شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کیس‘ عدالت کے روبرو2 اہلکاروں کی شناخت
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عدالت میں مدعی نے عدالت کے روبرو2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں شناخت پریڈ ہوئی۔ مجموعی طور پر8 ملزمان مقدمے میں گرفتار ہیں۔ ملزمان اس وقت جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی شاخت پریڈ کی درخواست منظور کی تھی۔ مبینہ پولیس اہلکاروں سمیت پرائیویٹ ملزمان پر واردات میں9 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ارسلان نامی شہری کو اس کے دوسرے دوست کے ساتھ منگھو پیر کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، واقعے کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کررہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈوآدم: پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) بی سیکشن تھانے کی حدود لوہ موری کے قریب پولیس مقابلہ، مسلح ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ مکین نے مسلح ملزمان کو پکڑنے کے موقع پر پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور لوہ موری کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، گولی لگنے کے باعث ایک ملزم یونس ولد رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی ضمیر ڈاہری زخمی ہو گیا جسے تعلقہ اسپتال میں طبی امداد دینے کے حیدرآباد سول اسپتال روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد موسی ابڑو نے بتایا کہ مسلح ملزمان ضمیر کا تعلق ہالا جبکہ جاں بحق یونس کا تعلق قاضی احمد سے ہے، جاں بحق ملزم کی لاش تعلقہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔