روجھان(نیوز ڈیسک) روجھان میں انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق روجھان انڈس ہائی وے موسائی پھاٹک کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں الٹنے والی گاڑی میں تین اہلکار سوار تھے، حادثہ زیر تعمیر روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ایلیٹ فورس کے شہید اہلکار کا تعلق جام پور سے ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈی آئی خان : گرلز ہائی سکول کا سٹاف اغواء ، پولیس کا بازیابی کیلئے آپریشن شروع

ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ندی کے مردانہ سٹاف کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں عبد الجبار، محمد رمضان اور محمد داؤد شامل ہیں۔

پولیس نے بازیابی کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مڈی کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے مردانہ سٹاف کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والے ملازمین اور اغواء کاروں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے
شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان : گرلز ہائی سکول کا سٹاف اغواء ، پولیس کا بازیابی کیلئے آپریشن شروع
  • نصیر آباد: ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر، اہلکار جاں بحق
  • مصطفیٰ قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے گرفتار بیٹے کے انکشافات، ایلیٹ کلاس میں کھلبلی
  • کراچی: کلفٹن بلاک 2 سے اسٹیٹ ایجنٹ کی لاش برآمد
  • فرانس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • فرانس میں چاقو حملہ: ایک شخص ہلاک، دو پولیس اہلکار شدید زخمی
  • پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست خارج
  • پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید
  • پولیس لائنز پشاور دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج