کوہاٹ: شہید سی ٹی ڈی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
کوہاٹ میں آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس اہل کاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت، ڈی پی او، پولیس افسران و اہل کاروں اور شہید کے لواحقین شریک ہوئے۔
کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔
سی ٹی ڈی اہلکار مصطفیٰ اور زاہد کو نامعلوم فراد نے تانڈہ ڈیم کے قریب فائرنگ کر کے اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جارہے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق
خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے علاقے خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق ہوگئے، قبائلی رہنما کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
میرعبدالحفیظ مینگل اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
خضدار میں ہی ایک اور واقعے میں ناچ کے علاقے میں لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود تمام اسلحہ ضبط کر لیا گیا، لیویز اہلکار بے بس رہے۔
ذرائع کے مطابق تھانے اوراحاطے میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی اطلاعات ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے مؤقف سامنے نہیں آیا۔