2025-04-05@00:27:02 GMT
تلاش کی گنتی: 458

«پاکستانی برآمد کنندگان»:

    اسلام ٹائمز: یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان سے برآمدات پر امریکی ٹیرف کے منفی اثرات ناگزیر ہیں لیکن زیادہ وسیع نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات کا بہت کم منفی اثر پڑے گا کیونکہ زیادہ تر حریفوں کو برآمدات پر مساوی، زیادہ یا کم محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا، انہیں یقین تھا کہ برآمد کنندگان کو امریکی منڈیوں میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ خصوصی رپورٹ پاکستانی برآمد کنندگان نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر غیر متوقع طور پر عائد کردہ 29 فیصد جوابی محصولات کے بارے میں کہا ہے کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی،ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔(جاری ہے) انہوں نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا۔ نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے،بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا...
    واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا، آج ہی امریکی معاون نمائندہ برائے تجارت سے ان کی ملاقات بھی طے ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکی خدشات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ امریکا کی ممکنہ سفری پابندیوں پر انہوں نے کہا کہ ویزوں کے معاملے پر امریکا کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، اس حوالے سے بھی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ان کا کہنا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کی جانب سے پاکستان پر غیر متوقع طور پر عائد کردہ 29 فیصد جوابی محصولات کے بارے میں برآمد کنندگان کا خیال ہے کہ اس کے اثرات نقصان دہ ہوں گے، اگرچہ یہ خاص طور پر شدید نہیں ہوں گے کیونکہ حریفوں کو بھی امریکا میں اپنی برآمدات پر اسی طرح کے زیادہ ٹیکسز کا سامنا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو متعدد محصولات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی معیشت کو ’دھوکا دہی‘ سے روکنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستانی برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ محصولات سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا کیونکہ بھارت، چین، ویتنام اور بنگلہ دیش جیسے...
    اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جو اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم مذاکرات کرے گا۔ وفد وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لے گا اور ٹیکس ریونیو، اخراجات میں کنٹرول اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کرے گا۔ اہم نکات: ٹیکس نظام میں اصلاحات: آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکس وصولی کے نئے اقدامات پر مذاکرات کرے گا۔ صوبائی زرعی ٹیکس: صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے...
    ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔ آئی ایم ایف کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، اخراجات پر کنٹرول اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق بھی بات ہو گی، آئی ایم ایف وفد صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے اہداف بھی مقرر کرے گا۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار اسی طرح پنشن سکیم پر عمل درآمد کو...
    فائل فوٹو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔آئی ایم ایف کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، اخراجات پر کنٹرول اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق بات ہوگی۔آئی ایم ایف وفد صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے اہداف مقرر کرے گا۔ اسی طرح پنشن اسکیم پر عمل درآمد کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ قرض ادائیگیوں کے لیے بیرونی فنانسنگ اور ترقیاتی پروگرام کو بھی حتمی شکل...
    بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی  پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 100 انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے سے 118938 پر بند ہوا ہے۔ 100 انڈیکس کاروباری دن میں 1671پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 14491 ارب روپے ہے۔ دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 56 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے اضافے سے 281.99 روپے ہے۔ مزید پڑھیے: وزیراعظم محمد شہباز شریف...
    پاکستان میں مہنگائی میں کمی، عوام کے لیے خوشخبری،مارچ میں مہنگائی نچلی ترین سطح پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان میں مہنگائی کی شرح مارچ 2025 میں مزیدکم ہوئی ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد رہی، جو گزشتہ ماہ 1.5 فیصد تھی۔ایک سال پہلے یعنی مارچ 2024 میں یہ شرح 20.7 فیصد تھی، یعنی گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 1.2 فیصد تک محدود رہی، جو فروری میں 1.8 فیصد تھی جب کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح جوں کی توں یعنی صفر فیصد رہی۔ مہنگائی میں یہ کمی عوام کے لیے خوش آئند ہے۔مہنگائی میں...
    بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) وفد کل پاکستان پہنچے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچے گا، وفد سال2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا، عالمی مالیاتی ادارے کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔آئی ایم ایف وفد اخراجات پر کنٹرول، ترقیاتی اخراجات سے متعلق مذاکرات کرے گا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔
    آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے 26 اور 27 اپریل کو پاکستان کے دورے کا امکان ہے، جس دوران مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کے معاہدے کیے جائیں گے۔ مزید برآں، آذربائیجان کے وزیر برائے اکانومی میکائیل جباروف اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ان کا 8 اپریل کو دورہ متوقع ہے، جس دوران مختلف اقتصادی اور تجارتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ سرمایہ کاری کے ممکنہ منصوبوں میں پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہیں۔ آذربائیجان کی جانب سے سکھر-حیدرآباد ایم-6 اور ایم-9 موٹروے منصوبوں میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے جبکہ نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی مہنگائی اور معیشت بارے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی معاشی ویژن ہمیشہ کی طرح فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ پی ایم ایل این نجی شعبے والے افراد کو کابینہ میں شامل کرتے پھر وہی حالات رہتے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کوئی حکمت عملی نہیں پرانے خیالات کے مالک اسحاق ڈار اور احسن اقبال پی ایم ایل این کی بقا کی قیادت کر رہے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کیلئے آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ اگلے ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ہے جن میں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم شامل ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے گانے کو ریلیز کیا گیا تاہم شائقین کی جانب وہ پذیرائی نہیں ملی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل انتھم کو زیادہ پسند نہیں کیا تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فیس بُک پر 10 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر محض 3 لاکھ افراد نے گانے کو سُنا ہے، اسکے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وینیوز الگ ہیں۔ ادھر کئی فینز نے گلوکار علی ظفر کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ کی گئی ہے، اسلام آباد سے این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کی ہے۔ امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔ تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ کے اہلکار اور میانمار کے سفیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق فضل نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھیجاجا رہا ہے۔انھوں نے کہا حکومتِ پاکستان اس مشکل گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی...
    پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا منتقلی کے بعد معاملات کنٹرول میں ہیں، جَلد یہاں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا دکھائی دوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے اور اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا منتقل ہوا، سب کچھ پلان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میرے والد کی خواہش تھی کہ میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں، تاہم میں آسٹریلیا کی طرف سے کھیلتا ہوں یا نہیں لیکن میں اپنا پورا زور لگاؤں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں رمضان کا اپنا ہی مزہ ہے، خوشی کے موقع پر فیملی سے دور نہیں رہا جاتا۔ واضح...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کر رہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقوی کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو  اللہ نے ہمیں روزے کی عبادت پر عطا کیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ زکوۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے...
    جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا89واں یوم پیدائش یکم اپریل منگل کو منایا جائے گا ۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔(جاری ہے) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر...
    وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری تھا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے اے ڈی سی نے آپ سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ’’ سر! وزراء کو چائے پیش کی جائے یا کافی؟‘‘ قائد اعظم نے قدرے حیرت اور سخت لہجے میں اپنے اے ڈی سی سے پوچھا کہ ’’ کیا یہ لوگ اپنے گھروں سے چائے یا کافی پی کر نہیں آئے؟‘‘ آپ نے اپنی بات کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے اے ٹی سی سے کہا کہ ’’جس وزیر نے کافی یا چائے پینی ہے وہ اپنے گھر سے پی کر آئے یا پھر گھر واپس جا کر پیے، قوم کا پیسہ حکومت کے وزیروں کے لیے نہیں ہے۔‘‘ بانی پاکستان کے اس حکم نامے کے بعد جب...
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں، پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کر دیے۔ میانمار میں زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732 میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں محسوس کیے گئے، جس سے فلک بوس عمارت چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ینگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے 959880922880 پر اور قونصلر محمد شعیب سے...
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں اور پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے واضح رہے کہ میانمار میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی ہے اور اس کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کا شہر سیگناگ میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد 6.4 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا جبکہ وقفے وقفے سے آفٹر شاکس...
    ٹیکساس کی ایوان نمائندگان میں 23 مارچ کو ‘یومِ پاکستان’ تسلیم کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )ٹیکساس کی ریاستی ایوانِ نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ یہ تاریخی اقدام ٹیکساس میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے لیے ایک اہم اعزاز ہے، جو ان کی سماجی، مذہبی، لسانی اور اقتصادی خدمات کے اعتراف کے طور پر سامنے آیا ہے۔یہ قرارداد ریاستی رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سلیمان لالانی نے پیش کی، جس میں تسلیم کیا گیا کہ پاکستانی ٹیکسانز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ثقافتی پسِ منظر اور امن و خوشحالی کے اصولوں کے ذریعے ٹیکساس کی ترقی میں نمایاں...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بات چیت کا آغاز عید کے فوراً بعد ہو رہا ہے۔ بجٹ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا ایک تکنیکی مشن متوقع طور پر 4 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں بجٹ کے اہداف کا تعین کیا جائے گا اور ریونیو اقدامات سمیت بجٹ کے امور پر اتفاق رائے کے بعد ہی آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس اپریل کے اواخر  یا مئی  کے  آغاز میں ممکن ہے جس میں پاکستان کے لئے قرض کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا  کی قائم مقام سفیر نتالی  بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ قائم مقام امریکی سفیر کی جعفر ایکسپریس اور دیگر  دہشتگردانہ حملوں کی مذمت اور  شہداء کے خاندانوں سے تعزیت  کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن...
      اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے ) کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق آٹوموبائل سیکٹر، عالمی تجارت کے لیے کھولنے پر اتفاق ، معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے ) کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پانی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹوموبائل سیکٹر کو عالمی تجارت کے لیے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے ، بورڈ کی منظوری کے...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اب اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور تجاویز کو فائنل کیا جائے گا، جس میں آمدنی کے ذرائع اور اخراجات پر کنٹرول کے اقدامات شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات، تمباکو اور مشروبات سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی تھی تاہم آئی ایم ایف نے زیادہ تر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کا نئی کاربن لیوی متعارف کرانے، بجلی سستی، پانی مہنگا کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے)کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پانی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹوموبائل سیکٹر کو عالمی تجارت کے لیے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریبا ایک ارب ڈالر...
    پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) کے تحت نئی کاربن لیوی متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پانی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹوموبائل سیکٹر کو عالمی تجارت کے لیے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہو جائے گی،  جس کے بعد اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوجائیں گے۔ ذرائع کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے، بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے ترجیحی اقدامات کیے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب میرٹ پر 4 لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں مفت تقسیم کیے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو ملک کا سرمایہ بنیں گے، آج کی دنیا جدید...
    پاکستان کوسٹ گارڈزنے غیرقانونی ماہی گیری اوراسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ٹرالر ضبط کر لیے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ماہی گیری کا ممنوع طریقہ ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ہفتے سفینہ عبدالرحمن نامی فشگنگ ٹرالر کوغیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں یکم جنوری سے25 مارچ 2025تک غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن کے دوران  2   ٹرالر کو پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی...
    پاکستان اپنی آٹوموٹو صنعت میں ایتھانول کو ایندھن کے طور پر شامل کرکے جدت لانے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ مقامی گاڑیوں کے انجن کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے اور مقامی طور پر تیار کردہ آٹو پارٹس کا استعمال بڑھایا جا سکے۔ یہ منصوبہ وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور ہیروشی کاوامورا، سی ای او پاک سوزوکی موٹرز کے درمیان ایک ملاقات میں زیرِ بحث آئے۔ مزید پڑھیں:پاک سوزوکی نے ’ویگن آر‘ کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟ ہارون اختر خان نے پاکستان کی بائیو گیس اور برقی گاڑیوں کے منصوبوں کے لیے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور جاپان مل...
    رپورٹس حوصلہ افزا،پی ایس ایل میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،پی سی بی قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا، لندن میں علاج کرا رہے تھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں جہان ان کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ان کی برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔یاد رہے کہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل جنوبی کیرولائنا سے کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ جمی پنیٹا نے پیش کیا جسے غور و خوض کے لیے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور عدالتی کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے.(جاری ہے) مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو 180...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول رکھنے کیلئے اقدامات کرے گا، سٹیٹ بینک شارٹ ٹرم میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک محدود رکھے گا، بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور توانائی سیکٹراصلاحات سے گردشی قرضے میں کمی کی جائے گی.(جاری ہے) آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بعد وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی اہداف کے حصول میں کارکردگی کو سراہا، پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا معاہدہ طے پایا ہے، ایک ارب ڈالر قرض...
    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں اس وقت عروج پر ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے دسویں ایڈیشن کے آفیشل اینتھم کی پرفارمنس کے لیے معروف گلوکار علی ظفر کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ کے آفیشل پیج کے ذریعے کی۔   View this post on Instagram   A post shared by Pakistan Super League (@thepsl) علی ظفر کا پی ایس ایل کے ساتھ طویل تعلق رہا ہے، کیونکہ انہوں نے لیگ کے کچھ سب سے مشہور گانے پیش کیے ہیں۔ ان کا 2017 کا ترانہ ’اب کھیل جمے گا‘ پاکستان کے سب سے مشہور کرکٹ ترانوں میں سے ایک سمجھا...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، ہمارا فاسٹ بولنگ یونٹ کام نہیں کررہا۔ اظہر محمود نے کہا کہ کہ جب تک تینوں فاسٹ بولرز مل کر کارکردگی نہیں دکھائیں گے جیت حاصل نہیں ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ 5 میچز کی سیریز میزبان ٹیم 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ Post Views: 1
    اسلام ٹائمز: آل پارٹیز القدس سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی مسلم حکمران غزہ میں فوری جنگ بندی اور غذائی و طبی سمیت ہر قسم کی امداد پہنچانے میں اسرائیلی ظالمانہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے بھرپور طاقت کے ساتھ موثر کارروائی عمل میں لائیں، حماس اور حزب اللہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی عظیم شہادتوں نے مجاہدین کے جذبوں حوصلوں کو بلند کرکے نئی جلا بخشی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مقامی ہال گلشن اقبال میں منعقدہ 17واں سالانہ...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو کرنے میدان میں اُترے گا۔نجی اخبارکے مطابق پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، جنہیں 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالے اظہر عباس اپنے خاندان کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اختیار کیا جبکہ آکلینڈ اور ویلنگٹن کیلئے بھی کھیلا، وہ اس وقت فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے علاوہ بالنگ کے فرائض بھی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح...
    پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد کر لی ہے جس کی مالیت تقریبا 2.5 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز  اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف برسرپیکار ہے۔گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس  ذرائع  کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اوتھل (بلوچستان) کے علاقے گڈانی میں کاٹنوں میں چھپائی گئی 575 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب اور582 کین بئیر کے برآمد کر لیے۔ خدشہ ہے کہ یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی، پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2.5 ملین روپے کے...
    کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری اوراپنی کابینہ اراکین کے ہمراہ یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے 23 مارچ 1940 کی اہمیت کو اجاگر کیا، جب آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور میں قرارداد پاکستان منظور کی جس نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج قرارداد کی 85ویں سالگرہ ہے۔ اس تاریخی موقع پر انہوں نے بانی پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ملک ایک اسلامی جمہوری ریاست کے طور پر ترقی کی منازل طے...
    اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان نا صرف خوشی کا موقع ہے بلکہ مستقبل کے حوالے سے ہماری ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں اتحاد، قربانی اور عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، یوم پاکستان پر سب کو قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا عہد کرنا چاہیے اور پاکستان...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں بانیان پاکستان کی جد وجہد اور شہداء کی قربانیو ں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ پاکسان تا قیامت شاد وآباد رہے گا،  پاک سر زمین کے تقدس اور حفاظت کے تقاضوں کے عہد کا اعادہ کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔ وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں 10روپے لیٹر اضافہ کردیا ہے۔اس سے حاصل آمدنی بجلی کے نرخوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کے لیے استعمال ہو گی۔ خزانہ اور توانائی کی وزارتوں کے حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی بڑھا کر 70روپے فی لیٹر کرنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکے گی۔ اس طرح پٹرولیم ٹیکس میں اضافے سے حکومت نے شہریوں کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں عالمی معیشت بحران کا شکار ہو گئی ہے ۔ خاص طور پر امریکا کینیڈا کی ٹیرف لڑائی میں اس بحران کے باعث پٹرول کی...
    یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر پروقار تقریب ہوئی۔ یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے، پاک...
    سٹی 42 : یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا ۔   یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوارن آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی کی گئی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا ۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے، جبکہ پاک فوج کے چاک...
    یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوم پاکستان اس عزم کی تجدید ہے کہ ہم کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ 23 مارچ مسلمانان برصغیر کیلئے تاریخی اور یادگار دن ہے۔قرارداد پاکستان کی اصل روح پر یقین رکھتے ہوئے اسے عملی طور پر مستحکم کرنے کے لیے محنت کرنی ہو گی تاکہ پاکستان مزید مضبوط اور خوشحال بنے، ایک مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے۔ یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اطلاعات نے...
    یوم پاکستان کے موقع  پر مینارپاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔یوم پاکستان کی مناسبت سے پی ایچ اے کی جانب سے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں لیزر لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، لیزر لائٹس سے مینار پاکستان پر قومی پرچم میں چاند تارا بھی بنایا گیا۔لیزر لائٹ شو کے دوران گریٹر اقبال پارک ملی نغموں سے گونجتا رہا، یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے لیزر لائٹ شو دوروز جاری رہے گا۔اس کے علاوہ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نغمہ بھی جاری کردیا۔
    یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی تھے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ Post Views: 1
    پاک فضائیہ کے دستہ نے مزار اقبالؒ پر پاکستان رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر سلامی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ پاک فضائیہ کے دستہ نے مزار اقبالؒ پر پاکستان رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر...
    فائل فوٹو ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش جذبے سے منایا جائے گا، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی ہوگی۔شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوگی۔یومِ پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں ہوگی، مسلح افواج نے پریڈ کی تیاریاں مکمل کرلیں۔پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کی، ایف سولہ اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے حصہ لیا، میراج اور دوسرے جنگی طیارے بھی شریک ہوئے۔ آج ہونے والے فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کریں گے، پریڈ میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے...
    اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کی وجہ سے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات کو محدود پیمانے پر روایتی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ رواں سال یوم پاکستان کی مرکزی تقریب روایتی پریڈ کو محدود پیمانے پر ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے انہیں سلامی پیش کریں گے۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جب 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ اور خودمختار ریاست کے قیام کا عہد کیا تھا۔ قراردادِ پاکستان کی منظوری محض ایک دستاویز نہیں تھی بلکہ یہ ایک ایسی انقلابی سوچ کا اظہار تھا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک مشترکہ منزل کی جانب گامزن کیا۔ انہوںنے کہاکہ یومِ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔روز نامہ جنگ کے مطابق ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن...
    سٹی42 : پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔  ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔  شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، ملک میں 40 فیصد کم بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں خشک سالی کی صورتِ حال...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں وقت لگتا...
    نئی دہلی: بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاستدانوں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد سمیت بڑی تعداد میں معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسری لان میں آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور 23 مارچ 1940ء کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوا اور تحریک پاکستان کی بنیاد بنا۔ ناظم الامور نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کو ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا اور آج پاکستان...
    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈزنے رواں سال کے ڈیڑھ ماہ کے دوران غیرقانونی طور پر بارڈر عبور کرنے والے 132 تارکین وطن کو گرفتار کیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈزکےمطابق اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہو ئےگزشتہ یکم فروری سے18 مارچ کے دوران بلوچستا ن کےبارڈرسے 132غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اورراہ داری کےغیر قانونی طریقہ سےایران سےپاکستان اور پاکستان سےایران سفرکر رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزاس امرکا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی،تاکہ وطن عزیزکوانسانی اسمگلنگ جیسی...
    اسلام آباد:گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ ہدف کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔ جمیل احمد نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں جی ڈی پی کی نمو 2.8 فیصد سے...
    اپنے بیان میں ترجمان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈر سے غیر قانونی طور پر ایران سے پاکستان، اور پاکستان سے ایران جانیوالے 132 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ڈیڑھ ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے غیر قانونی طریقے سے ایران آنے اور جانے والے 132 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق 132 غیر قانونی تارکین وطن کو یکم فروری سے 18 مارچ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے...
    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی میں 132 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق 132 غیرقانونی تارکین وطن کویکم فروری سے 18 مارچ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسپیڈ بوٹ میں چھپائی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں فارمیسی کے شعبے میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ملازمت کے مواقع محدود ہونے کے باعث فارمیسی کونسل آف پاکستان (PCP) نے اپنے 62ویں اجلاس نئے فارمیسی اداروں کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) دینے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ فارمیسی کونسل آف پاکستان کے نائب صدر/ سیکرٹری سردار شبیر احمد کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پابندی 31 مئی 2025 سے ایک برس کی مدت کے لیے نافذ العمل ہوگی اور اسے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا جاسکے مراسلہ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے ہے کہ منظور شدہ فارمیسی انسٹی ٹیوٹ کی تعداد اور ان کو دی...
    افطار ڈنر سے خطاب کرتے سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو مخاطب کر کے کہتا ہوں پاک فوج کو تنہا نہ سمجھیں، ہماری پوری جماعت اور پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب کے صدر راو جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی جو لہر آئی ہے ہم اپنی جماعت کی طرف سے اس دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علما کونسل ملتان کی طرف سے سنی علما کونسل...
    پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی...
    لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے لائیو سٹاک، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں سے وابستہ آذربائجان کے وفد نے ملاقات  کی۔ پاکستان اور آذربائجان کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  اور آذربائجان کے مابین تجارت بڑھانے کا بہترین وقت ہے۔ پنجاب میں  سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور آذربائجان کی کمپنی کے مابین میٹ کمپنی کے بند پلانٹ کو چلانے کا معاہدہ ہو چکا...
    اس وقت وطن عزیز میں فتنہ الخوارج کی ریشہ روانیاں عروج پر ہیں۔ دو صوبوں میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے خلاف ہماری سیکیورٹی فورسز ایک مضبوط دیوار بنے ہوئے سامنے کھڑے ہیں اور فوجی جوان شہادت کا رتبہ بھی پا رہے ہیں۔دہشت گردی کی یہ کوئی نئی لہر نہیں ہے۔ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ ہمارے ہمسائے افغانستان میں جاری جنگوں نے پاکستان میں دہشت گردی کی بنیاد رکھی اور وہ گروہ جو افغانستان کی جنگ میں پاکستان کی بالواسطہ خدمات اورمداخلت کے مخالف تھے، انھی گروہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ،پاکستان کے لاکھوں افراد دہشت گردی...
    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرجیوانی (بلوچستان)کے علاقے کنٹانی میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی1864کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس اور 7.2کلوگرام نشہ آور براؤن شوگر برآمدکر لی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ مزید پڑھیں: اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار   ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.7 ملین ڈالر  اور 83.72 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک...
    ’جعفر ایکسپریس‘ کے دہشت گردانہ اغوا نے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کو لرزا دیا ۔ مسلح افواج کے دلیرانہ اور جزئیات کی حد تک پختہ کار پیشہ ورانہ آپریشن نے بہت بڑی خون ریزی سے بچالیا۔ فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں نچھاور کرکے، اپنے ہم وطنوں کی جانیں بچائیں۔ دشوار گزارسنگلاخ پہاڑی سلسلوں میں، دہشت گردوں کے نرغے میں گھری جعفر ایکسپریس کے چارسُو رات کے اندھیرے گہرے ہو رہے تھے، سینکڑوں گھرانے اپنے پیاروں کی زندگیوں کے بارے میں امیدوبیم کی صلیب پر لٹکے ہوئے تھے اورنیند سے عاری آنکھوں میں چنگاریاں سی بھر گئی تھیں جب رات دس بج کر بتیس منٹ پر، بانی پی۔ٹی۔آئی، عمران خان کے تصدیق شدہ ذاتی ایکس اکائونٹ سے ایک طویل...
    پاکستانی محقق کا پاکستانی فصلوں کی پیداوار میں بہتری کے لئے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز گانسو (شِنہوا)چین کے شمال مغربی علاقے میں اگرچہ موسم اب بھی کافی سرد ہے لیکن گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کی ایک لیب میں گرما گرم بحث جاری ہے،اور محمد علی رضا مولچ پر مبنی ڈرپ آب پاشی کے تجربات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔مولچ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈرپ آب پاشی فصلوں کی جڑوں تک براہ راست پانی پہنچاتی ہے، وہ نہ صرف پانی کی بچت کرتی بلکہ غذائیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں محقق کی حیثیت سے کام کرنے والے علی نے کہا کہ ان کی تحقیق اس بات...
    وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے، 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رہا بلکہ معیشت بحالی کی راہ پر چل پڑی۔ رانا مشہود...
     ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے، 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔ پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حالات میں جب کہ ملک سخت دہشت گردی کی زد میں ہے قومی اتفاق رائے سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا، ریاست اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے،دہشتگردی کو ختم ہونا ہو گا تاکہ ریاست آگے بڑھ سکے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول جماعت ہونے کے ناطے ہم اپنی ذمے داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کو پورا کرنا بھی جانتے ہیں۔  سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز سید نے کہا کہ اس کے لیے دو لفظ ہیں، گلوبل جیو پالیٹیکس۔ اس وقت دنیا کی سیاست...
    دنیا کے کسی بھی ملک میں جب بھی کوئی نئی حکومت بنتی ہے تو وہاں کے عوام نئے حکومتی عہدیداروں اور اربابِ اختیار سے ایک اُمید وابستہ کر لیتے ہیں، کہ آنیوالے نئے وزراء اپنے فیصلے عوام کی اُمیدوں کو مدِنظر رکھ کر کرتے ہیں تا کہ عوام کو ریلیف ملے گا تو خود بہ خود اُنکے حکومت میں آنے کا مقصد پورا ہو گا۔ بیشک عوام انتخابات میں ایسے ہی لوگوں کا چُناؤ کرتے ہیں جس سے اُنھیں ملک کے حالات میں مزید بہتری کی اُمیدیں ہوں۔ ایسے ہی پاکستان میں بھی 2024 کے ہونیوالے انتخابات میں لوگوں کی اپنی آنیوالی حکومت سے بیش بہا اُمیدیں وابستہ تھیں کہ آنیوالی حکومت عوام کے لیے ریلیف فراہم کرے گی، دن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) اس وقت پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے۔ یہ کروڑوں نوجوان شہری ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں نتیجہ خیز مواقع درکار ہیں۔ ان مواقع کی کم یا عدم دستیابی سے اس جنوبی ایشیائی ملک میں خاص طور پر نوجوانوں میں بےروزگاری شدید مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ پاکستان: خواتین کی اجرتیں مردوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم، آئی ایل او سیاسی عدم استحکام، غیر مستحکم اقتصادی پالیسیاں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک میں روزگار کے دستیاب مواقع محدود کرتے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ناقص نظام تعلیم، محدود رسائی،...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔ پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔ سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کو ہوگا سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے...
    اداکارہ زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔ اداکارہ انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اس انڈسٹری میں 4 لوگ مل کر بیٹھتے ہیں اور کہتے آؤ ڈرامہ بناتے ہیں، زارا نے کہا کہ اصل انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں اس کے فنکاروں کو عزت دی جائے اور ان کے کام کی تعریف کی جائے۔ A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) تاہم اس پروگرام کے میزبان دانش تیمور نے زارا کی اس بات پر...
    اسلام آباد؍ راولپنڈی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان اور بحرین کی  عسکری قیادت نے موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار کو...
    رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔ رکنِ جماعتِ اسلامی نے...
    کمانڈربحرین نیشنل گارڈز کا اسلام آباد میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، عسکری قائدین سے ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون اورتربیت کے شعبےمیں تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کمانڈربحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات میں علاقائی صورتحال اورسیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ائیرہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنرل محمدبن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی ملاقات ہوئی ۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز نے پاکستان ایئرفورس کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا ۔ اور فضائیہ سےفضائیہ تعاون بڑھانےکی خواہش ظاہر کی ۔ بحرین ایئرفورس کی...
    سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ غلط ہے، میں قرارداد کی حمایت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس منصوبے پر کام روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان دفاع، سیکورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں...
    اسلام آباد (خبر نگار+نیٹ نیوز) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط...
    چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے...