— فائل فوٹو

گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ بلال کے قریب موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 پولیس اہلکار اور ان کا دوست سوار تھے۔ 

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں 1 پولیس اہلکار اور دوست جاں بحق جبکہ  2 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں پولیس اہلکار عید پر گھر آئے ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 12 روز قبل موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی دورانِ علاج چل بسا۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی عنایت اللّٰہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار موٹر سائیکل

پڑھیں:

کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت، سہولت کار پولیس اہلکار بھی گرفتار

کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور  گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔

ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا، 3 روز قبل بلدیہ میں مقابلے کے بعد قاسم اور شعیب کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت، سہولت کار پولیس اہلکار بھی گرفتار
  • بھارت؛ حیدرآباد میں جرمن خاتون سیاح کا کار کے اندر مبینہ ریپ
  • میرپور خاص: 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق، خاتون اور لڑکے سمیت تین زخمی
  • رحیم یار خان: گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی
  • نمازِ عید، مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • عید پر خوفناک ٹریفک حادثات: میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق  
  • عید پر خوفناک حادثات؛ میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق
  • فیصل آباد؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار