Jasarat News:
2025-01-18@10:52:46 GMT

کوٹری کے رہائشیوں کا پولیس زیادتیوں کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گلشن شہباز کالونی کوٹری کے رہائشیوں نے کوٹری پولیس کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے نو روز خان، اجمل خان اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات کوٹری پولیس اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح ہمارے گھروں میں داخل ہو کر گھروں میں موجود لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موٹر سائیکل اور ہمارے گھروں کے اصل کاغذات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹنے کے بعد ایک شخص علی شیربوزدار کو بھی اپنے ساتھ لے جا کر غائب کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بلا جواز ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے اور اب ہمیں خاموش رہنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی جامشورو اور اربابِ اختیار سے اپیل کی کہ کوٹری پولیس اہلکاروں کے اس اقدام کا نوٹس لے کر واقعے کی انکوائری کروا کر گرفتار کیے گئے علی شیر بوزدار کو آزاد کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزرا کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس میں مضحکہ خیز باتیں کیں، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاور میں آج مذاکرات کی تیسری نشست تھی، جس میں ہم نے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہاکہ 9 مئی سے لے کر اب تک پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں بن سکا نہ ہی کوئی ممبر ٹوٹا، تحریک انصاف ابھی تک اپنے ایک مطالبے سے بھی پیچھے نہیں ہٹی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ وفاقی وزرا کو جو لکھ کردیا جاتا ہے وہی پڑھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہمارے دو مطالبات جو عمران خان نے دیے وہی ہیں، ہم 26 مئی پر جوڈیشل کمیشن اور ناحق سیاسی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ اسلام آباد کے 6 ججز نے خط لکھا کہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہم مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کہہ رہی ہے 26 نومبر کو کوئی شہادت نہیں ہوئی، وفاقی وزرا کو 13 جنازے نظر کیوں نہیں آرہے۔ اربوں روپے کے اشتہارت حکومت میڈیا کو دیتی ہے اور کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں عمران خان کی اہلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ مذاکرات میں ہم اپنے مرضی سے گئے کوئی زبردستی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند اور پاکستان کے لیے نیک شگون ہے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، ہمارے رہنماؤں نے اپنے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے کسی دشمن سے نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف ملاقات پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم عمران خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: چمبڑ کے رہائشی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
  • حیدرآباد ،معذور افراد کا نوکری نہ دینے کیخلاف احتجاج
  • ٹنڈو الہیار کے رہائشیوں کا منشیات کی خرید و فروخت کیخلاف احتجاج
  • بدین کی رہائشی خاتون کا نے با اثراد افراد کی دھمکیوں کیخلاف احتجاج
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اُڑا
  • وزرا کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، پی ٹی آئی
  • ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا. عمر ایوب
  • ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا: عمر ایوب
  •  مذاکرا ت صرف حکومت سے ہو رہے ہیں ، بیرسڑ گوہر