لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں باوردی پولیس اہلکار پر گداگر خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی. اہلکار نے زیادتی سے روکنے پر ویڈیو بنانے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے شخص کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے پولیس اہلکار کو پکڑ کر مناواں پولیس کےحوالےکیا، اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گرفتا ر اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
خیرپور: صحافی کے قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، ایس ایس پی
فوٹو: فائل
سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان زیرحراست ہیں، قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مشکوک ملزمہ کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے، مزید تفتش کے بعد صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور صحافی کا موبائل فون برآمد کیا جائے گا، صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی لاش گزشتہ روز کھیت سے ملی تھی۔