کراچی:

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے سب انسپکٹر اور 2دواہلکاروں کو معطل کر دیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی رضا کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر کے ان کا سسپنڈ کمپنی آپریشن سی ٹی ڈی تبادلہ کر دیا۔

واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شہری ارسلان کو منگھوپیر کے علاقے سے بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس افراد نے اغوا کیا تھا۔

ملزمان بعدازاں صدر پاسپورٹ آفس کے قریب لے جا کر شہری ارسلان کے موبائل فون کی مدد سے اس کے اکاؤنٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر کے انہیں مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پولیس نے ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

اس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی  ہے جبکہ سی ٹی ڈی سول لائنز انٹیلیجنس ونگ میں تعینات کانسٹیبل علی رضا تاحال فرار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

کراچی: 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

نیو سبزی منڈی میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے  شہری کو زخمی کرنے اور پانچ لاکھ روپے لوٹنے کا مقدمہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق 16 اپریل بروز بدھ سپر ہائی وے پر واقعے نیو سبزی منڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے عبد الکریم نے شہری کو زخمی کیا اور 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تاجر محمد اقبال کی مدعیت میں تین نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا  ہے۔

مدعی کے محمد اقبال کے مطابق وہ مختلف مقامات سے رقم وصول کرنے کے بعد منڈی میں حساب کتاب میں مصروف تھا کہ اچانک تین ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد اقبال کا ملازم عبدالکریم شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی کو دو گولیاں لگی تھیں۔۔

پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی  جس میں تینوں ملزمان کو ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، اور تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا
  • کراچی: 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • کراچی، اسکول کی طالبہ سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل
  • اردن میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، 16 افراد گرفتار، خطرناک ہتھیار برآمد
  • لاہور سے اغوا امریکی شہریت کی حامل لڑکی جھنگ سے بازیاب، ملزم گرفتار
  • بلوچستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک
  • کوٹ ادو: تاوان کے لیےاغواء کیا گیا نوجوان بازیاب