پشاور: پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواستوں پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی، عدالت نے تمام 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملزم فضل خالق، ہلال اور عبد الرحمان پولیس اہلکار ہیں، ملزم عثمان واپڈا میں ہے، 2 دیگر ملزمان عنایت الرحمان اور عبد الصابر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، واقعے میں گرفتار مرکزی ملزم محمد ولی، فضل خالق کا بہنوئی ہے، درخواست گزار ملزمان کی مرکزی ملزم محمد ولی کے ساتھ تصویر آئی ہے۔
وکیل درخواست گزار مؤقف اپنایا کہ مرکزی ملزم کے ساتھ تصویر کی بنا پر ان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، صویر کے علاؤہ درخواست گزاروں کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہے۔
پشاور۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ضمانت درخواستیں منظور کرلی
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں گرفتار کی درخواست ملزمان کی
پڑھیں:
سرکاری لائن سے آئل چوری کے معاملے میں بڑی پیش رفت، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا
کراچی(نیوز ڈیسک) کورنگی کے علاقے سے سرکاری لائن سے بڑی مقدار میں آئل چوری کے معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا ہے اور چند پولیس افسران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سرکاری لائن سے آئل چوری میں ملوث 6 ملزمان کی نشان دہی پر زمان ٹاؤن سے ایک اور آئل ٹینکر پکڑا گیا ہے، پولیس نے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والے ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل موجود ہے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے بڑے پیمانے پر آئل چوری کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر کے 25 ہزار کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر پکڑا تھا، ان کی نشان دہی پر زمان ٹاؤن سے کروڈ آئل سے بھرا ایک اور ٹینکر پکڑا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے آئل چوری کرنے کے لیے ویئر ہاؤس کرائے پر لیا اور اس کے اندر سے کھدائی کر کے سرنگ بنائی، اور 150 فٹ کھدائی کر کے لائن تک پہنچے اور اس پر کلپ لگایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ویئر ہاؤس کے اندر سے سڑک کنارے گرین بیلٹ تک کھدائی کی، ملزمان رمضان المبارک کے دوران روز ہزاروں لیٹر آئل چوری کر رہے تھے، پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ادھر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کو 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل کی چوری میں چند پولیس افسران اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، اور کروڈ آئل کی چوری میں ملوث پولیس افسران کو شناخت کر لیا گیا ہے، جس پر اعلیٰ پولیس افسران نے خفیہ تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزیدپڑھیں:منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہو گئی