2025-04-15@11:59:00 GMT
تلاش کی گنتی: 170

«پولیس اہلکاروں کی»:

(نئی خبر)
    فوٹو: اسکرین گریب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قوم پرست جماعت جسقم کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز جسقم نے کراچی میں شارع فیصل پر ریلی نکالی تھی، ریلی کے شرکاء نے ایف ٹی سی کے قریب پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔تشدد سے ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ، ایس ایچ او صدر عمران زیدی بھی زخمی ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانا صدر میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے بھی...
    سروسز اسپتال لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے  قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیا گیا، قتل کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزم کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اہلکاروں نے قیدی کی غیر قانونی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کروائی کھانے کا انتظام کیا، ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا، خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انکوائری کے بعد دو اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا...
    سروسز اسپتال لاہور میں سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف پر ہونے والی انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج ایف آئی آر  کے مطابق اہلکاروں نے قیدی کی اہلخانہ سے غیر قانونی طور پر ملاقات کروائی اور کھانے کا انتظام کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا۔ خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔ انکوائری کے بعد 2 اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کیا...
    فیصل آباد: تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقے خانووانہ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے اہلکار آصف عمران شہید جبکہ ان کے ساتھی اہلکار ظہور زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے معمول کی گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے ڈولفن اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصف عمران موقع پر ہی شہید جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبل ظہور زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر مامور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کے متعلق پلان پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی علی ناصر رضوی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے دوران پولیس کے 5800 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔پاک آرمی، رینجرز، پولیس کی کوئیک ریسپانس فورس ہمہ وقت الرٹ رہے گی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ٹیموں کی رہائشگاہوں، آمدورفت کے روٹ کو سیف سٹی کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے۔سیف سٹی کے 900 کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔ٹیموں...
    کوئٹہ؍ پنجگور؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے نواحی علاقے شعیان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقے گومازین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ سے تین افراد زخمی  بھی ہوئے جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کر دیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن جاوید اوڈھو کے ہمراہ شہید اہلکار عمران کی میت پر پھول رکھ رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ڈہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار عمران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ واقعہ کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ہفتہ کے روز منگھوپیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک کے قریب دہشت گردوںکی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار عمران خان کی نماز جنازہ  پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی ویسٹ کو ہدایت دی کہ واقعہ میں...
    جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، غزہ پر اسرائیلی حملے میں 3پولیس اہلکار شہید، امداد بھی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس جرم کی مذمت کرتے ہیں اور ثالثوں اور بین...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سرکل کے مطابق کراچی سے 4 خواتین کو مبینہ طور  پر جبری مشقت کے لیے سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 4 خواتین کو کراچی ائیرپورٹ پر  پروازوں سے آف لوڈ کر دیا گیا، ان خواتین میں شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی عمرے کی مسافر تھیں، بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جا رہی تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جا رہا تھا، متاثرہ خواتین...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر وں کو گرفتارکرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 4 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا، متاثرہ خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم،  لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی۔ اس میں کہا گیا کہ متاثرہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض  سے سعودی عرب بھیجوا جا رہا تھا۔ ایف...
    میر پورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص میں ڈاکٹر شاہ نواز کے ماورائے عدالت قتل میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔عدالت میں پیش ایف آئی اے چالان میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔29 صفحات پر مشتمل چالان کے مطابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی کی ہدایت پر ڈاکٹر شاہ نواز کو میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا گیا، ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص سے اور خود ایس ایس پی ایک مشکوک نمبر سے رابطے میں تھے۔چالان کے مطابق مشکوک نمبر سی آئی اے افسر سے رابطے میں تھا جب کہ رپورٹ میں واقعے کے بعد 15 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کا ذکر...
    ابتدائی معلومات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چھیپا حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام نے کہا کہ مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتول پولیس اہلکار عمران یونیفارم میں ملبوس ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید اہلکار وردی میں ملبوس اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور تھا، ابتدائی معلومات...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں امن چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق چھیپا حکام نے بتایا کہ  فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہونے والا اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام نے کہا کہ مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتول پولیس اہلکار عمران یونیفارم میں ملبوس ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ  شہید اہلکار وردی میں ملبوس اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے شہید کیا ہے۔ ترجمان ایس ایس...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے شادی کے لیے نئی شرط اور خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت حال ہی میں ’دی 21 ایم ایم شو‘ میں نظر آئیں جس میں انہوں نے پاکستان آنے اور اپنی شادی سے متعلق بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے لاہور آئی تھیں جہاں انہیں بہت مزہ آیا۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں ’آئٹم سانگ‘ کی بنیاد رکھنے والی میں ہی ہوں۔ شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے والد نہیں ہیں، بس ایک بھائی ہے جو ہرگز نہیں چاہتا کہ میں پاکستان کی بہو بنوں۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ...
    فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے شارع فیصل تھانے کے باہر ماڈل تھانے کی تقریب کے موقع پر بدمزگی دیکھنے میں آئی، سادہ لباس اہلکار نے باوردی اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔تھانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکار سادہ لباس اہلکارسے الجھ پڑے، دروازے پر تعینات باوردی پولیس اہلکار کو سادہ لباس اہلکار نے تھپڑ مارا۔متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ میری ناک توڑ دی گئی منہ پر مکے مارے گئے، میں تھانہ گلستان جوہر میں تعینات ہوں، شکایت کروں گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد معاملے کی انکوائری ایس پی جمشید کو سونپ دی گئی۔
    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
    بکاخیل(نیوزڈیسک )شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
    لاہور: تھانہ مناواں میں پولیس اہلکار نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس پر واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار نے بھاگنے کی کوشش میں شہری ساجد پر فائرنگ بھی کر دی، زخمی ساجد کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ متاثرہ شہری ساجد کی مدعیت میں نامزد ملزم امجد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث گرفتار اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات ہے، پولیس اہلکار...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی۔ سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
    ڈی آئی خان:  دو روز قبل علاقہ گومل سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کوٹ اعظم سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق سمیع اللہ عرف پپو کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کی گولیوں  سے چھلنی لاش نزدیکی گاؤں سے ملی۔ پولیس کے مطابق مغوی اہلکار کی لاش کو سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ 
    لاہور میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں باوردی پولیس اہلکار پر گداگر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی. اہلکار نے زیادتی سے روکنے پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے شخص کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر مناواں پولیس کےحوالےکیا، اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس  لیتے ہوئے اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈی...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے مناواں میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ لاہور: پولیس اہلکار کی ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر 2 خواتین سے مبینہ زیادتیملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی، اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔فیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔
    — فائل فوٹو پشاور کے تھانا یکہ توت میں طلباء کے خلاف ٹیچر نے درخواست جمع کرا دی۔پولیس کے مطابق طلباء کو سمجھا سکتے ہیں لیکن ان پر سخت کارروائی نہیں کرسکتے۔دوسری جانب ٹیچر کا کہنا ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کر پاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کردے۔ٹیچر کا کہنا ہے کہ پولیس نے طلباء کے والدین کو بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتیفیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں طلباء کی جانب سے استاد کو ہراساں کرنے کا منفرد واقعہ سامنے...
    پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ اور صدر موبائل مارکیٹ کے دکاندار سرپا احتجاج بن گئے، ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او سمیت 9 اہلکاروں و افسران کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل مارکیٹ کے تاجر وقاص کی دوران حراست ہلاک پر  مشتعل افراد نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے واقعہ میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کاررروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری میں اے وی سی سی پولیس نے بنگلے پرچھاپا مارا، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلے سے ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، بنگلے کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے، گھر سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے گھر کے اطراف کی لائٹیں بند کر دی ہیں، بکتر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے ،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیرداخلہ نے بنوں میں پولیس چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک حملے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا،...
    کرک میں بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہیداور6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر  دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ   دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ایک پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرک میں بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید ڈی پی او کے مطابق، 4 زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل جبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس پر فتنہ...
    رائیونڈ پولیس کے کانسٹیبل سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر بیوہ خاتون سے زیادتی، تشدد کرکے  اس کی  برہنہ ویڈیو بنالی۔  رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ بیوہ خاتون کی درخواست پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، واقعہ کا مقدمہ نمبر 921/25 تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شراب کے نشے میں دھت اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بناتے رہے۔ پولیس حکام  نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، واقعے میں ملوث ایک کانسٹیبل کو حراست لےلیا گیاہے، معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہےہیں، ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی...
    فائل فوٹو کرک میں بہادر خیل پولیس چوکی پر شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، دو زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانا رائیونڈ سٹی میں درج کرلیا گیا، پولیس اہلکار ارسلان اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے، جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون پر جسم فروشی کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔خواتین کی جانب سے ملزمان پر 37 ہزار روپے لوٹ کر لے جانے کا بھی الزام عائد...
    بھارت کی ناگپورپولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ناگپور میں 300 روپے میں آن لائن خریدی گئی ٹی شرٹ پر جھگڑے کے بعد مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم اکشے آسولے نے 300 روپے میں ایک ٹی شرٹ خریدی لیکن شرٹ اس کے ناپ کی نہیں تھی، اس لیے اس نے شبھم ہرنے کو دے دی۔ شرٹ لینے کے بعد مقتول 300 روپے ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینے لگا، جب شرٹ دینے والے نے پیسوں کے لیے اصرار کیا تو اس نے پیسے اس کے اکشے آسول کے اوپر پھینک کر مارے جس سے دونوں کے درمیان تلخی نے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    پشاور(نیوزڈیسک)خیبر کے علاقے بکر آباد میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔ واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع...
    ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی  تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر امن...
    ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کرم میں گزشتہ روز نامعلوم شرپسند عناصر کے حملے میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ کرم پولیس کے مطابق، گزشتہ روز ضلع کرم پاڑاچنار کے نواحی گاؤں بوشہرہ فاتح کلے میں فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار سید عاشق حسین کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں ادا کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں ایس پی آپریشن محمد عباس، ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہاں سمیت عسکری قیادت اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اپر کرم...
    کوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔رابیعہ طارق نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ...
    عابد چوہدری:  قلعہ گجر سنگھ  میں  دوران چیکنگ ایک شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کے الزام پر پولیس کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے چیکنگ کے دوران ایک ہزار روپے نکالے، جس پر شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ شہری کی شکایت پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی غلط بیان دلوایا اور معافی نامہ لکھوایا تاہم  انکوائری کے دوران پولیس اہلکاروں کو قصوروار پایا گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 12ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال  پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر اور کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کر دیا گیا ہے۔     
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا ، فائرنگ میں ملوث تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا قائد آباد تھانے کی حدود میں تعینات تین پولیس اہلکار شمشیر ، یاسر اور ثاقب نے گشت کے دوران ایک شہری ماجد اسلم کو روکا پولیس اہلکاروں اور شہری کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی ،پولیس اہلکاروں نے بد زبانی کی شہری نے جواب دیا جس میں طیش میں آکر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے شہری ماجد اسلم کو زخمی کر دیا۔
    گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ اور سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ شہید عبدالعزیز پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ فیض اللہ کوریجو نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ٹریننگ کے لیے جوانوں کو کراچی جانا پڑتا تھا، اب یہ سہولت حیدرآباد میں مل گئی ہے، اب تک 26 بیجز کے کورسز مکمل کراچکے ہیں، یہ 27 واں پاس آؤٹ ہے، میں پاس آؤٹ ہونے و الے جوانوں کے اہل خانہ کو...
    راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد،راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر انسانیت دوستی کی مثال قائم کر دی،کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی بابر سرفراز الپہ، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلالِ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔بلڈ بینک کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ اہلکار ایک...
    علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری تھانے کی پولیس پارٹی پر کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ اسنیپ چیکنگ کے دوران کی گئی، پولیس کے مطابق اے ایس آئی گل حسن کی سربراہی میں ایک کار کو چیکنگ کی غرض سے روکا گیا تھا،کار میں سوار سجاد عرف داد جتوئی اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع مسلح ملزمان کے خلاف تھانہ پنیاری پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    لاہور(نامہ نگار)برکی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں پر مشتمل گینگ گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے پولیس ذرائع کے مطابق برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل طارق اورعثمان کوساتھی سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے2کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے6کلوسے زائد ہیروئن،ڈرون کیمرہ،نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیاء برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے۔ ملزم پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں۔ گرفتارہونیوالے پولیس کانسٹیبل لاہورکے ایک پولیس افسرکے بھائی ہیں جویونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے...
    بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اصلاحات اور یکساں تبدیلیوں کے مطالبات کے پیش نظر عبوری حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نئی یونیفارم کو حتمی شکل دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش پولیس، ریپڈ ایکشن بٹالین سمیت انصار اور وی ڈی پی کے لیے نئی وردیوں سے متعلق فیصلے کی منظوری آج سیکریٹریٹ میں وزارت داخلہ کی ایڈوائزری کونسل کمیٹی برائے امن و امان کے امور کے اجلاس میں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا پاکستان کے لیے قوانین میں نرمی کا اعلان، اب ویزا آن لائن دستیاب ہوگا پولیس، انصار اور ریپڈ ایکشن بٹالین کے نمائندہ اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی مشاورتی...
    فوٹو: فائل پنجاب پولیس کے زیر حراست خیبر پختونخوا کے ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کا 10 سالہ بیٹا انتقال کرگیا۔  ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کے بھائی کرامت اللّٰہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفیر کو 24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج میں پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمالترنول میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال کی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔ کرامت اللّٰہ نے بتایا کہ سفیر معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کے ساتھ ڈرائیور تھا۔ معاون خصوصی نیک محمد نے ابھی تک ہمارا نہیں پوچھا۔ بچے کی موت سے متعلق خیبر ٹیچنگ اسپتال کی...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بٹورنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈیفنس پولیس نے واقعے میں ملوث اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، اے ایس آئی خادم حسین، کلیم بٹ، کاشف، اور عائشہ نامی خاتون نے ساز باز کرکے محسن محبوب نامی شہری سے رقم ہتھیالی۔ محسن محبوب نے پہلے عائشہ سے شادی کی تھی، لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ چند روز قبل عائشہ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے محسن محبوب کو دھوکے سے ڈیفنس میں بلایا۔ وہاں پہلے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گلشن شہباز کالونی کوٹری کے رہائشیوں نے کوٹری پولیس کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے نو روز خان، اجمل خان اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات کوٹری پولیس اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح ہمارے گھروں میں داخل ہو کر گھروں میں موجود لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موٹر سائیکل اور ہمارے گھروں کے اصل کاغذات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹنے کے بعد ایک شخص علی شیربوزدار کو بھی اپنے ساتھ لے جا کر غائب کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بلا جواز ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے...
    — فائل فوٹو ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتیوں کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کانٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ کے پی پولیس میں ضم ہونیوالے سابقہ لیویز و خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت جاریخیبر پختون خوا پولیس میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر کے سابقہ لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کی تربیت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ان...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیںفراہم کیں ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد ارشد صدیقی نے ڈی ایس پی ایم ٹی کے ہمراہ کراچی پولیس آفس میں لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔ اس منصوبے کامقصد پولیس کے گشت اور رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے اور ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر لیڈیز پولیس کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ لیڈز پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلیں وصول کرنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے اپنے فرائض مزید لگن اور...
    پشاور: کرم کی مرکزی شاہراہ ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانےکے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانےکے لیے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائےگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کےکنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائےگا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی عمر کی حد 45 سال تک مقرر کی گئی ہے، فورس میں 350...
    —فائل فوٹو رحیم یار خان میں پولیس نے خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے ان کا محاصرہ کیا گیا۔اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئیرحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی۔...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی آئی نائن ناکے پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زبیر شہید ہو گیا۔ واقعے کے فوری بعد کیپیٹل پولیس  نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا۔ بعد ازاں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے فرار ہوتے ہوئے ملزم کو پیچھا کرکے گرفتار کیا، ملزم اپنا نام سجاد علی،سکھر کا رہائشی بتاتاہے۔ ذرائع پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم کسی تنظیم سے ہے یا کوئی اور وجہ، تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عدالت میں مدعی نے عدالت کے روبرو2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں شناخت پریڈ ہوئی۔ مجموعی طور پر8 ملزمان مقدمے میں گرفتار ہیں۔ ملزمان اس وقت جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی شاخت پریڈ کی درخواست منظور کی تھی۔ مبینہ پولیس اہلکاروں سمیت پرائیویٹ ملزمان پر واردات میں9 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ارسلان نامی شہری کو اس کے دوسرے دوست کے ساتھ منگھو پیر کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، واقعے کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کررہی ہے۔
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) گوگل میپ نے بھارت میں ایک بار پھر دھوکا دے دیا،تاہم اس کا شکار بھارتی پولیس بن گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست آسام کی پولیس ایک علاقے میں ملزم کو پکڑنے کے لے چھاپا مارنے جا رہی تھی کہ گوگل میپ نے 16 رکنی ٹیم کو پڑوسی ریاست ناگالینڈ پہنچا دیا۔ مقامی لوگوں نے سادہ لباس میں مسلح افراد کو ڈاکو سمجھ کر ٹیم پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا،جب کہ انہیں رات بھر یرغمال بنائے رکھاگیا۔اطلاع ملنے پر ہیڈکوارٹر کی جانب سے ٹیم بھیجی گئی، جس نے مقامیوںکو حقیقت سے آگاہ کر کے یرغمالی پولیس اہلکاروں کو رہا کرایا۔
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 24 گھنٹے کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنو میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی، جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل...
    بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی اور جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو...
    گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جبکہ سی ٹی ڈی سول لائنز انٹیلیجنس ونگ میں تعینات کانسٹیبل علی رضا تاحال فرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے سب انسپکٹر اور 2 دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی...
    کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے سب انسپکٹر اور 2دواہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی رضا کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر کے ان کا سسپنڈ کمپنی آپریشن سی ٹی ڈی تبادلہ کر دیا۔ واضح رہے...