Islam Times:
2025-03-25@22:53:50 GMT

ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار

پڑھیں:

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے اس کے علاوہ قلات کے علاقے منگچر میں 4 مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ نوشکی کے علاقے غریب آباد میں گشت پر ماماور تھی، اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں، اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ قتل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے اس واقعے میں مسلح حملہ آوروں نے کلی ملنگ زئی میں نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت ذیشان، خالد، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق صادق آباد پنجاب سے تھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے اور قلات میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے، حکام کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان، تورہ گولہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • ہنگو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید 
  • ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
  • کینیا؛ دہشت گردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک
  • پشاور، نامعلوم افرد کا پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ
  • بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید