وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی آئی نائن ناکے پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زبیر شہید ہو گیا۔

واقعے کے فوری بعد کیپیٹل پولیس  نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا۔

بعد ازاں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے فرار ہوتے ہوئے ملزم کو پیچھا کرکے گرفتار کیا، ملزم اپنا نام سجاد علی،سکھر کا رہائشی بتاتاہے۔

ذرائع پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم کسی تنظیم سے ہے یا کوئی اور وجہ، تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان  کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس۔ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے  ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا  جائے، شہید زبیر شاہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، شہید  کے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد تھانہ کورال اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق شہری کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور سے اسلام آباد لاکر قتل کرنے والے ملزمان محمد طاہر شفیق، محمد یوسف، امجد صدیق اور محمد عتیق کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان نے 19 فروری  2025کو تھانہ کورال  کی حدود میں مقتول کو قتل کر دیا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز آسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Islamabad Police murder پولیس قتل ملزمان گرفتار

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
  • اسلام آباد: منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
  • موٹر وے M 5: ٹرالر کی کار کو ٹکر، 1 ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
  • قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • پشاور میں ایکسائز پیٹرولنگ کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی