Jasarat News:
2025-04-15@06:36:32 GMT

منگھوپیر : دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار سپردخاک

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

منگھوپیر : دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار سپردخاک

آئی جی سندھ غلام نبی میمن جاوید اوڈھو کے ہمراہ شہید اہلکار عمران کی میت پر پھول رکھ رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ڈہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار عمران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ واقعہ کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ہفتہ کے روز منگھوپیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک کے قریب دہشت گردوںکی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار عمران خان کی نماز جنازہ  پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی ویسٹ کو ہدایت دی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف باقاعدہ نشاندہی کے تحت سخت ایکشن یقینی بنایا جائے۔انٹیلی جنس ذرائع اور کرائم سین سمیت دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ نماز جنازہ میں شریک شہید اہلکار کے ورثاء سے آئی جی سندھ نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ محکمہ پولیس سندھ آپکے ساتھ ہے۔ملزمان جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔شہید اہلکار منگھوپیر تھانے میںتعینات تھا، سی ٹی ڈی پولیس ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان کی مدعیت میں کالعدم تنظیم کے امیرحافظ حلیم اورکالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کی ایماء پرتنظیم سے وابستہ سہولت کار تین دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر05/2025بجرم دفعات 302/34  PPC,21(i)ATA 1997 کے تحت درج کرلیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہید اہلکار

پڑھیں:

کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ

— فائل فوٹو

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ، پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید
  • لکی مروت، پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ لکی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک 
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
  • پشاور میں ایکسائز پیٹرولنگ کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ