پشاور: پنجاب پولیس کی زیر حراست ریسکیور اہلکار کا بیٹا انتقال کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
پنجاب پولیس کے زیر حراست خیبر پختونخوا کے ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کا 10 سالہ بیٹا انتقال کرگیا۔
ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کے بھائی کرامت اللّٰہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفیر کو 24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج میں پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمالترنول میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال کی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔
کرامت اللّٰہ نے بتایا کہ سفیر معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کے ساتھ ڈرائیور تھا۔ معاون خصوصی نیک محمد نے ابھی تک ہمارا نہیں پوچھا۔
بچے کی موت سے متعلق خیبر ٹیچنگ اسپتال کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں بتایا گیا کہ بچے کی موت ٹائیفائیڈ سے ہوئی۔ اسپتال رپورٹ میں ذہنی دباؤ کے باعث بچے کی موت کا ذکر نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سہون: محمد حسن باجاری 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
سہون (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد سلیم باجاری اور حیدرآباد جیم خانہ کے سیکرٹری سابق ای ای واپڈا حیسکو طارق باجاری کے والد محمد حسن باجاری حیدرآباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، منگل کے روز 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو گزشتہ روز سہون کے قریب ان کے آبائی گاؤں باجارا میں سپردِ خاک کیا گیا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ سہون اور اس سے گردنواح سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور علاقے کے معززین نے مرحوم کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ محمد حسن باجاری سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کے قریبی دوست تھے، مرحوم کا سوئم ان کے آبائی گاؤں باجارا میں آج منعقد کیا جائے گا۔