انکار کرنے والے گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔ پولیس کی گاڑیاں کئی کلومیٹر تک اس گاڑی کا پیچھا کرتی رہیں، انہیں شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔ تاہم ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی، پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری پولیس گاڑی، پہلی گاڑی پر جا چڑھی، اس کے بعد پیچھے سے آنے والی ایک شہری کی گاڑی بھی...
پیرس(نیوزڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس نے ایک گاڑی کا تعاقب کیا۔ اہلکاروں کو شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔ کچھ دور جاکر ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی ۔ پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری گاڑی پہلی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ غنودگی کا سامنا کرنیوالے مردو خواتین کو سنگین مرض ڈیمینشیا کا خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ...
NAIROBI: کینیا کی کاؤنٹی گاریسا میں انتہا پسند تنظیم الشباب کے مشتبہ جنگجوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کاؤنٹی گاریسا میں انتہاپسند تنظیم کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا اور یہ دہشت گرد صومالیہ کی القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب سے تعلق رکھتے ہیں۔ دہشت گرد تنطیم الشباب سرحد پار کرکے مذکورہ علاقے میں فوج اور شہریوں دونوں کو نشانہ بناتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ الشباب کے دہشت گردوں نے علی الصبح ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے اور وہاں...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے اس کے علاوہ قلات کے علاقے منگچر میں 4 مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ نوشکی کے علاقے غریب آباد میں گشت پر ماماور تھی، اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں، اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ قتل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے...
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ جبکہ قلات کے علاقے منگچر میں 4 مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں۔ نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 بہادر سپوت شہید حکام نے بتایاکہ قتل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہے اور اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی...
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کے تعین و کارروائی کی ہدایت بھی کی۔اس واقعے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ قلات اور نوشکی میں دہشت گردی، 4 پولیس اہلکار، 4 مزدور جاں بحق، بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال، ماہ رنگ سمیت کئی رہنما گرفتارکوئٹہ، قلاتکو بلوچستان کے علاقوں قلات اور نوشکی......
اسلام آباد؍ نوشکی؍ قلات (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے دو واقعات میں چار پولیس اہلکار شہید جبکہ چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے چار اہلکار شہید ہو گئے، دوسرے واقعہ میں منگیچر کے علاقے کلی ملنگ زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔ اسٹیٹ کمشنر منگیچر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا، حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے، دو کا تعلق رحیم یار خان اور دو کا صادق آباد سے ہے۔ صدر مملکت...
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔ جس میں چار اہلکار جانبحق ہو گئے۔ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے چار پولیس اہلکاروں کو جانبحق کر دیا۔ پولیس کے مطابق نوشکی میں انصاف پٹرول پمپ غریب آباد کے قریب واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جانبحق ہو گئے۔ جانبحق ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر، کانسٹیبل منظور، کانسٹیبل کریم اور کانسٹیبل قاہر شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جانبحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی...
فوٹو: فائل بلوچستان کے ضلع نوشکی میں غریب آباد کے قریب پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کے نام ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منظور احمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر بتائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچسان کا اظہار مذمتوزیر اعلیٰ بلوچسان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نوشکی میں پولیس موبائل پرحملہ قابل مذمت ہے، منگچر میں چار مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں...
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منظور احمد، کانسٹیبل عبدالکریم، کانسٹیبل عبدالقاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،...
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار پولیس اہلکاروں جبکہ قلات کے علاقے منگچر میں 4 مزدوروں کو قتل کردیا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے نوشکی میں چار پولیس جوانوں اور منگچر میں چار مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ پولیس موبائل پر حملہ صوبے میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شاہد رند نے بتایا کہ قلات کے علاقے منگچر میں پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو شناخت کے بعد قتل کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے...
سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانا لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہو گئے۔ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ بعدازاں شہداء کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آر پی او، ڈی پی او اور پولیس افسران و اہلکاروں نے...
کراچی: ڈیفنس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے پولیس کی مبینہ سرپرستی سمیت دیگر پہلوؤں پر کی گئی انکوائری میں مزید انکشافات سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے پولیس سے گھٹ جوڑ کے حوالے سے گزری تھانے میں تعینات شعبہ انویسٹی کے اہلکار ندیم سے روابط سامنے آئے تھے تاہم اس حوالے سے پولیس تحقیقات کے دوران پولیس اہلکار ندیم کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر کے بعدازاں اسے کلیئر قرار دیدیا گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انکوائری کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تعینات خاتون پولیس افسر نے ملزم ارمغان کا بیان بھی قلمبند کیا تھا اور اس...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی شکایت پر لاہور کے جوہر ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا۔ شازیہ عابد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹاؤن کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ہراساں کیا۔ خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے بچوں سے دو لاکھ رشوت مانگتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہونے پر کہ بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ پولیس والے انہیں ڈراتے رہے...
ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سیکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کیخلاف مقامی افراد نے متحد ہوکر فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے واضح طور پر فتنہ الخوارج کو پیغام دیا ہےکہ ان کا دہشت گردوں سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں امن سے جینے دیا جائے اور وہ فوجی کو حوالے نہیں کریں گے۔ اس سے قبل، کرک میں بھی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر خوارج کے حملے کو پسپا کیا تھا، اسی طرح بنوں میں 14 اور 15 مارچ کی درمیانی رات خوجڑی پولیس چوکی پر حملے کے دوران مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ...
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملزم فضل خالق، ہلال اور عبد الرحمان پولیس اہلکار ہیں، ملزم عثمان واپڈا میں ہے، 2 دیگر ملزمان عنایت الرحمان اور عبد الصابر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ میں پولیس لائنز بم دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواستوں پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی، عدالت نے تمام 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملزم فضل خالق، ہلال اور عبد الرحمان پولیس اہلکار ہیں، ملزم عثمان واپڈا میں ہے، 2 دیگر ملزمان عنایت الرحمان اور عبد الصابر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، واقعے میں...
بھارتی پنجاب میں پولیس اہلکاروں نے فوج کے حاضر سروس کرنل اور اس کے والد کی درگت بنادی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں 13 مارچ کو واقعہ اس وقت پیش آیا جب پارکنگ کے تنازع پر پولیس اہلکاروں نے کرنل پشپندر بھارت کو اپنی گاڑی ہٹانے کا کہا، جس پر نئی دہلی ہیڈ کوارٹر میں تعینات کرنل نے پولیس اہلکاروں کے لہجے پر اعتراض اٹھایا۔ پولیس اہلکاروں نے بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل پشپندر کو گاڑی سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ...
بنوں(نیوز ڈیسک)بنوں میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممش خیل شاہ ھندی اڈا میں پیش آیا، پولیس اہلکار ارمان گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ عید الفطر پر پورے ہفتے کی چھٹی کا اعلان، تاریخیں سامنے آگئیں
پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواستوں پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی، عدالت نے تمام 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملزم فضل خالق، ہلال اور عبد الرحمان پولیس اہلکار ہیں، ملزم عثمان واپڈا میں ہے، 2 دیگر ملزمان عنایت الرحمان اور عبد الصابر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، واقعے میں گرفتار مرکزی ملزم محمد ولی، فضل خالق کا بہنوئی ہے، درخواست گزار ملزمان کی مرکزی ملزم محمد ولی کے ساتھ تصویر آئی...
— فائل فوٹو بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر، 24گھنٹوں میں 10حملے، 3اہلکار شہید اور 2زخمی، ایک سویلین بھی جان سے گیا
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر، 24گھنٹوں میں 10حملے، 3اہلکار شہید اور 2زخمی، ایک سویلین بھی جان سے گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں نے 10 حملے کیے، جن میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ایک دہشت گردی کے واقعے میں ایک سویلین بھی جان سے گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق پشاور میں 3، کرک میں 3 جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، خیبر اور باجوڑ میں ایک، ایک حملہ ہوا۔ رات گئے پشاور کے مچنک گیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پجگی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں کانسٹیبل نذر علی شہید ہوگیا۔ پولیس نے...
کراچی: پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل...
کوئٹہ: نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں واقع بروری کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد امدادی ٹیموں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔ امدادی کارکنوں نے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے شواہد اکھٹے کیے۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا...
— فائل فوٹو پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع کپڑوں کی دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمیلکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
باجوڑ: نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل سالار زئی کے علاقے چوترہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کرکے پولیس اہل کار 40 سالہ ملک ریحان آف متہ شاہ کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
کراچی: گارڈن نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب باغ ہالار نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شیراز علی ولد عزیز خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال سے ایک سیاہ رنگ کی کار چوری کی تھی۔ اس کار کا ٹریکر ایک کمپنی کے ذریعے فعال تھا جس کی مدد سے پولیس کو اطلاع ملی کہ چوری شدہ کار گزری کے راستے گارڈن کی طرف بڑھ رہی ہے، جیسے ہی گارڈن پولیس نے چیکنگ کے...
کوہاٹ+اسلام آباد( نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،2 پولیس اہلکارشہید ہو گئے ۔ کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اہل کاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپی کے...
---فائل فوٹو کوہاٹ میں آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس اہل کاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت، ڈی پی او، پولیس افسران و اہل کاروں اور شہید کے لواحقین شریک ہوئے۔ کوہاٹ: فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔ سی ٹی ڈی اہلکار مصطفیٰ اور زاہد کو نامعلوم فراد نے تانڈہ ڈیم کے قریب فائرنگ کر کے اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جارہے تھے۔
کوہاٹ کے علاقہ تاندہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اے ایس ائی مصطفی اور اہلکار زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، قتل کی...
اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی تاخیر کی وجہ اپنی بیوی کے خوفناک خوابوں کو قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ انوکھا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پروونشل آرمڈ کانسٹیبلری (PAC) کے اہلکار کو مسلسل تاخیر پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے جواب میں کانسٹیبل نے دعویٰ کیا کہ وہ شدید بے خوابی (Insomnia) کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ اس کی ازدواجی زندگی میں جاری تنازعات ہیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی PTI کی رپورٹ کے مطابق، کانسٹیبل نے اپنے تحریری جواب میں لکھا: "میری بیوی مجھے ڈراؤنے خواب دیتی ہے، جس کی وجہ سے میں رات بھر جاگتا رہتا ہوں اور ڈیوٹی پر تاخیر...
لاہور ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر فیملی نے چلتی ہوئی قراقرم ایکسپریس میں جلدبازی سے سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آنے لگیں۔ ریلویز پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور حاضر دماغی نے خاتون مسافر کی جان بچالی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پلیٹ فارم ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل رفاقت علی فوراً خاتون کی مدد کے لئے بھاگا اور اسے اپنی طرف کھینچا۔ اہلکار کی حاضر دماغی اور فوری امداد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے اور بڑے حادثے...
یونیفارم الاؤنس کی منظوری 28 فروری کو خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ یونیفارم الاؤنس کا فیصلہ پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئی اور سب انسپکٹرز پر لاگو ہوگا، یونیفارم الاؤنس کی مد میں پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر سالانہ 8,400 روپے ملیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے لئے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔ فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا پولیس کے ایک لاکھ 23 ہزار 845 پولیس اہلکاروں کو الاؤنس دیا جائیگا، یونیفارم الاؤنس کی منظوری 28 فروری کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ یونیفارم الاؤنس کا فیصلہ پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئی اور سب انسپکٹرز پر لاگو ہوگا، یونیفارم الاؤنس کی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
لاہور میں کاہنہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کانسٹیبل کو روندنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری، سفید رنگ کی گاڑی نے اوور ٹیک کیا، پولیس اہلکار حادثے کا شکار ہو گیا۔ جاں بحق پولیس ملازم اختر حسین ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور تعینات تھا، پولیس نے کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔
LARKANA: باقرانی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا اور صوبائی وزیرداخلہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے باقرانی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ پولیس ٹیمز کو ضلعی سطح پر متحرک کرکے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا جائے۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی، نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل...
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس کا...
اولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، ہلاک ڈاکوں نے چند روز قبل شہری کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 مبینہ ملزمان ہلاک ہوگے، ملزمان کا فائر کانسٹیبل وسیم عباس کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت سلمان اور خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے برآمد موٹر سائیکل کچھ روز قبل ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھا، ملزمان نے...
کوئٹہ: جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/reel/486486974529963 دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔
لاہور میں پولیس اہلکار شہری کی ضمانت پر ملنے والا قسطوں والا موبائل ہڑپ گیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری عمران نے تھانے کے محرر زاہد منظور کو موبائل فون قسطوں پر لے کردیا۔ محرر تھانے سے تبادلہ ہونے کے بعد قسطوں کے بقایا 38 ہزار روپے دینے سے انکاری ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہری کی جانب سے رقم کا تقاضا کرنے پر زاہد منظور نے دھمکی دی کہ واپس اسی تھانے میں لگ کر تمہیں دیکھ لوں گا۔ شہری عمران کی درخواست پر سابق محرر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ امانت میں خیانت کی دفعات پر درج کروایا گیا۔
لاہور پولیس کے اہلکاروں کا اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس اہلکاروں نے پہلے ڈاکٹر مختار کو اغوا کیا، اُس کے بعد گھر سے اے ٹی ایم کارڈ منگوایا اور اُسے اے ٹی ایم بوتھ لے گئے۔6 ملزمان 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، جن میں سے ایک اہلکار نے منہ پر نقاب چڑھا رکھا تھا، وہی ڈاکٹر کو اے ٹی ایم تک لے کر گیا۔اہلکار نے مغوی ڈاکٹر سے 5 لاکھ روپے تاوان کا تقاضا کیا لیکن اے ٹی ایم سے 1 لاکھ کی حد کے باعث زیادہ رقم نہ نکالی جاسکی۔ڈاکٹر نے رقم نکال کر پولیس اہلکار کے حوالے کی، اس دوران مزید رقم نکالنے کےلیے دباؤ ڈالا جاتا رہا۔ لاہور پولیس کے...
چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار کرنے پر لاہور میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکار اینٹی رائیٹ فورس سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔سرکاری رپٹ میں برطرف اہلکاروں کی تفصیلات درج کر لی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکاری تھے، جبکہ کچھ بہانے بنا کر غیر حاضر رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق برطرف کیے...
لاہور: مسلسل غیر حاضریاں اور ڈیوٹی سے انکار پر لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔ برطرف اہلکاروں میں عتیق، زین، علی، شیراز، شان، زبیر اور عدیل وغیرہ شامل ہیں۔ برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کر لی گئی۔ برطرف کیے جانے والے اہلکار ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہے جبکہ متعدد اہلکاروں نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا، کچھ اہلکار ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں قذاقی اسٹیڈیم لاہور اور ہوٹلز سے غیر ملکی ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی کی ڈیوٹی کرنے سے انکار پر لاہور میں 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟ پولیس ذرائع کے مطابق اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکاروں کو اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔ اہلکاروں کی برطرفی کی رپورٹ ایس پی اے آر ایف کے حکم پر درج کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان، دہشتگردوں کے آگے ہتھیارڈالنے کے الزام میں 15 لیویز اہلکار برطرف برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپورٹ میں درج کرلی گئی ہے۔...
—فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
روجھان(نیوز ڈیسک) روجھان میں انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق روجھان انڈس ہائی وے موسائی پھاٹک کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں الٹنے والی گاڑی میں تین اہلکار سوار تھے، حادثہ زیر تعمیر روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ایلیٹ فورس کے شہید اہلکار کا تعلق جام پور سے ہے۔
کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکاء کو ریڈزون جانے سے منع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا...
فوٹو: اسکرین گریب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قوم پرست جماعت جسقم کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز جسقم نے کراچی میں شارع فیصل پر ریلی نکالی تھی، ریلی کے شرکاء نے ایف ٹی سی کے قریب پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔تشدد سے ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ، ایس ایچ او صدر عمران زیدی بھی زخمی ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانا صدر میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے بھی...
سروسز اسپتال لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیا گیا، قتل کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزم کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اہلکاروں نے قیدی کی غیر قانونی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کروائی کھانے کا انتظام کیا، ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا، خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد دو اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا...
سروسز اسپتال لاہور میں سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف پر ہونے والی انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے قیدی کی اہلخانہ سے غیر قانونی طور پر ملاقات کروائی اور کھانے کا انتظام کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا۔ خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔ انکوائری کے بعد 2 اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کیا...
فیصل آباد: تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقے خانووانہ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے اہلکار آصف عمران شہید جبکہ ان کے ساتھی اہلکار ظہور زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے معمول کی گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے ڈولفن اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصف عمران موقع پر ہی شہید جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبل ظہور زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر مامور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کے متعلق پلان پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی علی ناصر رضوی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے دوران پولیس کے 5800 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔پاک آرمی، رینجرز، پولیس کی کوئیک ریسپانس فورس ہمہ وقت الرٹ رہے گی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ٹیموں کی رہائشگاہوں، آمدورفت کے روٹ کو سیف سٹی کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے۔سیف سٹی کے 900 کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔ٹیموں...
کوئٹہ؍ پنجگور؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے نواحی علاقے شعیان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقے گومازین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کر دیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔